دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ملٹی نیشنل میڈیسن کمپنی کی ڈیرہ میں ڈرگ رولز ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری

ڈیرہ اسماعیل خان

محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کی مبینہ ملی بھگت سے ڈیرہ میں ملٹی نیشنل میڈیسن کمپنیوں کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی

،ڈرگ رولز ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ،،معروف میڈیسن کمپنی نوارٹس کی ادویات ریٹ ، بیج نمبر،تیار کردہ اور ا یکسپائر ڈیٹ کے بغیر مارکیٹ میں فروخت ہونے لگی ،مریضوں کی صحت اور زندگیوں سے کھیلا جانے لگا

،مریضوں اور ان کے لواحقین کا شدید احتجاج ،کمپنی انتظامیہ اور ذمہ دار سرکاری افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔

محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کی مبینہ ملی بھگت سےڈیرہ اسماعیل خان میں طویل عرصہ سے ادویات ساز کمپنیوں کی لوٹ مارجاری ہونے کے بعدا ب معروف ملٹی نیشنل میڈیسن کمپنی نواردٹس کی درد کش دوا ولٹرال پچاس ملی گرام کی گولیوں کی ڈبی مارکیٹ میں کھلے عام فروخت کی جارہی ہے جس کی ڈبی پر ریٹ ،بیج نمبر ،تیارکردہ اور ایکسپائری ڈیٹ کہیں پر ہی درج نہیں ہے ۔

دوافروش کے مطابق اس نے مقامی میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز سے یہ خریدی ہے جس کی ان کی پاس انوائس بھی موجود ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں متعلقہ اداروں کی نااہلی کے باعث جنگل کا قانون رائج ہے جہاں قانون کی عمل داری کہیں نظر نہیں آتی ،

ملٹی نیشنل کمپنیاں کھلے عام ڈرگ رولز ایکٹ کی خلاف وزری جاری رکھے ہوئے ہیں اور مریضوں کی زندگیوں سے کھیلا جانے لگا ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔


’مہذب شہری منظم ٹریفک“ آگاہی مہم کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی درازندہ میں مہم

ڈیرہ اسماعیل خان

’مہذب شہری منظم ٹریفک“ آگاہی مہم کے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے تحصیل درازندہ میں مختلف شاہراہوں پر چھوٹی بڑی تمام گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور عوام میں ٹریفک اصولوں کی خصوصی تجاویز پر مبنی پمفلٹ تقسیم کیے اور ٹریفک کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔

اس موقع پر سیفٹی اور سیکورٹی کے حوالے سے گاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف کاروائی کی گئی جس کے دوران متعدد گاڑیوں کے کالے شیشے اتارلیے گئے ، ٹریفک پولیس کی جانب سے تحصیل درازندہ کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک قوانین اور سیفٹی و سیکورٹی کے حوالے سے ”مہذب شہری منظم ٹریفک“ آگاہی مہم بھی جاری ہے

اس مہم کے سلسلے میں ٹریفک وارڈنز درازندہ نے مختلف شاہراہوں پر چھوٹی بڑی تمام گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور عوام میں ٹریفک اصولوں کی خصوصی تجاویز پر مبنی پمفلٹ تقسیم کیے اور انہیں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔


واگزار کی گئی سرکاری اراضی میں پھلدار پودے لگانے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین کے ہمراہ کوکار کے علاقے میں حال ہی میں ناجائز قابضین سے وا گزار کرائی جانے والی سرکاری اراضی کا دورہ کیا،

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر محکمہ زراعت کے حکام کو شجرکاری کے حوالے سے پھلدار پودے لگانے کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے انہوں نے گزشہ روز مذکورہ اراضی پرشجرکاری مہم کا جائزہ لیا

اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی اجازت سے مذکورہ اراضی پر شجرکاری مکمل کرکے عوام کی تفریح کیلئے یہاں تفریحی پارک کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس سے شہری مستفید ہوسکیں گے۔


پانی چوری اوپر سے سینہ زوری، دس زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان

نہر سے پانی کی چوری کرنے اور منع کرنے سرکاری اہلکاروںکوڈرانے دھمکانے کے الزام میں 10زمینداروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چشمہ رائٹ بنک کینال کے سب انجینئر شکیل احمد نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ علاقہ گومل کلاں کے قریب سی آر بی سی نہر سے پیٹر اور دیگر غیرقانونی طریقوں سے پانی چوری کرنے پر سرکاری اہلکار موقع پر پہنچ گئے

اور مقامی زمینداروں کو منع کیا لیکن زمیندار وں نے آمادہ بہ فساد ہوکر کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے اہلکاروں کو ڈرایا دھمکیاں ، صدر پولیس نے ملزمان عمران، ارسلان، محمد شوکت، عبدالرحمن، غلام ربانی، ادریس، احسان اللہ، نعمت اللہ، ساکنائے گومل کلاں، محمد انار،عصمت اللہ، ساکنان پشہ پل کیخلاف جرم زیر دفعات 430-506-486-148-149-427pps مقدمہ درج کرلیا ہے۔


ہوائی فائرنگ مہنگی پڑگئی ،دوباراتی حوالات پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان

شادی میں ہوائی فائرنگ مہنگی پڑگئی ،دوباراتی حوالات پہنچ گئے ،

پولیس ذرائع کے مطابق پہاڑ پور کے علاقہ علاقہ کچی کاٹھ گڑھ میں شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر پہاڑ پور پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دوباراتیوں ذوالفقار اور یونس علی کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف 4ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج انہیں حوالات میں بند کردیا ہے۔۔


نواب زادہ طاہر بن یامین نے سٹی ڈیرہ سے دوبارہ سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان

پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ کے سابق صدر صو بائی وزیر نواب زادہ بن یا مین مرحوم کے فرزند سابق ایم پی اے نواب زادہ طاہر بن یامین نے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی سے باقاعدہ طور پر سیاست میں میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔

اس سلسلے میں انہوںنے ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاسی شخصیات اور کارکنان سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے ۔انکے والد مرحوم نواب زادہ بن یامین پیپلز پارٹی ڈیرہ کے صدر ہونے کے ناطے ڈیرہ کو منی لاڑکانہ کہاجاتاتھا اورا ن کے دور صدارت میں کئی بار بے نظیر بھٹوئی ڈیرہ تشریف لاچکی تھیں ۔

مرحوم نے ضیاءالحق مارشل لاءکے سخت دور میں بھی پارٹی کے ساتھ وابسطہ رہے اور پیپلز پارٹی کے لئے ان کی گرانقدرخدمات ڈیرہ کے عوام اور پیپلز پارٹی کے ورکرز آج بھی یاد کرتے ہیں ۔ ڈیرہ کے عوام اب ا ن کے فرزند کو ممبر اسمبلی دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کے والد کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔


کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ نے ایکسائز آفیسر ڈیرہ کو پروفیشنل ٹیکس پر تحفظات سے آگاہ کیا

ڈیرہ اسماعیل خان

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ کی جانب سے دوافروشوں کو بروفیشنل ٹیکس کی مد میں جاری کیے گئے نوٹسز پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ کا اہم اجلاس زیر صدارت حاجی رمضان طاہر منعقد ہوا ۔اجلاس سے نور الحسن بلوچ ایڈوکیٹ ،لطیف الرحمٰن خان ،عمران خان مروت ،طارق جانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ محکمہ ایکسائز کے آفیسر سے پی سی ڈی اے کی ملاقات کے دوران ان پر واضح کیا تھا کہ ہمارے صوبائی قائدین پروفیشنل ٹیکس کے سلسلے میں صوبائی وزراءاور سیکرٹری ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سے ملاقات کرچکے ہیں

جس میں پروفیشنل ٹیکس کے حوالے سے انہیں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیاگیا ۔صوبائی وزیر خزانہ اور وزیر قانون پروفیشنل ٹیکس پر دوافروشوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیر اعلی سے ملاقات کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ ممبران اسمبلی کو اعتماد میں لے کر اس ٹیکس کو ختم کروائیں گے ۔


شہریوں کو مرغی کا گوشت ایک کلو خریدنے پرکم وزن گوشت فروخت کرنے کا انکشاف

ڈیرہ اسماعیل خان

انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت ،شہریوں کو مرغی کا گوشت ایک کلو خریدنے کے باوجود صارفین 850 گرام گوشت دیاجانے لگا،شہرومضافاتی علاقوں میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث مرغی کا گوشت ایک کلو خریدنے کے باوجود صارفین کو 850 گرام دیا جانے لگا ،

مرغی فروش مافیا 150 گرام صفائی کی مد میں ہڑپ کرنے لگے ،بیشتر دکانداروں کے اوزان بھی کم تولنے لگے ،تفصیلات کے مطابق شہر وگردنواح میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملی بھگت اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث مرغی کا گوشت ایک ہزار گرام خریدنے پر صارفین کو 850گرام گوشت تھمایا جارہا ہے ۔

ایک کلو مرغی کے گوشت کی رقم وصول کرنے والے مرغی فروش صارفین کو مکمل ایک کلو گوشت دینے کی بجائے ڈیڑھ سو گرام کم گوشت دے رہے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ مرغی کے گوشت کا دھندہ کرنے والے راتوں رات کروڑ پتی بن رہے ہیں جبکہ دیگر پڑوسی اضلاع میں مرغی کا گوشت ایک کلو خریدنے پر ایک کلو ہی گاہک کو دیا جاتاہے۔

ڈیرہ شہر میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ضلعی انتظامیہ قانون پر عمل درآمد کروانے کی بجائے پولٹری کا کاروبار کرنے والے مافیا کے سامنے بالکل بے بس دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے ضلع ڈیرہ میں مرغی اور دیگر گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں نے وزن میں بھی کمی کررکھی ہے ۔

ایک کلو صاف گوشت کے نرخ وصول کرلیے جاتے ہیں جبکہ ہر قسم کا گوشت 850 گرام کے لگ بھگ گاہک کوتھمادیا جاتا ہے ۔ڈیرہ ضلع بھر میں قانون کی بالا دستی نہ ہونے سے ضلعی حکومت کی کارکردگی واضح طور پر عیاں ہوچکی ہے ۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور ضلع بھر میںمرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں سمیت قصابوں کے اوزان چیک کا مطالبہ کیاہے۔


ڈرگ لائسنس آن لائن سسٹم سے منسلک کردیئے گئے ہیں الحاج اورنگزیب چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان

چیف ڈرگ انسپکٹر الحاج اورنگزیب چوہدری نے چشتی انٹر پرائززمیڈیسن ڈسٹری بیوشن دفتر میں دوا فروشوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے دوافروشوں کے ڈرگ لائسنس آن لائن سسٹم سے منسلک کردیئے ہیں ،

اب ہر دوافروش ایپ کے ذریعے اپنے ڈرگ لائسنس کی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔اانہوںنے دوافروشوں پر زور دیا کہ وہ ایپ کے ذریعے اپنے ڈرگ لائسنس کی رجسٹریشن یقینی بنائیں تاکہ ڈرگ لائسنس کے لئے کوالیفائیڈ پرسن کو دو جگہوں پر اپنی سرٹیفکیٹس نہ دینی پڑیں ۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاامتیاز غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہے ہیں ۔دوافروشوںکے تعاون سے انشاءاللہ ڈیرہ میں عوام کو معیاری ادویات مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی ۔

اس موقع پر حاجی رمضان ،نور الحسن ،فاروق مروت ،رحمان خٹک ،معصوم چشتی ،منان گنڈہ پور ،لطیف الرحمٰن نے خطا ب کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے ڈرگ لائسنس ایپ کے اجراءکے فیصلے کو سراہا ۔


کئی روز سے جاری شدید سردی اور دھند کا سلسلہ برقرار،

ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان اس کے گردونواح میں کئی روز سے جاری شدید سردی اور دھند کا سلسلہ برقرار،شہر ی علاقوں میں گیس کی بندش، محکمہ سوئی ناردن گھریلوصارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام،

گیس نہ ملنے پر شہریوں کا پریشان،ایل پی جی گیس 160 روپے فی کلو فروخت، لکڑی اور کوئلے بھی مہنگے ہوگئے گھریلو صارفین کا گیس بندش پراحتجاج، دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ،

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور گردونواح میں شدید دھند اور سردی کا سلسہ جاری ہے ،شدید دھند کے باعث دیگر اضلاع کو جانے والی ٹریفک شدید متاثر ہوگئی ہے اور لوگوں کو گھنٹوں انتظار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ڈیرہ کے شہر ی علاقوں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ شدید دھند کے باعث شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور اگر سفر کرنا ضروری ہو تو شہری اپنی گاڑیوں کو فوگ لائٹ استعمال کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔

ڈیرہ شہر بھر میں شدید سردی اور دھند کا دراج جاری ہے۔ سردی کے باعث شہر ی علاقوںمیں گیس غائب ہونے بعد شہری ہوٹلوں کا کھانا کھانے پر مجنور ہیں دوسری جانب شہر میں لکڑی اور کوئلے کی استعمال میں اضافہ ہوگیا جبکہ منافع خوروں نے شہریوں کو کو لوٹنا شروع کردیا لکڑی اور کوئلے کی قیمت دوگناہ اضافہ جبکہ ایل پی جی گیس کی 160روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جس کی وجہ شہر ی پریشان ہوگئے ہیں

گیس کی بندش پر ڈیرہ کے مختلف علاقہ میں بچوں اورخواتین کا احتجاج ہورہاہے محکمہ سوئی ناردن گھریلوصارفین کو گیس فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ ڈیرہ شہر کے علاوہ ٹانک روڈ ،درابن روڈ ،ملتان روڈ ،مریالی ،ڈیوالہ ،ترین آباد ،نادعلی شاہ دیگر مقامات پرگیس کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف موسم کی شدت تو دوسری جانب گیس کی بندش نے زندگی اجیرن کررکھی ہے، حکومتی سیاسی نمائندے بات سنتے ہیں اور نہ ہی سوئی گیس حکام والے بات سنتے ہیں۔


خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسزسامنے آنے پرصوبے بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد81ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان

خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسزسامنے آنے کے بعد رواں سال کے دوران صوبے بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد81ہوگئی ہے۔

جمعہ کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں 15ماہ کے بچے اوربنوں کی تحصیل بنوں کی17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

صوبے میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پرای او سی کوآرڈینیٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہیں۔ انہوںنے کہا کہ موثر انسداد پولیو مہمات میں ہر بچے تک پہنچ کر اسے پولیو قطرے پلائے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔


ویرا ن اور بے آبا د اراضی کی اصلا ح کیلئے بائیو سیلائن ایگریکلچر کا ًطریقہ مناسب ہے

ڈیرہ اسماعیل خان

زرعی ماہرین نے کلر اٹھی زمینوں کی بحا لی اور پھل دار درخت کے حوالے کہا ہے کہ ا س وقت پاکستان میں ایک کروڑ 70لا کھ ایکڑ سے ز ائد رقبہ کلر اورتھو رسے متاثر ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں یہ رقبہ 65لا کھ ایکڑ ہے ا س میں سے کچھ رقبہ جزوی طور پر ز یر کا شت ہے جبکہ بیشتر ویرا ن اور بے آبا د پڑا ہے

ا س رقبہ کی اصلا ح کیلئے بائیو سیلائن ایگریکلچر کا ًطریقہ مناسب ہے ا س طریقہ میں کلر اورسیم کے خلاف مدافعت رکھنے وا لی فصلوں پھل دا ر پودو ں اور درختو ں کی اقسام کا انتخاب کیاجا تا ہے ان کے انتخاب کیلئے زمین میں کلر کی شد ت زمین کے دوسر ے خوا ص با فت اور ساخت وغیر ہ موسمی حالا ت میسر پانی اوردیگروسائل کی دستیابی کا با غور جا ئز ہ بہت ضرور ی ہے

کلر اٹھی زمینوںمیں بیج کو مطلوبہ نمی میسر نہ ہونے کی وجہ سے اگا ﺅ متاثر ہوتا ہے ایسی زمینیں جو کلر اور تھور سے متاثر ہو ں اچھا پا نی دستیاب نہ ہوں ان میں فصلا ت کی کا شت نہ کی جاسکتی ہو و ہا ں پر با غا ت آسانی سے لگائے جا سکتے ہیں کھیت میں ہل سہاگاچلا کر ہموار کردیں پھر دوہرا چیزل ہل چلائیں

ا س کے بعد سفارش کر د ہ قطاروں کے د رمیا نی فاصلہ کو مد نظر رکھتے ہو ئے کھیت میں کھیلیاں بنا لیں اور کھیلیوں کے کنارے پر 3*3*3گہر ے گڑھے کھود لیں ا ن گڑھوں کو جپسم جمع بھل جمع گوبر کی کھاد 1+1+1کے آمیزے سے پو د ے لگانے سے ایک ما ہ پہلے اچھی طرح بھردیں پھر ان پو دو ں کو کھیلیوں کی مدد سے پانی دیں جب گڑھے کی مٹھی اچھی طرح بیٹھ جا ئے تو وتر آنے پر ا س کے درمیان میں مطلوبہ پو دا لگائیں اس طریقہ سے ہر قسم کے پھل دا ر پو د ے اور درخت ہرقسم کی زمینوں میں کا میابی سے لگائی جاسکتے ہیں

قدر ت نے کچھ پھل دار درختوںمیں سیم اور کلر کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرکے انہیں ا س قابل بنادیا ہے کہ یہ درمیانی متاثر ہ ز مینوںمیں اپنی ز ند گی گزار سکیں ا س لیے ا ن در ختوں کا انتخاب کر کے متاثر ہ زمینوںمیں اگا جاسکتا ہے اس میں موجود نمکیات کی مقدا ر کا پو د ے کی قوت مدافعت کی حد سے موازانہ کر کے یہ انتخاب ممکن ہو جا تا ہے ا ن پودوں میں فالسہ کھجور امر و د جامن اور بیر شامل ہے۔


اچھی نکا س والی ہلکی چکنی ز مین انگور کی کا شت کیلئے بے حد مو زوں ہے،زرعی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان

زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ انگو ر تمام پھلوں میں ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے انگور میں انسانی صحت کیلئے مو زوں کیمیکلیز کی مقدار باقی پھلوں سے زیادہ ہوتی ہے

یہ سخت سر د سخت گرم اورمرطو ب آب و ہوا والے موسم کے علاو ہ دنیا کے تمام حصوں میں کا شت ہو تا ہے

انگورہلکی زمین سے لے کر چکنی زمین میں کا شت ہوسکتا ہے لیکن اچھی نکا س والی ہلکی چکنی ز مین انگور کی کا شت کیلئے بے حد م

و زوں ہے جب انگورکا پودا ریتلی اورکنکری زمین پر کا شت کیا جا ئے تو اسے پت جھڑ وا لے پودو ں کی طرح کھا د دینے کیلئے خاص خیا ل رکھاجا ئے پتھر ی ز مین میں کا شت شدہ انگور کا پھل چکنی زمینوں کی نسبت جلد پک کرتیار ہوجاتا ہے انگورکی کاشت کے مختلف مہینوں میں کی جاسکتی ہے

اپریل کے مہینے میں پلاسٹک کی تھیلی والی پو د ے منتقل کیے جاسکتے ہیں جب پو د ے لگ جائیں تو سیمنٹ کے ساڑھے 7فٹ لمبے پلرکو ڈیڑھ فٹ زمین میں اورباقی 6فٹ زمین سے با ہر رکھیں ایک پودا چھوڑ کر پلر لگائیں پھر 2تاریں او پر والی 6گیج اورنیچے والی 8گیج کی پلر کے سوراخوں میں گزا ر کر آخری سر ے پر سٹے پلر کے ساتھ مضبوطی سے باندھ دیں

سٹے پلر ز ساری لائن کی مضبوطی کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں انگور کی مختلف اقسام کا شت کی جاتی ہے

ا ن میں سفید کشمش سندرخانی سرخ کشمش اور ساہبی شامل ہے میدانی علاقوں میں کا شت کی جا نے وا لی انگو ر کی اقسام میں پرلٹ کنگ رو بی فلیم سیڈ لیس کاڈنیل این ا ے آ ر سی بلیک پھل دار پودوں میں انگور کو سب سے کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے

لیکن انگورکو بورلگنے سے ما ر چ تا مئی پھل کا رنگ تبدیل ہونے تک پانی مو سم اور زمین کی ساخت کے مطا بق دیتے رہنا چاہیے

ا س کے بعد پھل پکنے سے تقریبا 25دن پہلے پانی کم دینا چاہیے انگو ر کی آپیاشی کیلئے محکمہ آپیاشی کے تعاو ن سے ڈر پ اریگیشن سسٹم سے فائد ہ ا ٹھایاجاسکتا ہے انگورکی کاشت کے سلسلہ میں کھادوں کا استعما ل زمین کی قسم کے مطابق کر ناچاہیے

زمین کو گوبر کی کھا د ہر سا ل د ی جا ئے تو کمیائی کھادوں کی ضرورت کم پڑتی ہے عام طور پر 150گرام این پی کے فی پو دا پھل بننے سے پہلے استعمال کرنے سے پیداوار میں خاطرخوا ہ اضافہ ہو تا ہے انگور کے پودے پر ملی بگ ما ئیٹس دیمک اورویول قسم کے کیڑ ے اوربیماریاں حملے کرتے ہیں۔


کھاد کی قیمتوں میں فی بوری چار سو روپے تک اضافہ کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان

گندم کی کاشت کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں ڈی اے پی ، نائٹرو فاس اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں فی بوری چار سو روپے تک اضافہ کردیا گیا ، زرعی ادویات کے ڈیلرز کے خود ساختہ اضافے سے کاشتکاروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

وفاقی و صوبائی حکومتیں کھادوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں پوری طرح ناکام دکھائی دیتی ہیں کاشتکاروں کے مطابق ملکی ضروریات کی ستر فیصد تک مانگ پوری کرنے والا شعبہ زراعت بھی حکمرانوں کی بے حسی اور نااہلی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔

کاشتکاروں کو خصوصی مراعات دینے ، پانی و بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے اور درپیش مسائل کو کسانوں کی دہلیز پر حل کرنے تک اس شعبے میں بہتری نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ زراعت دن بدن زوال پذیر ہوتی چلی جارہی ہے۔ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک شعبہ زراعت سے وابستہ افراد کو خصوصی مراعات فراہم کرتے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں معاملہ الٹ ہے۔حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ زبانی کلامی اقدامات سے کچھ نہیں ہوگا۔


بجلی اورگیس کی قلت نے زندگی مفلوج کر دی ،سرکار اور گیس وبجلی انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی ،صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان

معروف قانون دان پیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ عوام شدید سردی میں سے ٹھٹر رہے ہیں۔ بجلی اورگیس کی قلت نے زندگی مفلوج کر دی ہے۔لیکن مسلط شدہ سرکار اور گیس وبجلی انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔

مسلط کردہ حکومت کی نااہلی و کاہلی کیوجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہے۔ وہ عوام پر اس ظلم و نا انصافی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔جن علاقوں کو گیس فراہم کیا گیا ہے وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ڈیرہ میں گیس کے کم پریشر اور بجلی وگیس کی طویل بندش اور لوڈشیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔

عورتیں بچے جوان بوڑھے مرد بیمار سمیت ہر طبقہ گیس وبجلی میں کمی کے باعث پریشان ہیں لیکن حکومت اپنے خول سے نہیں نکل رہی ہے۔گیس وبجلی انتظامیہ بھاری بر کم بلوں اور تیزرفتار میڑ تنصیب کرنے میں تو سرفہرست ہے۔لیکن عوام کو کسی قسم کا ریلیف دینے سے قاصر ہے۔جو کہ عوام کے ساتھ سگین جبر ہے۔

وہ اس کی سخت مذمت کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے بصورت دیگر وہ حکومت کے خلاف قانونی جارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔


وٹس ایپ نے ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ لیا

ڈیرہ اسماعیل خان

وٹس ایپ نے ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وٹس ایپ آج کل نئے سے نئے فیچرز متعارف کروارہا ہے جس میں سٹیٹس کو فیس بک پر شئیر کرنے سمیت کئی اور فیچرز شامل ہیں۔ حال ہی میں وٹس ایپ کی جانب سے ایک اورفیچرمتعارف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جسے ڈارک موڈ کہتے ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے ایپ کا رنگ سیاہ ہو جائیگااور رات کے اوقات میں وٹس ایپ کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکے گا۔اس سے قبل فیس بک میسنجر، گوگل کروم، ٹووئٹر، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ڈارک موڈ متعارف کروا دیا گیا تھا۔

واضع رہے کہ یہ فیچر ابھی آئی فون اور آئی فیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائیگا۔ بعدازاں اسکو باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا جائیگا۔


صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان

حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے اب تک جاری ہونے والے کارڈز کی اور ان کے نتائج کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 2020 میں ملک بھر میں مستحق افراد تک صحت کارڈ پہنچایا جائے۔ صحت کارڈ رکھنے والا ہر شہری 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج کروا سکتا ہے۔

صحت کارڈ کی مدد سے سرکاری ہسپتال اور بڑے پرائیویٹ ہسپتال میں بھی مفت علاج کی سہولت موجود ہوگی۔

عوام کو سرجری، آپریشن اور طبی معائینے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں صحت کارڈ کی فراہمی کا 100 فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔

سابقہ فاٹا میں شہری اپنے شناختی کارڈ کو بطور صحت انصاف کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے 62 فیصد افراد کو مفت علاج معالجے کی سہولت مل گئی اور فروری 2020 تک 100 فیصد افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم ہوں گی۔خیال رہے کہ حکومت نے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے رواں سال صحت انصاف کارڈ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا سات لاکھ 20 ہزار روپے تک مفت علاج ہوگا۔صحت انصاف کارڈ سے تمام بیماریوں کے علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، کارڈ ہولڈرزکو ایک ہزار روپے ٹرانسپورٹ سہولت کیلئے دیئے جائیں گے جبکہ انتقال کی صورت میں کفن دفن کے لیے دس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

حکومت نے اسکیم کے آغاز پر بتایا تھا کہ 2020 کے آخر تک پورے پاکستان کو کارڈز دے دیئے جائیں گے اور کارڈز کو گھروں پر پہنچایا جائے گا۔

About The Author