دو ہزار انیس کے دوران دنیا بھر میں مختلف تبدیلیاں اور واقعات رونما ہوئے،، جنہوں نے عالمی منظر نامے پر انمٹ نقوش چھوڑے
دو ہزار انیس امریکی صدر ٹرمپ کے لیے مواخذے کا سال رہا ، امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی دونوں قرار دادیں منظور ہوئیں ۔ ان پر اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد ہے
اس سال بھارت میں عام انتخابات کا معرکہ بی جے پی کے نام رہا، نریندر مودی ایک مرتبہ پھر وزیراعظم منتخب ہوئے، لوک سبھا کے انتخاب میں بی جے پی اور اتحادیوں کو 351 نشستوں پر برتری ملی، اپوزیشن جماعت کانگریس اور اتحادی صرف 92 سیٹیں حاصل کر سکیں
شام میں ترکی کی کرد اکثریتی علاقوں پر فوجی کارروائی سے ایک لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ۔ زمینی اور فضائی حملوں میں کرد ملیشیا کے 500 سے زائد اہلکار مارے گئے ۔
برطانیہ کی سیاست میں 2019 مشکل ترین سال رہا ، بریگزٹ ڈیل پر سابق وزیراعظم تھریسامے نے استعفی دیا ۔ تھریسامے کا بریگزٹ کے لیے تیار کردہ معاہدے کا مسودہ برطانوی پارلیمنٹ میں تین بار مسترد کیا گیا، نئے وزیراعظم کے لیے برطانیہ میں دو بار الیکشن ہوئے اور دونوں مرتبہ بورس جانسن بازی لے گئے ۔
نیوزی لینڈ میں مساجد حملے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ ڈالا ،، پندرہ مارچ کو کرائسٹ چرچ میں مسجد النور اور لِن ووڈ مسجد پر دہشت گردانہ حملے میں 51 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
اکیس اپریل دو ہزار انیس سری لنکا کی مسیحی برادری کے لیے تاریک دن ثابت ہوا،، ایسٹر کے موقع پر دارالحکومت کولمبو کے مختلف گرجا گھروں میں 8 بم دھماکے ہوئے،، جس میں 260 افراد ہلاک اور چھ سو سے زائد زخمی ہوئے۔
دس مارچ 2019 میں ایتھوپین ائیرلائن کا مسافر طیارہ عدیس ابابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوا، حادثے میں 157 افراد ہلاک ہوئے، طیارے میں 23 ملکوں کے باشندے سوار تھے۔
دو ہزار انیس مظاہروں کا سال رہا،، لبنان، چلی، کولمبیا، ہانگ کانگ، پیرس اور وینزویلا میدان جنگ بنے رہے ۔ حکومت کی معاشی و سماجی پالیسیوں کے خلاف لوگوں سڑکوں پر نکل آئے، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں جس سے متعدد افراد زخمی اور ہلاک ہوئے
پندرہ اپریل کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے 850 سال پرانے نوٹرے ڈیم چرچ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے چرچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔
پچاسی سالہ جاپانی بادشاہ اکی ہیتو نے اپریل میں طبیعت خرابی کی وجہ سےاپنا تخت چھوڑ دیا، جس کے بعد ولی عہد ناروہیتو نے یکم مئی کو نئے بادشاہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں ، جاپان کی تاریخ میں پہلی بار سابق شہنشاہ کی زندگی میں نئے بادشاہ کا تقرر ہوا ۔
دو ہزار انیس میں ماہرین فلکیات نے کہکشاں میں ایک اور بڑا بلیک ہول دریافت کر کے اس کی تصویر بھی حاصل کرلی، بلیک ہول سورج کے حجم سے 70 گنا بڑا ہے۔ سائنسدانوں نے اس دریافت کو آئن سٹائن کے نظریہ اضافت کی تصدیق قرار دیا
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس