ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے گذشتہ رات ٹیچنگ ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا. مقیم افراد سے ملاقات کرتے ہوئے شام کا کھانا دیا اور خود ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا.
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے پناہ گاہ میں موسم کی مناسبت سے گرم بستر اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پربے گھر اور سڑکوں پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہ بنائی گئی ہیں اور یہ پناہ گاہیں آغوش کا کام کر رہی ہیں۔
بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہ کسی نعمت سے کم نہیں۔مسافر اور بے سہارا افراد کو سخت سردی سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ پناہ گاہ میں مقیم افراد اس وقت جذبات پر قابو نہ پاسکے
جب ڈپٹی کمشنر نے سب سے ہاتھ ملائے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔پناہ گاہ میں مقیم افراد نے سہولیات کی فراہمی اور عملہ کے عزت وتکریم کے رویہ کو بھی سراہا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجود تھے
علاوہ ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف وارڈ کا بھی معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی اور فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈیرہ غازیخان
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازیخان صارفین کو کم نرخوں پر پھل اور سبزیوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردارادا کررہی ہے.
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ڈ ی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ ملتان روڈ پر قائم سبزی منڈی کا دورہ کیا. انہو ں نے پھل اور سبزیوں کے نرخوں کے تعین کے ساتھ کاشتکاروں، آڑھتیوں اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے ملاقات کی.
افسران نے کہاکہ سبزی منڈی میں قیمتیں کم رکھنے سے مارکیٹ میں پھل اور سبزیوں کے نرخ اعتدال میں رکھے جاسکتے ہیں جس کیلئے کاشتکاروں اور آڑھتیوں کو اپنا منافع کم رکھنا ہو گا.ڈپٹی کمشنر نے پھل اور سبزیوں کے معیار کا بھی جائزہ لیا.
علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ڈیرہ غازی خان عبدالغفار اوراسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے بھی سبزی منڈی کے دورے کیے
انہوں نے سبزی اور پھل کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے منڈی میں قائم کسان پلیٹ فارم کا بھی دورہ کرتے ہوئے سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کسان پلیٹ فارم پر موجود کسانوں اور خریداروں سے بھی ملاقات کی۔
ڈیرہ غازیخان
بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ کرتے ہوئے مسائل کے بروقت حل کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے انتظامی افسران کو ٹاسک دے دیا.کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل سے متعلق ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈی پی او اسد سرفراز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور دیگر موجود تھے۔
راجنپور،مظفرگڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل بروقت حل کررہے ہیں۔
موصول شدہ 75 درخواستوں میں سے 59 حل کرلی گئی ہیں 11 درخواستوں کے معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ پولیس اور دیگر افسران کے ساتھ ملکر بیرون ممالک روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانیوں کی ضلع ڈیرہ غازی خان میں موجود جائیداد اور املاک کا تحفظ کرایا جائیگا۔
کورٹ کیسز میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کی رہنمائی اور دیگر قانونی معاونت کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ درخواست گزاروں سے خود رابطہ کیا جائے۔
اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بیرون ممالک میں رہ کر پاکستان کیلئے کثیر زرمبادلہ بھیج رہے ہیں
ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے بروقت حل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صنعتی ادارے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں انتظامیہ ان کے جائز مسائل فوری حل کرے گی انہوں نے کہا کہ
دیوان پیٹرولیم کی طرف سے ڈسپنسری اور صاف پانی کی فراہمی کے عمل کو مانیٹر کیا جائیگا۔صحت،بی ایم پی،یونین کونسل سیکرٹری اور دیگر متعلقہ محکموں کی رپورٹ پر ڈسپنسری اور واٹر براؤزر کے عملہ کو تنخواہ دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ محکمے علاقہ میں سروے کرکے ماہانہ رپورٹ دیں گے۔اجلاس میں دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،رسالدار بی ایم پی وقار عزیز قیصرانی اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے۔
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے جھگیو ں میں جاکر خانہ بدوش خاندانوں میں رضائیاں،گرم لباس اور خشک راشن تقسیم کیا.
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ سخت سردی میں بے سہارا اور مستحق افراد کو گرم بستراور راشن دئیے جارہے ہیں
تاکہ وہ موسم کی سختی برداشت کرسکیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہے ہیں
جس کے تحت پہلے مرحلے میں بے گھر او رجھگیوں میں آباد خانہ بدوش خاندانوں میں راشن اور گرم بستر تقسیم کیے جا رہے ہیں.
انہو ں نے کہاکہ غریب اور مستحق افراد کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جس کے لئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہاہے کہ شہر کے وسط میں گزرنے والی مانکہ کینال کی خوبصورتی اور سرسبز و شاداب بنانے کے منصوبے پر کام شرو ع کر دیا ہے.
کناروں کی ڈریسنگ کے ساتھ زرخیز مٹی ڈالی جار ہی ہے تاکہ گرین بیلٹس او رپودے لگا کر وزیراعلی کے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب کیا جائے.
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران کے ہمراہ گزشتہ روز مانکہ کینال کا دورہ کرتے ہوئے ڈی سیلٹنگ اور ڈریسنگ کے کام کا جائزہ لیا.
انہوں نے کہاکہ بچو ں اور عوام کی تفریح کیلئے جھولے، گزیبونصب کیے جائیں گے. علاقائی ثقافت کو دیکھتے ہوئے بگھی بھی تیار کی جارہی تاکہ بچے اس پر سوار ہو کر نہر کے کنارے لطف اندوز ہو سکیں.
کمشنر نے کہاکہ کینال پر موجود درختوں کی کانٹ چھانٹ کے ساتھ ان سے آکاس بیل اتاری جارہی ہے. کمشنر نسیم صادق نے معائنہ کے دوران ضروری ہدایات جاری کیں.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کے وژن کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں بھی ایک روزگار سنٹر کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے اپنے حالیہ دورہ کے دوران کیا۔
پروگرام منیجر ای۔روزگار احمد اسلام نے کہا ہے کہ وزارت نوجوانان امور و پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی زیر نگرانی غازی یونیورسٹی میں ای۔روزگار سنٹر قائم کیا گیا ہے
جہاں سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے بیروزگار نوجوان استفادہ کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ای۔روزگار سینٹر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ
دور جدید کی سہولیات سے استفادہ کرکے بیروزگاری میں کمی لائی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ ای۔روزگار سنٹر کے افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل،
منیجر ٹریننگ اینڈ ایوالیوایشن حیدر علی،سٹیٹ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس،اسسٹنٹ پروگرام منیجر اعجاز فاروق،
لیب منیجر ملک عبدالصمد اور حسن ستار کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی.
انہوں نے صحت اور دیگر امو رسے متعلق تبادلہ خیال کیا. علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اراکین نے بھی ملاقا ت کی.
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی بھی موجود تھے. دریں اثنا ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اپنے دفتر میں سائلین کے مسائل سنے.
تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ پولیس سٹیشنز کا دورہ کیا. انہوں نے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک، خدمت مرکز ا ور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا.
ڈپٹی کمشنر نے تھانو ں کے احاطہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات اور مسائل دریافت کیے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بزدار حکومت کے ویژن کے مطابق تھانہ کلچر میں تبدیلی لانا ہو گی
جس کیلئے خدمت مرکز اور فرنٹ ڈیسک کے ذریعے مثبت تبدیلی لائی جارہی ہے. ڈی پی او اسد سرفراز نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کو پولیس سٹیشن صدر ڈیرہ غازیخان کے معائنہ کے دوران پولیس اصلاحات،
خدمت مرکز اور فرنٹ ڈیسک کے قیام،اغراض و مقاصد اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی.
ڈیرہ غازیخان
سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ کے دیرنیہ دوست، پیپلز پارٹی ڈیرہ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمود اختر پرویز گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں بقضائے الٰہی انتقال کرگئے
مرحوم تیس سال سے زائد عرصہ صحافت کے شعبہ سے وابستہ تھے محمود پرویزچوہدری ہر دل عزیز شخصیت کے حامل تھے مرحوم کا نمازہ جنارہ گھنٹہ گھر گول باغ کی جنازہ گاہ میں ادا کیا گیا
جس میں سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمدخان کھوسہ، سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ،پیپلزپارٹی کے ضلعی صدرسردار عرفان اللہ خان کھوسہ،جنرل سیکرٹری علی مراد خان کھتران،جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما شیخ عثمان فاروق، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ملک اقبال ثاقب ایڈووکیٹ،سابق ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد،ملک محمد سلیم،غلام فرید جتوئی،قاری محمد اسماعیل کھلول،رانا محمد اکبر،
ملک خالد محمود،رانا سجاد احمد،انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی،ناظم الدین بزدار،شیر باز خان بزدار،سید فراست حسین نقوی،ڈاکٹر کیپٹن سلیم احمد،ملک محبوب ثاقب،شیخ محمد رفیع،شیخ محمود احمد،شبلی شب خیز غوری،
میر شہر یار خان تالپور،پیپلز پارٹی کے سٹی صدر بابا طاہر شاہ، سابق صدور بار ملک فیض محمد،بہرام خان بزدار،بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسر علی خان کھوسہ، جنرل سیکرٹری سید طیب کلیم بخاری،شاہد مسعود خان قیصرانی،حیدر کفایت عباسی،
عبدالرؤف خان لنڈ،منظور احمد خان دریشک،گڈز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسلام خان پٹھان،فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق صدر سردار حبیب الرحمن لغاری،رانا اسلام سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعدا د نے شرکت کی،
نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین قبرستان غوثیہ لائن پار میں کردی گئی،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے آج دن دس بجے بلاک ایچ کی جامع مسجد میں قرآن خوانی کے بعد دعا ہوگی۔
ڈیرہ غازی خان
ڈی پی او اسد سرفراز نے محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے پر انسپکٹر محمد بلال، اے ایس آئی خلیل الرحمان،اے ایس آئی الطاف حسین اور کانسٹیبلز عابد حسین، شاہد فاروق اور محمد اسحاق کو اعزازی شیلڈ دیتے ہوئے کہا کہ
محکمہ پولیس میں آپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتامیری نظر میں آپ لوگ اب بھی محکمہ پولیس کا حصہ ہیں جب بھی کوئی مسلہ درپیش ہو تو آپ بلاجھجک میرے پاس آ سکتے ہیں
ڈیرہ غازیخان
ایس ایچ او تھانہ سٹی حمید اللہ نے بھر پور کاروائی عمل میں لا کر 7جواری جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لئے۔
داؤ پر لگی رقم 23400 روہے اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمدمقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی نے مخبر کی اطلاع پر سماج دشمن عناصر اور معاشرے کے ناسور اور جواء جیسی لت میں مبتلا
محمد عمران ولد محمد شفیع بلاک ڈبلیوکے رہائشی کی بیٹھک پر ریڈ کر کے تاش جواء کھیلتے ہوئے محمد عمران سمیت محمد عاصم،شعیب،نور محمد، شہباز، تنویر اور فخر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اور داؤ پر لگی 23ہزار400روپے اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کرتے ہوئے قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف جواء بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی حمید اللہ نے کہا ہے کہ ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر پرامن معاشرہ اور بر وقت انصاف کی فراہمی میرا مقصد ہے۔
میں اپنے علاقے میں سماج دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کر کے زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائیں گے
انہوں نے کہا کہ اچھے معاشرے کے قیام کے لئے عوام الناس کا کردار بھر پور اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس لئے وہ عوام الناس سے اپیل کر تے ہیں کہ
صاف ستھرے معاشرے اور علاقہ میں امن و امان کے قیام کے لئے عوام پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ