ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی خصوصی دلچسپی سے محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال کی خوشحالی کیلئے ”کٹا بچاؤ اور کٹا فربہ” پروگرام دوبارہ شروع کرنے جارہا ہے اس سکیم سے مویشی پال حضرات کی مالی معاونت کی جائے گی
اور اس پروگرام سے گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگاڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرڈیرہ غازی خان ڈویژن میں نو موبائل ڈسپنسریاں مویشی پال کو ان کی دہلیز پر بہترین وٹرنری سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں
تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں جانوروں کے علاجِ معالجہ اور ویکسی نیشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر توصیف طاہر نے مزید بتایا کہ ڈویژن بھر میں دور دراز علاقوں میں موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں متحرک ہیں جو مقررہ شیڈول کے مطابق ہر گاؤں کے وزٹ کرکے مویشی پال حضرات کو ان کے جانوروں علاج معالجہ کیلئے اقدامات کررہی ہیں
مزید برآں ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ فارمرز ڈے کے دوران مویشی پال حضرات کو جانوروں بالخصوص گائے،بھینس کی بہترصحت کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ ہر یونین کونسل میں ویٹرنری ہسپتال بھی موجود ہے جہاں جانوروں کی ویکسی نیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے.
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان شہر کو صاف ستھرا بنایا جائے گا جس کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بلاک سطح کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی
ہیں اور شہر میں صفائی کے عمل کا بھی آغاز کردیا گیا ہے انہوں نے یہ بات شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے کہی
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ
شہرکی 17 یونین کونسلوں کو مختلف سیکٹر میں تقسیم کرکے صفائی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت بلاک میں ایک کونے سے دوسرے کونے تک صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا.
ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کامران انور نے بتایا ہے کہ کمشنر ڈیرہ نسیم صادق کی ہدایات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلے شہر بھر میں بھینس مالکان کے خلاف روز مرہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے
اس وقت بلوچ لیوی آفس میں کمشنر کی ہدایات پر شہر میں سپلائی ہونے والی گھاس کی درجنوں ٹریکٹر ٹرالیاں اور موٹر سائیکل رکشہ بند کر دیے گئے ہیں
خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ تقریبا دو ماہ کی تعیناتی کے دوران روٹ پرمٹ،پاسنگ،کاغذات نا مکمل رکھنے والے ڈرائیور کو تقریبا جرمانوں کی مدد میں 15 لاکھ روپے کے جرمانے کر کے قومی خزانے میں جمع کرا دیے ہیں
اور اس وقت تمام بند گاڑیوں کے مالکان جب تک اپنی ریکورمنٹ مکمل نہیں کرتے اور قانون کی پاسداری کو عملی میں نہیں لاتے اس وقت تک تمام گاڑیاں بلوچ لیوی لائن میں بند رہیں گی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کامران انور نے مزید کہا ہے کہ
آج اتوار کے روز بھی لا اینڈ آرڈر کی خلاف ورزی پر درجنوں موٹر سائیکل رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالیاں بند کی گئی ہیں.
ڈیرہ غازیخان
سرکاری اراضی کی حفاظت کر نا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے ناجائز قابضین سے سرکار کی اراضی کو وا گزار کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سرکل آفیسر انٹی کرپشن ملک عبد المجید آرائیں نے کیا انہوں نے کہا کہ
اللہ ڈتہ،یار محمد،محمد اعظم،حق نواز وغیرہ نے ڈگر چٹ میں سرکاری اراضی 241کنال 16مرلے پر ناجائز قبضہ عرصہ دراز سے کر رکھا تھا جن کے خلاف ریونیو عملہ اور ریڈر محمد ناصر کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہو ئے زمین پر ہل چلا کر ناجائز قابضین سے سرکاری رقبہ 241کنا ل 16مرلے مالیتی 5443100روپے واگزار کرا کر ریو نیو عملہ کے حوالے کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ
سرکاری اراضی کو قابضین سے واگزار کرانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے ایسے عناصر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے گا.
ڈیرہ غازیخان
موضع دراہمہ پولیس چوکی دری میرو کے قریب ڈکیتی کی واردات، نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار، پولیس کی کاروائی شروع۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے نواحی علاقہ دراہمہ میں چاہ بکھی والہ کا رہائشی محمد اپنے موٹرسائیکل پر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ
جب وہ پولیس چوکی دری میرووالا کے قریب پہنچا تو تاک میں لگے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے محمد ولد عبدالحمید جانگلہ کو اسلحہ کے زور پر روکا اور اس سے اسکا ہنڈا 125 چھین کر فرار ہوگئے
واقع کی اطلاع ملتے ہی چوکی پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور علاقہ کی ناکہ بندی کی گئی مگر ڈاکؤں کا سراغ نہ لگ سکا۔
ڈیرہ غازیخان
سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ہماری ملکی سیاست کی سب سے بڑی بد قسمتی یہ ہے کہ وہ اصولوں سے خالی رہی ہے یہاں اتحاد صرف مفادات کی بناء پر بنتے ٹوٹتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریبات سے خطاب کے دوران کیا
سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ ہماری سیاست یک رنگی کی بجائے دو رنگی اخلاص کی بجائے نفاق اور یکسوئی کی بجائے دو عملی اس کی پہچان بن گئی ہے یہی نفاق وطن عزیز پاکستان کو دولخت کرنے کا سبب بنا ہم اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں
لیکن فرائض کی ادائیگی میں حق ادا نہیں کرتے پاکستان ہمار ی چھت ہے ہماری عزت، ہمارا وقار، ہماری آزادی اور تحفظ پاکستان کی وجہ سے ضرورت اس امر کی ہے کہ
اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات کو قربان کر کے وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے ایک قوم بن جائیں کہ اسی میں ہماری بقاء اور عزت ہے۔
ڈیرہ غازیخان
بھانہ مالکان کو سرکاری سطح پر کیٹل کالونی بنا کر بنیادی سہولیات فراہم کی جائے اسی طرح گھاس منڈی بھی قائم کی جائے ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان جنوبی پنجاب کے رہنما شیخ اظہار الحق قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ
کہ لاکھوں روپے مالیت کے جانوروں کو کہاں لے جائیں زبردستی آپریشن کی مذمت کرتے ہیں اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ
فوری طور پر بھانہ مالکان کے آپریشن کو بند کیا جائے اور کیٹل کالونی،گھاس منڈی کے قیام کو حتمی شکل دی جائے.
ڈیرہ غازیخان
جنرل پرویز مشرف محب وطن اور بہادر انسان ہیں، ملکی ترقی اور خوشحالی میں ان کا اہم کردارہے ان خیالات کا اظہار بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت نکالی گئی
ریلی میں منتظم اعلی سینٹ انتھونی یونائٹڈ چرچ سلیم الیاس مسیح نے کیا اس موقع پر مسیحی و مسلم علماء کرام و دیگر معززین، یونس پرویز مسیح،
مخدوم محمد زاہد قریشی، پیٹر جوزف گل،شمش السلام لُنڈ،عامرپرویز مسیح،حافظ عمر فاروق مکی،حکیم عبدالمجید نقشبندی،شہزاد سموئیل،جنید اقبال مسیح، وقاص مسیح،غلام مجتبی ناھڑ،الحاج وزیراحمدانصاری،محمد اصغر اعوان، ملک اللہ وسایا گنب،
یشب سالومن، یشوع سلیم ودیگر نے بھی اپنے جیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کو دی جانے والی سزا غیراخلاقی اور غیر انسانی ہے اعلی ادارے جنرل پرویزمشرف کی سزا ختم کرکے باعزت بری کریں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون