دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی تیاریاں جاری

دس جنوری کو قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہو گی

آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی تیاریاں جاری ہیں۔یکم جنوری سے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہو گا۔

انڈر نائنٹین ورلڈ کپ دو ہزار بیس کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔قومی کھلاڑی یکم سے نو جنوری تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔

جہاں کوچز کی زیر نگرانی انڈر نائنٹین ٹیم کو میگا ایونٹ کی بھر پور تیاری کرائی جائے گی۔

دس جنوری کو قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہو گی۔

انیس جنوری کو پاکستان اپنا پہلا میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔۔۔۔

About The Author