اسلام آباد:مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں پاک فوج کے سپیشل سکیورٹی ڈویژن نارتھ کیلئے 6 ارب 21 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔
اجلاس میں کمیونٹی بنکرز کی تعمیر کے لیے پاک فوج کو 50 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی
پاک فوج کے لئے انٹرنل سکیورٹی ڈیوٹی الائونس کی مد میں 4 ارب 96 کروڑ کی اضافی گرانٹ کی فراہمی کی منظور بھی دی گئی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت تجارت کے دو کیسز کی منظوری دی
طور خم باڈر سے 15 جنوری سے خام کپاس کی در آمد کی اجازت دے دی گئی
وسطی ایشیائی ریاستوں اور افغانستان سے خام کپاس درآمد کی جاسکے گی
وزارت تجارت اور فوڈ سکیورٹی کو درآمدکنندگان کے ساتھ مل کر خام کپاس کی درآمد کیلئے طورخم پر ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔
ای سی سی نے کپاس کی درآمد پر عائد 3 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی، 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور 5 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی
اجلاس میں خام کپاس کی در آمد کی اجازت سے متعلقہ قوائد میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دی گئی
رواں مالی سال کے دوران کپاس کی پیداوار 15 ملین گانٹھوں کی بجائے 10.20 ملین گانٹھیں رہیں گی،
اجلاس میں پی پی ایل کے کنسورشئیم کو ابو ظہبی میں ایک بلاک میں سرمایہ کاری کیلئے بولی دینے کی اجازت دی گئی
پی پی ایل کا کنسورشئیم او جی ڈی سی ایل، ایم پی سی ایل اور جی ایچ پی ایل پر مشتمل ہے
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور