دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

(محمد اظہر فاروق )

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019ء کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بغیرصدارتی محل کے چور دروازے سے آرڈیننس لاکر وزیراعظم اپنے دوستوں کو نیب سے استثنیٰ دلوا نا چاہتے ہیں،

اگر یہ آرڈیننس ضروری تھا تو چور دروازے سے کیوں لایا گیا،نیب کیلئے ایسا قانون بنایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت شامل ہو،حادثاتی طور پر منتخب ہونے والے نمائندے ان کے سابقہ دور میں منظور ہونے والے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں،

حلقہ کی عوام کو ترقی سے محروم رکھا جا رہا ہے، ان شاء اللہ عوامی ووٹوں کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن کو نیب آرڈیننس کے ذریعے چھپانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے، عمران خان اپنی حکومت کے ہر منصوبے کی انکوائری روکنے کے لئے نیب آرڈیننس لا رہے ہیں، سلیکٹڈ حکومت کا نیب آرڈیننس اپنی کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے،

ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ حکومت نے کرپٹ عناصر کے بجائے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے، عوام کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے ایسے بھیانک نتائج نکلیں گے، آئی ایم ایف کے حکم پر روپیہ سستا کر دیا گیا ہے،

عوام پر چھ سو ارب کے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جبکہ عوام کو نئے سال کا تحفہ دینے کیلئے پٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے گا، حکومت کے پے درپے حملوں سے بچنے کے لئے عوام کے پاس خودکشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے،انہوں نے کہا کہ

اعلیٰ حکومتی عہدیدار کوئی مثبت کام کرنے کے بجائے سابقہ حکومتوں کو لتاڑنے پر لگے ہوئے ہیں، حکومتی اقدامات سے عوام بیزار ہو چکے ہیں ان میں مزید ظلم سہنے کی سکت نہیں رہی اور انکی جانب سے ردعمل کا امکان ہے،

اس وقت عوام کی اکثریت پیٹ بھر کے کھانا کھائے تو بچوں کو پڑھانے کے قابل نہیں رہتی اور اگر بچوں کو پڑھایا جائے تو فاقے کرنا پڑتے ہیں، مگر حکومت تسلیوں سے کام چلا رہی ہے، ملک احمد یار ہنجراء نے مزید کہا کہ

موجودہ حادثاتی طور پر منتخب ہونے والے نمائندے ان کے سابقہ دور میں منظور ہونے والے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، حلقہ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے میگا پروجیکٹ کا نہ ملنا منتخب نمائندوں کی نا اہلی ہے،

پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں نے حلقہ کی عوام کو ترقی سے محروم کررکھاہے، ان شاء اللہ عوامی ووٹوں کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے،

پہلے بھی قوم کی خدمت ہے آئندہ بھی عوامی خدمت شعوری کا مشن جاری رہے گا۔


کو ٹ ادو

حلقہ پی پی 279کے امیدوار پاکستان پیپلزپارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل میر آصف خان دستی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی، معاشی اور حقوق انسانی کا بھر پور دفاع کریگی،

موجودہ حکومت ملک چلانے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،جولائی2018کے متنازع الیکشن کا خمیازہ اس ملک کے عوام بھگت رہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پاکستان عوام کو جمہوریت کا تصور اور نظریہ دیا ہے،قائداعظم نے کہا تھا پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت ہوگی لیکن بد قسمتی سے آمریت نے پارلیمانی جمہوریت کو سبوتاژ کردیا،

جمہوریت کی حفاظت کیلئے جیالے کارکنوں نے بہت کچھ کھویا ہے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں،پھانسی کے پھندے پر چڑھے،کوڑے کھائے،جیلیں کاٹیں،جمہوری نظام کی بالا دستی کے دشمنوں نے بھٹو خاندان کو شہید کیا۔

لیکن جیالوں نے اس جمہوری نظام کی مشعل کو بجھنے نہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے سا لمیت کی سیاست کا اعلیٰ ترین معیار قائم کیا اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کے ساتھ بڑی مثال قائم کی،

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،بختاور زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری عوام کی خدمت اور پی پی پی کے جھنڈے کو بلند رکھتے ہوئے اپنی والدہ اور نانا کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں،اس جماعت نے مشکلات کا جرات و بہادری سے سامنا کیا اور ہمیشہ آزمائش اور مشکل حالات میں ملک و قوم کو قیادت فراہم کی،

جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ختم ہو گئی وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوگی۔


کوٹ ادو

کوٹ ادو پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کی مثال قائم کردی، گمشدہ بچے کو والدین سے ملا دیا،

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم خان لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 7 دن قبل شاہ صدردین سے گمشدہ بچہ محمد نعمان ولد عبدالحفیظ قوم کھوسہ سکنہ کھوہ ماچھی والا شاہ صدردین کو ڈھونڈ کر بچہ ان کے لواحقین سے ملوا دیا،

والدین نے بچہ ملوانے پر کوٹ ادوپولیس کاشکریہ اداکیا،ایس ایچ او عبدالکریم لغاری کا کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے کیساتھ عوام کی خدمت کے ذریعی کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔


کوٹ ادو

پی ایچ پی پوسٹ ہیڈتونسہ نے ماہ دسمبر2019ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، اس بارے تفصیل کے مطابق محمداسلم خان SIانچارپی ایچ پی پوسٹ ہیڈ تونسہ نے بتایاکہ

دوران ماہ دسمبر2ہائی ایس کو ایل پی جیسلنڈرکے ذریعہ گاڑی چلانے پر زیردفعہ 285کے تحت اور ایک ٹریکٹرٹرالی کوروڈ بلاک کرنے پر زیر دفعہ 341کے تحت مقدمات درج کئے گئے

اوردوران گشت 24ہیلپ دی گئی،16سلو موونگ گاڑیوں کو ریفلیکٹر لگائے گئے، 4عارضی ناجائزتجاوزات کو ہٹوایا گیا۔


کوٹ ادو

گرلز کالج روڈ سمیت ملحقہ وارڈز میں عرصہ دراز سے سیوریج کے مسائل کا عملی حل اختتام پر۔عرصہ دراز سے سیوریج کی بند لائنیں کھلنے سے عوام کی پریشانیوں میں کمی. ڈپٹی کمشنر انجنئر امجد شعیب ترین کے رات گئے کئے گئے

دورے شہریوں کی مشکلات کا عملی سدباب ثابت۔نواب ٹاؤن ڈسپوزل سمیت بخاری والا۔شیخوپورہ، وشن پور، مملہ چوک سمیت تمام بازا، ٹبی چوک اور واٹر پلانٹ سے ملحقہ سیوریج لائن کا درینہ مسئلہ حل کرکے شہر بھر کی مشکلات ختم۔

تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر انجئینر امجد شعیب ترین کی دن رات ذاتی کاوشوں کی بدولت گرلز کالج روڈ کی مین سیوریج لائن جو عرصہ دراز سے بند تھی کی بناء پر نہ صرف گرلز کالج روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج کا مسئلہ تھا

بلکہ مذکورہ سیوریج لائن سے نواب ٹاون۔بخاری والا، وشن پورہ، شیخوپورہ، ممملا چوک سمیت مختلف بازار اور ٹبی چوک تک سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو خصوصی ٹاسک جاری کیا

پر دن رات کام کرکے چند دن میں تمام موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے درینہ مسئلہ حل کردیا ہے جس سے عرصہ دراز سے گمبھیر مسائل کا شکار متاثرہ علاقوں اور انکے مکینوں کی مشکلات کا یقینی سدباب ہوگا

جس پر اہلیان شہر نے ڈپٹی کمشنر کی عملی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجئینر شعیب ترین کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل حل کرکے عملی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لئے ضلعی انتظامیہ دن رات عملی اقدامات کا سفر جاری رکھے گی

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیساتھ اہلیان شہر بھی اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کریں اور غیر ضروری کوڑاکرکٹ سے مکمل اجتناب کریں اور اپنے گلی محلوں میں مخصوص مقامات پر کوڑا کرکٹ جمع کریں جسکو میونسپل کمیٹی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر صاف کرے گا

About The Author