نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مطفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مطفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

(محمد اظہر فاروق )

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی احمد علی دریشک نے ایم پی اے نیاز حسین گشکوری کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ پنجاب بھر میں مزید 115 سنٹرز بنائے جارہے ہیں ہر شہر کا اپنا سنٹر ہوگا

تاکے شہریوں کو زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، سنانواں میں جلد آراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتاح کیا جائے گا، تمام افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں،کمے کام چور سست افسران کی کوئی گنجائش نہیں ہے،

کرپشن کی کسی صورت شکایت برداشت نہیں کی جائے گی،اگر کسی اراضی ریکارڈ سنٹر پر ٹاوٹ مافیا یا کرپشن کی شکایت موصول ہوئی تو انچارج کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ

وزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پراراضی ریکارڈ سنٹر کی پورے پنجاب میں بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے سائلین کے فوری طور پر مسائل حل کئے جائیں گے

اور انکو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیگی انکی پوری کوشش ہوگی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کا قیام زیادہ سے زیادہ ہو اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کو وہ یونین کونسل کی سطح تک کئے جانے کی کوشش کریں گے تاکہ لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں،

اس موقع پرایم پی اے نیاز حسین گشکوری کا کہنا تھا جلد سنانواں میں آراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتاح کیا جائے گا ٹاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے عوام کو ہرممکن کوشش کرتے ہوئے سہولیات فراہم کی جائیں گی،

اراضی ریکارڈ سنٹر پر موجود سائلین نے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی احمد علی دریشک کے سامنے مسائل کے انبار لگاتے ہوئے اراضی ریکارڈ سنٹر میں عرصہ 3ماہ سے اے ڈی ایل آر کیسیٹ خالی ہونے پر سائلین پھٹ پڑے،

دور دراز سے آئے سائلین کا کہنا تھا کوئی کام نہیں ہورہا،وہ بھاری کرائے لگاکر بغیر کام کے واپس جانے پر مجبور ہیں،نئے تعینات ہونے والے اے ڈی ایل آر نے تاحال سنٹر آنا گوارہ نہ کیا

جبکہ آے ڈی ایل آر کی سیٹ خالی ہونے سے اب تک 200 سے زائد انتقال درج نہ ہوپائے زمینوں کی خریدوفروخت ٹھپ ہوکر رہ گئی،

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی احمد علی دریشک نے تمام مسائل فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔


کوٹ ادو

ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم لغاری نے کہا کہ تاجر برادری معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ان کی سیکورٹی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،تاجر برادری نے ہمیشہ پولیس کے ہر اچھے کام کو سراہا ہے،

پولیس اور انجمن تاجران کا کردار امن وامان قائم رکھنے میں مثالی رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صدر صرافہ بازار شیخ کاشف ریاض،صدر چارکمبھا مارکیٹ سعیدالدین راضی سے ملاقات کے مو قع پر کیا،

اس موقع پرصدر چارکمبھامارکیٹ سعیدالدین راضی، صدر صرافہ بازار شیخ کاشف ریاض، سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران شمالی رائے ثاقب پرہاڑ،محمد ارسلان،محمد کاظم ودیگر تاجر بھی موجود تھے،

انہوں نے کہاکہ تاجروں کے تعاون سے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،

انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ تاجر برادری اپنی اپنی مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں تاکہ مشکوک افراد پر نظر رکھی جاسکے اورامن و امان، ناجائز تجاوزات کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں

تاکہ عوام کو مسائل سے نجات مل سکے، صدر صرافہ بازارشیخ کاشف ریاض اور صدر چار کھمبہ مارکیٹ سعیدالدین راضی نے تاجر برادری کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

اور ناجائز تجاوزات از خود ختم کرنے کا اعلان کیاجس پر ایس ایچ اونے ان کا شکریہ ادا کیا،اس موقع سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران شمالی رائے ثاقب پرہاڑ،

محمد ارسلان،محمد کاظم نے ایس ایچ او کو سیکورٹی بارے دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا جنھیں فوری طور پر ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔


کوٹ ادو

تحصیل بار کونسل کو ٹ ادو کے ممبر میاں غلام قادر قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے منی این آر او دیکر اپوزیشن مسلم لیگ ن اور پی پی پی کو خوش کرکے اپنے افراد پی ٹی آئی کو بھی موجودہ ترمیمی نیب آرڈیننس کے

ذریعہ نواز اور سرکاری ملازمین کو تو 50کروڑ تک کی کرپشن کا سرٹیفکیٹ عطا کیا،

انہوں نے کہا کہ اب مابین فریقین یہ نوراکُشتی صرف ہم عوام الناس جو میدان سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے،

انہوں نے کہا کہ یہ ملک آپ سیاستدانوں اور بیوروکریٹ کیلئے ہی تو بنایا گیا ہے خوب مزے اڑاؤ اور ہم غریبوں زندگی تنگ اور جینا حرام کردو،

اب آپ کے مبارک منہ سے لفظ کرپشن کا خاتمہ سننا نہیں چاہیے،


کوٹ ادو

مزدور کا موٹر سائیکل چوری،مسجد کے باہر سے نامعلوم شہری کا موٹر سائیکل لے گئے،اراضی سیراب نہ کرنے دینے پر ملحقہ زمینداروں نے کاشتکار کے ٹیوب ویل کے حوض کو توڑ دیا،

اینٹیں بھی اٹھا کر لے گئے،سرکاری لکڑی چوری کرکے جانے والے پولیس کے تعاقب پر لاکھوں کی سرکاری لکڑی چھوڑ کر فرار،غیر قانونی طور پر ایل پی جی ری فلنگ کرنے والے کو سول ڈیفنس افیسر نے دھر لیا،

پولیس نے 5سماج دشمن عناصر بھی گرفتارکرلئے،بھاری مقدار میں چرس وپسٹل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع کوٹلہ کے رہائشی مزدور مہر سیفل گزشتہ روز کیپکو مزدوری کے سلسلہ میں گیا

اور اپنی موٹر سائیکل نمبری7153ایم این ڈبلیو باہر شیڈ میں کھڑی کردی،کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے، جبکہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی جھنگی والا کا رہائشی ظفر اقبال لاڑ گزشتہ روز جامع مسجد کلر والی میں نماز پڑھنے گیا

اور اپنی موٹر سائیکل نمبری3552مسجد کے باہر کھڑی کردی،نماز کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم اٹھاکر لے گئے،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر516ٹی ڈی اے میں ملک احمد رضوان نے اپنے رقبہ پر ٹیوب ویل لگایا ہوا تھا

اور مذکورہ ٹیوب ویل سے ملحقہ زمینداروں کے رقبہ کو سیراب نہیں کرنے دیتا تھا جس کا مقامی زمینداروں کو رنج تھا،گزشتہ شب ظفر اقبال مراث،ابراہیم،شعیب،مظہر ایک نامعلوم نے ٹیوب ویل کا حوض توڑ دیا اور حوض کی اینٹیں اٹھا کر فرارہوگئے،

تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ تھانہ چوک سرور شہید میں عنایت سے صابر گوراہا،حسن بھٹی،سمیع اللہ جٹ،احسان اللہ،ندیم گجر،وقاص مغل،طارق عزیز ملانہ،حسنین،عبدالعزیز ملانہ3نامعلوم سرکاری لکڑی چوری کرکے جا رہے تھے کہ

پولیس کے تعاقب پر ایک لاکھ14ہزار کی لکڑی چھوڑ کر فرارہوگئے،سول ڈیفنس افیسر مظفرگڑھ ملک غلام یٰسین نے غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کرنے پر زاہد یوسف کھرل کو گرفتارکرکے اس کی دکان کوسیل کردیا،

پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت کاشف بھٹی پولیس چوک سرور شہید کے قدیر خان کشک کو گرفتار کرکے دونوں سے مجموعی طورپر سوا کلو چرس برآمد کرلی

جبکہ پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت پسٹل لیکر گھومنے والے سجاد حسین چانڈیہ اور موضع کوٹلہ کے مشتاق احمد لال بیگ کو گرفتار کرکے دونوں سے 2پسٹل برآمد کرلئے،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں،


کوٹ ادو

کوٹ ادو کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری عبدالماجد عرف ماٹو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،

دریں اثناء چوہدری عبدالماجد کی اچانک وفات پر سبزی منڈی کے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید،بخاری روڈ کے صدر وسابق کونسلررائے عاشق حسین پرہاڑ،سابق نائب ناظم سید ابرارحسین شاہ،شفیق انور شاز،

شوکت عاجز،محمد اظہر فاروق،سابق کونسلر سید زوار حسین شاہ،غلام شبیر عرف گوگا،معراج خالد،

سید مجاہد حسین شاہ ودیگر نے انکی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

About The Author