دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے۔

ڈیرہ پولیس کی نااہلی ، سرکلر روڈز پر بڑی گاڑیوں کے داخلے پرپابندی کی خلاف ورزی جاری

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ پولیس کی نااہلی اور چشم پوشی ، سرکلر روڈز پر بڑی گاڑیوں کے داخلے پرپابندی کی خلاف ورزی جاری ،گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول ،شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ،پولیس اعلi حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کے بڑھتے دباﺅکے باعث سرکلر روڈ پر دن کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنے کےاحکامات جاری کیے گئے۔لیکن اس پابندی کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے ،بڑی گاڑیوں کو سرکلر روڈ پر داخل ہونے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی جس کے نتیجے میں سرکلر روڈ پر شدید ٹریفک ہونا معمول بن گیا ہے۔۔پولیس کی غفلت اور نااہلی کے سبب بھاری گاڑیوں پر پابندی کی خلاف ورزی کھلے عام جاری ہے۔سرکلر روڈز پر شدید رش کے باعث دفتر ی اور سکول کالجز کے اوقات میں گھنٹوں ٹریفک جام ہونے شہروں کوآمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ْشہریوں نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ پہلے ہی شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے احکامات جاری کرچکی ہے ۔پولیس نے صرف چند ماہ ہی ان احکامات پر عمل کیا اور بڑی گاڑیوں کو بائی پاس روڈ استعمال کرنے کا پابندبنایا لیکن پھر روایتی کاہلی اور نااہلی کے سبب شہر میں دن کے اوقات کے دوران بڑی گاڑیوں کو داخل ہونے کے چھوٹ دے دی گئی ہے’جس کی وجہ سے شہر میں شدید ٹریفک کے مسائل پید ا ہوگئے ہیں۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ عدالت عالیہ کے احکامات پر فوری عمل کرتے ہوئے شہرمیں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کو یقینی بنایاجائے۔
٭٭٭
والدین نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کامطالبہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) والدین نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کامطالبہ کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں طلباءکے والدین نے محکمہ تعلیم کے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ میں رواں سال ریکارڈ سردی پڑی ہے جس نے گزشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ،ٹھنڈکی شدت سے بچوں اور بڑوں کی کثیرتعداد بیمار ہوکر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیںجس سے ان کی پریشانی میں اضافہ ہوگیاہے ۔والدین نے صحافیوں سے گفتگوکے دوران کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں اب تک کے ریکارڈ کی تاریخی شدید ترین سردی پڑی ہے جبکہ دھند او ر ٹھنڈ کی وجہ سے بیماریوں اور حادثات میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے,انہوں نے صوبائی اور ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری و غیرسرکاری اسکولوں میں چھٹیوں میں اضافہ کردیا جائے تاکہ بچے اور والدین تکلیف وپریشانی سے بچ سکیں ۔
٭٭٭
ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی ڈھیلی گرفت، ہوٹلز مافیا ہٹ دھرمی پر اتر آیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ میں ضلعی انتظامیہ ،محکمہ فوڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ڈھیلی گرفت، ہوٹلز مافیا ہٹ دھرمی پر اتر آیا ، احتجاج کی دھمکیاں ،چکن مٹن کڑاہی سمیت دیگر کھانوں کے نرخ مقررسرکاری ریٹ پرفروخت کرنے سے انکار ،من مانے ریٹوں پر مٹن کڑاہی سمیت دیگر کھانوں کی فروخت جاری ،شہریوں کا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ سے ہوٹلز مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوٹلز مالکان ایک مکمل مافیا کا روپ دھار چکے ہیں ، شہریوں کی جانب سے ہوٹلز مالکان کی لوٹ مار کی روک تھام کے لئے مٹن اور چکن کڑاہی سمیت ہوٹلز کے دیگر کھانوں کے ریٹ سرکاری طور پر مقرر کرنے کاپرزور مطالبہ پر پرائس ریویو کمیٹی ڈیرہ کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ نےعوام کو ریلیف دینے اور شہریوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر قریبی اضلاع کے ریٹوں کے تفصیلی معائنہ کے بعد ہوٹلز کے کھانوں کے ریٹ سرکاری طور پر مقرر کرکے انہیں نرخ نامہ میں شامل کرد یا ہےجس پر شہریوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ کے حکام کو خراج تحسین پیش کیا ۔محکمہ فوڈ کے حکام کے مطابق شدید عوامی مطالبہ پر ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی بار ہوٹلوں کے کھانوں کو بھی ریٹ لسٹ میں شامل کیاگیا اور ضلع بھر میں اس کا اطلاع بھی کردیاگیا۔سرکاری مقرر کردہ ریٹوں کے مطابق مٹن کڑاہی 1100 روپے فی کلو،چکن کڑاہی 500 روپے فی کلو ، فل چکن بروسٹ 500 روپے ،سادہ گوشت سالن (بیف) فی پلیٹ بمعہ روٹی0 10روپے ،سادہ گوشت سالن (مٹن)150 روپے فی پلیٹ بمعہ روٹی ،مرغی سالن فی پلیٹ بمع روٹی 100 روپے،,قیمہ ،مغز فی پلیٹ سالن بمعہ روٹی 100 روپے ،سبزی دال فی پلیٹ بمع روٹی 60 سے 80روپے مقرر کردیئے گئے ہیں۔چکن بروسٹ (فل چکن ) 500 روپے ،ثوبت چار نفر (بمعہ چار چکن پیس ) 1000 روپے ،مقرر کیے گئے۔اس طرح پلاﺅکو بھی پہلی بار نرخ نامہ میں شامل کیاگیاجس کے تحت گوشت پلاﺅفی کلو 300روپے اورمرغ پلا?280 روپے ،سادہ پلاﺅ 200 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ تندوری روٹی / مانا 150 گرام 10 روپے ،75 گرام 05 روپے ،چائے دودھ پتی فی کپ(170ml)کی قیمت 20 روپے جبکہ جائے تیار شدہ فی کپ (170ml )کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے۔

تاہم دوسری جانب عوام کا خون چوسنے والے ہوٹلز مافیا نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے سرکاری نرخ نامہ کو تسلیم نہ کرتے ہوئے مٹن کڑاہی سمیت دیگر کھانے فروخت کرنے سے ہی انکار کردیا جبکہ بعض ہوٹلز مالکان کی جانب سے اب بھی من مانے ریٹ عوام سے وصول کیے جارہے ہیں ۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہوٹلز مافیا کی کسی بھی قسم کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سرکاری احکامات تسلیم کرنے انکار کرنے والے ہوٹلز مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور ان خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ہوٹل مافیا کا قبلہ درست کیا جاسکے ۔
٭٭٭
ہول سیل کیمسٹ پانومیڈیسن کمپنی کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)جناح میڈیکل سنٹر ہسپتال روڈ ڈیرہ میں ہول سیل کیمسٹ پانومیڈیسن کمپنی کا افتتاح کردیاگیا ،اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ کے چیئر مین حاجی اصغر خان مروت نے فیتہ کاٹ کر میڈیسن کمپنی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر دوافروش کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

صو بائی سنیئر وائس چیئر مین لطیف الرحمٰن خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح میڈیکل سنٹر میں ہول سیل میڈیسن کمپنی کی اشد ضرورت تھی جہاں پر دوافروشوں کو معیاری ادویات بل وارنٹی کے ساتھ مقررہ نرخوں پر خصوصی ڈسکاﺅنٹ کے ساتھ دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے دعاکی اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں برکت ڈالے ۔قبل ازیں چیئر مین محمد اصغر خان مروت نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اورخصوصی دعا کرائی گئی ۔تقریب سے منان خان گنڈہ پور نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے اختتام پر خیرات کا اہتمام کیاگیا جس میں دوافروشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
٭٭٭
وزیرستان کے عوام کے لیے تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجہی بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں ،سید محمد امتیازشاہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) سید محمد امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ وزیرستان کے لوگوں کے لیے تمام تر سہولیات جلد از جلد یہاں منتقل کریںتاکہ مختلف مسائل کے حل کے لیے یہاں کے لوگوں کو دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے اور لوگوں کو کم سے کم تکلیف کا سامنا ہو جیسے کہ تھانہ جات کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جو کہ عوام کی مدد کے لیے بہترین حکمت عملی کے ساتھ مثبت اور بہترین کار کردگی دکھا رہے ہیں تاہم ان میں مزید بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں ،

وہ گزشتہ روز جنوبی وزیر ستان کے دورہ کے موقع پر محسود قبیلے کے عمائدین سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر ضلعی پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ نے ضلع وزیرستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا وہاں کے لوگوں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت پولیس فورس علاقہ میں لوگوں کے ساتھ بھر پور تعاون اور مدد کر رہی ہے ۔ علاقہ میں امن کی بحالی کے لیے قانون پر عمل پیرا ہونا ہم سب علاقہ مکینوں کی ذمہ داری ہے جس سے نا صرف ہمیں بلکہ ہماری آنے والی نسل کو بھی اس کا بھر پور فائدہ پہنچے گا۔

ریجنل پولیس پولیس آفیسر ڈیرہ نے بعدازاں بریگیڈئیر سراروغہ آغا خرم رضا خان کے ہمراہ علاقہ سراروغہ میں محسود مشران کے جرگہ سے ملاقات کی ۔ریجنل پولیس چیف ڈیرہ رینج نے محسودمشران کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ کا امن پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور کوششوں کے مرہون منت ہے جسے اب کسی فرد واحد کی خواہش پر اسے خراب کرنے کی اجازت نہیں دی سکتی ،

پولیس فورس اور دیگر سرکاری اداروں کا قیام یہاں عمل میں لایاگیا ہے تاکہ علاقہ میں پائیدار امن وامان کاقیام ،ترقی اور خوشخالی کے خواب شرمندہ تعبیرکیا جاسکے ۔

پولیس کی جانب سے قائم شدہ تھانہ جات جو کہ توقع سے بڑھ کر کام کر رہے جوکہ آپ لوگوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہمیں امید ہے کہ اسی طرح آگے بھی آپ کا تعاون جاری رہے گا۔

محسود مشران کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں جن کی محنت اور قربانیوں سے وزیرستان میں مکمل امن کی بحالی ممکن ہوئی اور موجودہ نظام میں پولیس فورس کا تعاون اور مختلف علاقوں میں تھانہ جات کا قیام عمل ہمارے لیے مزید بہتری اور امن کا نشان ہے
٭٭٭
تحصیل درازندہ میں ”مہذب شہری، منظم ٹریفک“ مہم جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تحصیل درازندہ میں ”مہذب شہری، منظم ٹریفک“ مہم کے سلسلہ میں عوام میں شعور آگاہی کیلئے ہفتہ ٹریفک شروع کرکے عوام میں شعور و آگاہی کے لئے پمفلٹس اور بروشرز کی تقسیم جاری،تحصیل دراذندہ میں ”مہذب شہری، منظم ٹریفک“ کے نام سے ہفتہ ٹریفک کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ہفتہ ٹریفک میں پولیس کی جانب سے علاقہ میں کالے شیشوں والی گاڑیوں، آئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔

پولیس کی جانب سے علاقہ میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگہی پیدا کیلئے پمفلٹ اور بروشرز تقسیم کئے جارہے ہیں اور بڑے پیمانے پر کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔
٭٭٭
چنگ چی اور بس میں تصادم ،چنگ چی سوار دو بھائی شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چنگ چی اور بس میں تصادم ،چنگ چی سوار دو بھائی شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے نامعلوم بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں گاﺅں سنگھڑ شریف کے دو بھائی سونا خان اور محمد خان پسران یوسف قصائی مزدوری کیلئے اپنی چنگ چی پر سوار ہوکر ڈیرہ آرہے تھے کہ سی آر بی سی چوک کے قریب وہ تیزرفتار بس کے ساتھ ٹکرا گئےجس سے چنگ چی میں سوار دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے نامعلوم بس ڈرائیور کے خلاف حادثے کامقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
شادی میں فائرنگ ،ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شادی میں فائرنگ ،ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نواب کی حدود میں واقع گاﺅں شاہ حسن خیل میں رضوان نامی شخص کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے فوری موقع پر پہنچ گئیاور نوجوان ولی اللہ ولد محمد سلیم کو ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور84کارتوس برآمد کر لیے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیاہے۔
٭٭٭
چنگ چی کا غیر قانونی اسٹینڈ قائم کرنے پر پولیس حرکت میں آگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) چنگ چی کا غیر قانونی اسٹینڈ قائم کرنے پر پولیس حرکت میں آگئی ،

دس چنگ چی ڈرائیور وں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔ٹانک اڈہ تھانہ ٹاﺅن کے قریب طویل عرصہ سے قائم غیر قانونی رکشہ سٹینڈ کے خلاف عوامی شکایات پر پولیس حرکت میں ہی آگئی ،سٹی اور کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سرکلرروڈ کے دونوں اطراف میں موجود دس چنگ چی ڈرائیوروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔
٭٭٭
یکم جنوری کو بینکوں میں تعطیلات کا اعلان کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یکم جنوری کو بینکوں میں تعطیلات کا اعلان کردیاگیا۔بدھ یکم جنوری 2020ءکو کھاتوں کی سالانہ کلوزنگ کے لئے بینکوں میں تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوں گا تاہم بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق حاضر ہوگا ۔جبکہ سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ 31 دسمبر 2019 منگل کو اپنی متعلقہ شاخیںسرکاری ٹرانزیکشن کے لئے خصوصی کلیرنگ مکمل ہونے تک کھلی رکھیں ۔
٭٭٭
فیول ایڈجسٹمنٹ کی آڑ میں بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ،شہری سراپا احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت بجلی وگیس کے نرخ بڑھا کر مہنگائی کا طوفان برپا کررہی ہے۔شہری حلقے ۔فیول ایڈجسٹمنٹ کی آڑ میں حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ کرکے عوام کے لئے مشکلات بڑھا دی ،شہری سراپا احتجاج،شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیول ایڈجسمنٹ کی آڑ میں حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ کرکے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں ۔پی ٹی آئی حکومت وقفے وقفے سے بجلی وگیس کے نرخ بڑھا کر مہنگائی کا طوفان برپا کررہی ہے ۔

گزشتہ برس انتخابی مہم کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے بلند وبانگ دعوے کیے بلکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جلسہ عام میں بجلی اور گیس کے بلوں کو آگ لگادی اور شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاوجہ اور غیر قانونی ٹیکس ہم ادا نہیں کریں گے ،

اقتدار میں آتے ہی وزیر اعظم پاکستان نے ٹیکسز کی بھامار کردی ہے جس کی وجہ سے غریب سفید پوش طبقہ اپنے بچوں کو دووقت کی روٹی دینے سے بھی قاصر ہے ۔

شہریوں نے وزاعظم پاکستان عمران خان ،چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور بجلی وگیس کے بلوں میں لاگو ہونے والے ٹیکس کو ختم کرتے ہوئے مہنگائی پر قابو پایا جائے ۔
٭٭٭
درجنوں نام نہاد ڈاکٹر انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ،درجنوں نام نہاد ڈاکٹر انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگے ،محکمہ صحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خیبر پختونخوا اور خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے چپ ساتھ لی ،شہری سراپا احتجاج ،صوبائی وزیر صحت ،کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں درجنوں عطائی ڈاکٹرز جو سرکاری ہسپتالوں میں ڈسپنسر ،وارڈ بوائے ،سینٹری انسپکٹر ،ایکسر ے ٹیکنیشن سمیت درجہ چہارم کے ملازمین نے اپنے آبائی علاقوں میں کلینک کھول کر مریضوں پر تجربے کرنے شروع کررکھے ہیں اگر عطائی ڈاکٹر کے علاج سے کسی مریض کی حالت بگڑ جائے تو سرکاری ڈاکٹرز کے ساتھ ساز باز کرکے معاملات کودبالیاجاتاہے ۔

یہاں یہ بھی امر قابل ذکر ہے کہ خیبر پختونخو ا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم جب علاقوں کو چیک کرنے کے لئے پہنچتی ہے تو عطائی ڈاکٹرز کو متعلقہ ذمہ داران برق رفتاری کے ساتھ اطلاع کردیتے ہیں ۔اس طرح عطائی دروازے بند کرکے زیر زمین چلے جاتے ہیں ۔

دوسری جانب رواں سال سیل ہونے والے متعدد کلینکس دوبارہ کھل گئے ہیں اور عطائیوں نے دیدہ دلیری کے مریضوں کی صحت سے کھلواڑ شروع کررکھا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں بیشتر عطائی ڈاکٹرز شام کے وقت کلینک کھولتے ہیں تاکہ خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے نمائندے چھٹی کرکے گھروں کو چلے جائیں ۔

ڈیرہ ضلع بھر میں شام چار بجے کے بعد فوراًعطائی ڈاکٹرز اپنے کلینکس کھوک کر شکار پھنسانے میں لگ جاتے ہیں اور انسانی زندگیوں سے کھیلنا شروع کردیتے ہیں ،متعداد ایسے کلینکس اور میڈیکل سٹورز موجود ہیں جنہیں پچھلے دوسالوں میں شہریوں کی شکایت پر سیل توکیے گئے مگر افسران اور سیاست دانوں کی سرپرستی کی وجہ سے انہیں دوبارہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے سرٹیفکیٹ جاری کردیئے گئے

۔ضلع بھر میں درجنوں عطائی ڈاکٹرز ایسے ہیں جو سرکاری ہسپتالوں میں ڈسپنسر ،وارڈ بوائے ،سینٹری انسپکٹر ،ایکسرے ٹیکنیشن سمیت درجہ چہارم کے ملازم ہیں ۔شہریوں نے صوبائی وزیر صحت ،کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
وسم مزید سرد ،گرم کپڑوں ،سوپ ،خشک میوہ جات سمیت ہیٹرز کا استعمال بڑھ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلع بھر میں موسم مزید سرد ،گرم کپڑوں ،سوپ ،خشک میوہ جات سمیت ہیٹرز کا استعمال بڑھ گیا، سارا دن گیس غائب رہنے اور پریشر کم ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ،صارفین کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر وگردنواح میں ٹھنڈی ہواﺅں کا راج ہے اور یخ بستہ خشک ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے گرم کپڑوں ،سوپ ،خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ گیا جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ہیٹرکا استعمال بھی بڑھ گیا ہے،

ڈیرہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باعث شہری متبادل ایندھن کے طور پر ایل پی جی گیس ،لکڑی اور کوئلے کا استعمال کررہے ہیں ۔ایل پی جی گیس ،لکڑی اور کوئلہ کی طلب بڑھتے ہی دکانداروں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمتوں میں پچیس سے تیس فیصد خودساختہ اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دوسری جانب سردی کی شدت میںاضافے نے مچھلی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے ،سردی کے موسم میں سوپ ،مچھلی ،چکن پکورا کی فروخت عام دنوں کی نسبت زیادہ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مرغی کا گوشت جوکہ گزشتہ چندروز قبل 180 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہاتھا اچانک 220 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے

اس طرح مچھلی کی کم سے کم قیمت 180 روپے سے بڑھ کر 270 روپے کلو تک جاپہنچی ہے جبکہ اعلی نسل کی مچھلی من مانے نرخوں پر فروخت کی جارہی ہے۔اسی طرح بازار میں فروخت ہونے والا سوپ کا باﺅل جو قبل ازیں پچاس روپے میں فروخت ہورہا تھا اس کی قیمت میں بھی اضافہ کرکے ساٹھ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
٭٭٭
خارج شدہ غیرمستحق افراد میں خیبرپختونخوا 2 لاکھ 77ہزار266 کے ساتھ سرفہرست

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج شدہ غیرمستحق افراد میں خیبرپختونخوا 2 لاکھ 77ہزار266 کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اسلام آباد کے سب سے کم 2ہزار94 غیر مستحق افراد بھی اس پروگرام میں خارج ہونے والوں میں شامل ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج کیے گئے غیر مستحق افراد کا صوبہ وائزڈیٹا سامنے آگیا،

دستاویزکے مطابق بی آئی ایس پی نے پروگرام کے ذریعے مالی امدادلینے وا لوں میں سے 8 لاکھ20 ہزار165 غیر مستحق افراد کو پروگرام سے خارج کردیا ہے، پروگرام سے خارج غیر مستحق افراد میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا کے2 لاکھ77 ہزار 266 افراد شامل ہیں۔

پنجاب کے2 لاکھ 43 ہزار380 غیر مستحق، سندھ کے ایک لاکھ83 ہزار42 غیر مستحق ، بلوچستان کے45 ہزار280 غیر مستحق، فاٹاکے43 ہزار 445 غیر مستحق ، آزاد کشمیرکے17 ہزار361 غیر مستحق،

گلگت بلتستان کے8 ہزار 297 غیر مستحق جبکہ اسلام آبادکے2 ہزار94 غیر مستحق افراد بھی اس پروگرام سے خارج ہونیوالوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کوسہہ ماہی بنیادوں پر ساڑھے 5ہزارروپے جبکہ مستحق افراد کے بچوںکو اسکولوں میں حاضری کی بنیاد پرہزارروپے وظیفہ دے رہی ہے ۔
٭٭٭
جنوری کا آغاز سرد موسم کے ساتھ بادلوں اور بوندا باندی سے ہوگا،محکمہ موسمیات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر میں سردی کی شدید لہر بدستور برقرار، جنوری کا آغاز سرد موسم کے ساتھ بادلوں اور بوندا باندی سے ہوگا جس کی وجہ سے سردی کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سردی کی شدید ترین لہر بدستور برقرار ہے۔ گزشتہ کئی روز سے شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

جبکہ شہر میں طویل عرصے بعد ماہ دسمبر کے بیشتر روز دھند زدہ رہے۔ شدید دھند کی وجہ سے ہی گزشتہ کئی روز سے شہری سورج کی تپش سے محروم ہیں۔ دھند اور شدید سردی کے نتیجے میں ڈیرہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر شدید برف باری کی وجہ سے خنکی میں مسلسل اضافہ چلا ا ٓرہا ہے۔محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ماہ دسمبر کا اختتام سرد موسم سے ہوگا۔ جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ جبکہ جنوری کا آغاز سرد موسم کے ساتھ بادلوں اور بوندا باندی سے ہوگا جس کی وجہ سے سردی کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں بھی سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔ ملک کے بالائی و پہاڑی علاقوں میں تو برفباری کا سلسلہ جاری ہے، تاہم میدانی علاقوں میں خشک سردی کا راج ہے۔ جبکہ یہ پیشن گوئی بھی کی جا رہی ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں جنوری سے لے کر مارچ کے مہینے تک غیر معمولی بارشیں ہوں گی، جس کے باعث رواں برس سردی کے موسم کا دورانیہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں طویل ہو سکتا ہے۔
٭٭٭
لطیف الرحمن خان کی والدہ ماجدہ کی برسی کے سلسلے میں تقریب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حلقہ ادب وثقافت پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ کے چیئر مین اور ڈیرہ پریس کلب کے سابق صدر لطیف الرحمن خان کی والدہ ماجدہ کی برسی کے سلسلے میں ایک تقریب گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔اس موقع پر قرآن خوانی ،خیرات کا بھی اہتمام کیاگیا تھا اور مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے دعائیں مانگی گئی
٭٭٭
سیگریٹ پینا دل اور پھیپھڑوں دونوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے ماہرین طب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ماہرین طب نے کہاہے کہ سیگریٹ پینا دل اور پھیپھڑوں دونوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے،

تمباکو نوش افراد میں امراض قلب، فالج اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ اس سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔مگر تمباکو نوشی کا ایک نقصان جلد پر مرتب ہونے والے متعدد اثرات ہیں، جن سے بیشتر افراد واقف نہیں ہوتے۔

طبی ماہرین نے بتایاکہ تمباکو نوشی کے نتیجے میں جلد میں دوران خون کم ہوتا ہے جس سے جلد کو ضروری آکسیجن اور غذائیت نہیں مل پاتی اور نقصان دہ فری ریڈیکلز اور آلودگی سے مزید نقصان پہنچتا ہے۔

سیگریٹ نوشی سے مدافعتی ردعمل بھی گھٹ جاتا ہے جبکہ جلد کے لیے ضرورت کولیگن اور الیسٹن کو نقصان پہنچتا ہے جو جلد کی لچک اور سالمیت کو نقصان پہنچتا ہے۔جلد پرقبل از وقت بڑھاپا،جھریاں،جلد کی رنگت متاثر ہونا،ہونٹوں کی رنگت گہری ہوجانا،زخم بھرنے میں تاخیر،جلد کا کینسر،اورجلد خشک ہوجاتی ہے۔

About The Author