سال 2019 پاکستان کرکٹ کے لیے زیادہ اچھا ثابت نہ ہوسکا۔۔ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ملا کر پاکستان نے41 میچز کھیلے جن میں سے صرف11 میں کامیابی ملی جبکہ 27 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،،
پاکستان نے سال 2019 میں 6 ٹیسٹ میچز کھیلے۔۔چار ہارے، ایک جیتا اور ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا،، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف دو، دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش ہوا جبکہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سےواحد کامیابی ملی،،
سال 2019 میں پاکستان نے25 ایک روزہ میچز کھیلے اور صرف9 میچز جیتے اور15 میچز ہارے جبکہ ایک میچ بنا کسی نتیجہ کے ختم ہوا۔۔پاکستان نے چار دوطرفہ ون ڈے سیریز کھیلں جس میں سے صرف ایک سیریز میں پاکستان کوکامیابی ملی،، جنوبی افریقہ نے تین دو،
آسٹریلیا نے پانچ صفر اورانگلینڈ نے چار ایک سے پاکستان کو شسکت دی جبکہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کودو صفر سے کامیابی ملی۔۔
انگلینڈ میں ہونے والےآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے قدر بہتر کارکردگی دیکھاتے ہوئے 8 میچو ں میں سے پانچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔
سال2019میں پاکستان کی سب سے زیادہ خراب کارکردگی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز میں رہی۔۔ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے صرف ایک میچ جیت پائی، 8 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بنا نتیجہ کے ختم ہوا۔۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی