دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فٹ بال پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری

پہلے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے برنلے فٹ بال کلب کو دو صفر سے شکست دے دی

فٹ بال پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایونٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ،چیلسی،لیور پول اور مانچسٹر سٹی نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ہیں۔

پریمیئر لیگ کے سنسنی مقابلوں میں چار اہم میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے برنلے فٹ بال کلب کو دو صفر سے شکست دے دی۔۔۔۔

اینتھنی مارشل اور مارکوس رش فورڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے گول کیے۔ چیلسی نے آرسنل کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

آرسنل کی جانب سے پیئر ایمریک اور چیلسی کے لیے جرگینو اور ٹیمی ابراہم نے ایک ایک گول کیا۔ تیسرے میچ میں لیور پول نے وولوز کے خلاف ایک صفر سے جیت اپنے نام کی۔۔۔۔

میچ کا واحد گول لیور پول کے سیڈیو مین نے بیالیسویں منٹ میں داغا۔ شیف فیلڈ کو مانچسٹر سٹی کے ہاتھوں دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مانچسٹر سٹی کی جانب نے سرجیو اگیورو اور کیون ڈی برائن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

About The Author