ڈیرہ غازیخان :کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیاکمشنرنے کہا منتخب نمائندوں اور شہریوں کے ساتھ مل کر ڈیرہ غازی خان میں مثبت تبدیلی کے لئے کام کر رہے ہیں.مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے کمشنر نسیم صادق متحرک ہیں۔عوام کے مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کمشنر کے ہمراہ مانکاکینال کی ڈی سیلٹنگ، ڈریسنگ، شمس آباد میں صفائی، جنرل بس سٹینڈ پر موجود کوڑاکرکٹ کی تلفی، سبزی منڈی کے ڈسپوزل ورکس، پرانی گھاس منڈی،چوک چورہٹہ اور دیگر مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے پارکس اور بچوں کی تفریح کے لئے جھولوں کی تیاری کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
ڈیرہ غازیخان (): ڈیرہ غازی خان شہر کے ہر بلاک کوسیکٹر میں تقسیم کرکے باریک بینی کے ساتھ صفائی کی جائے گی جس کے لئے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹیموں کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے صفائی کے دوران کوڑاکرکٹ، عمارتی مٹیریل، اشتہاری مواد سمیت ہر قسم کا ملبہ اٹھایا جائیگا۔ ضرورت پڑنے پر سڑکوں اور عمارتوں کو دھویا بھی جائے گا۔کھمبوں پر لٹکے تار،رسیاں،اشتہاری بورڈ اتارے جائیں گے سٹریٹ لائٹس کی بحالی اوردیگر اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ صفائی عملہ کی اتوار کی چھٹی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ کمشنر نسیم صادق ہر گلی میں جا کر صفائی عمل کو خود مانیٹر کریں گے کمشنر نسیم صادق نے چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ شہر کی 17 یونین کونسلوں کو 8 روز کے شیڈول میں تقسیم کریں اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا شیڈول جاری کیا جائے تاکہ اس کو مانیٹر بھی کیا جاسکے کمشنر نسیم صادق نے صفائی عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کریں اور عوام کو صفائی نظر آنی چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ مہم میں سزا اور جزا کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔کام چور اور نکمے ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ڈیرہ غازیخان (): کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے اپنے آفس میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیڈٹ کالج فورٹ منرو کے متاثرین کو جلد مالی معاوضہ کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردی ہیں انہوں نے سخی سرور میں محکمہ اوقاف کے رقبہ کی حد براری اور ناجائز قابضین کی بھی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی.کمشنر نسیم صادق نے ذہنی معذور شخص کی اراضی کو دھوکہ دہی سے فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دے دیا۔
ڈیرہ غازیخان ():مویشیوں کے ذریعے انسانوں میں پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے محکمہ لائیوسٹاک ڈیرہ غازیخان متحرک ہو گیا ہے شہر میں موجود تمام مویشیوں کے دودھ اور خون کے نمونے حاصل کئے جارہے ہیں کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی چھ سے زائد ٹیمیں نمونے لینے میں مصروف ہیں۔مویشیوں میں بروسیلا، ٹی بی اور ساڑو کی بیماری کی تصدیق ہونے پر متاثرہ مویشی تلف کر دیے جائیں گے تاکہ بیماری انسانوں میں منتقل نہ ہو محکمہ لائیو سٹاک نے شہر میں موجود مویشیوں کے کمروں، احاطہ اور متعلقہ جگہوں پر سپرے مہم بھی شروع کر دی ہے سپرے کے بعد متعلقہ جگہ چھ روز تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ سپرے کے نقصان دہ اثرات انسانوں پر اثر نہ کرسکیں۔ کمشنرکی ہدایت پر پر محکمہ لائیو سٹاک نے انسانوں کومویشیوں کے ذریعے متاثر ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات شروع کردئیے ہیں ماہرین لائیوسٹاک کے مطابق مویشیوں میں بروسیلا کی بیماری ثابت ہونے پر ان کا واحد حل متاثرہ مویشیوں کو تلف کرنا ہے جس کے لیے شہر سے دور محفوظ مقام پر جگہ مخصوص کردی گئی ہے مویشیوں کو تلف کرکے گڑھے میں دفن کر دیا جائے گا۔لیبارٹری ایکسپرٹ ڈاکٹر ذکاء الدین نے بتایا دو روز کے دوران 25سے زائد جانوروں کے دودھ اور خون کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں. لیبارٹری رپورٹ 48گھنٹوں کے اندر موصول ہو گی. ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مرید حسین نے بتایا کہ میٹروپولیٹن کاپوریشن کی حدود میں مویشیوں کی جگہوں پر سپرے کیا جارہاہے.
ڈیرہ غازیخان ():ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ غازی پارک سمیت مختلف علاقوں اور دفاتر کا اچانک دورہ کیا.ڈپٹی کمشنرنے غازی پارک کے معائنہ کے دوران صفائی اور دیگر اقدامات کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ غازی پارک میں ضروری اقدامات کرکے دوبارہ فعال کیا جائے گا۔صفائی، جھولوں کی مرمت اور دیگر حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پارک کے ٹھیکہ کی مدت اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر نے فشریز،ای خدمت سنٹر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے دفاتر کا بھی دورہ کیا۔ دفتری امور کی جانچ پڑتال، صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک کارپوریشن کی ڈمپنگ سائیٹ کا بھی معائنہ کیا انہوں نے زیرتعمیر کچہری رابطہ سڑکوں کی تعمیر، مٹیریل کے معیار اور کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں.
ڈیرہ غازیخان ():صوبہ کے 12 شہروں میں کلین اینڈ گرین چمپئن بننے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے ڈیرہ غازی خان میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے پودا لگا کر کلین اینڈ گرین انڈکس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا’وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کو کلین اینڈ گرین انڈیکس مہم کے پہلے فیز میں شامل کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان نے متعلقہ محکموں کو اہداف دے دئیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کلین اینڈ گرین انڈیکس مہم کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے دیگر افسران کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کو کلین اینڈ گرین چمپئن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ صفائی، شجرکاری اور دیگر اقدامات کی وہ خود مانیٹرنگ کریں گے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر نے بھی پودے لگائے تقریب میں متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان ():ڈپٹی کنٹرولر امتحانا ت ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے امتحانی نظام کی بہتری، نقل اور امتحانی عمل میں دیگر غیر قانونی معاونت روکنے کیلئے سنٹرز کی حدود میں موبائل جیمرز کی تنصیب کی سفارشات پیش کر دی ہیں. چیئرپرسن تعلیمی بورڈ کے نام جاری مراسلہ میں ڈپٹی کنٹرولر نے کہاکہ تعلیمی بورڈ شفاف امتحان کے انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتا رہا ہے تاہم جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سنٹرز میں موبا ئل جیمرز کے ذریعے کال،پیغام، وٹس ایپ، انٹر نیٹ او ردیگر کنکشن کو معطل کرکے امتحانی نظام میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے جس کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں.
ڈیرہ غازیخان (): ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک کی ہدایت پر انٹی کرپشن لیہ کی ٹیم نے انسپکٹر مظہر حسین کی سربراہی میں موضع کھوکھر میں دو کروڑ روپے مالیت کا 72کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا ہے. ٹیم میں پٹواری انیس الرحمن، گرداور خان بیگ اور دیگر شامل تھے. مراسلہ کے مطابق واگزار کرایاگیا رقبہ محکمہ ریونیوکے حوالے کر دیاگیاہے.
ڈیرہ غازیخان (): ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان ایکشن۔تھانہ کالا پولیس نے بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے زیادتی اور برہنہ کر کے ویڈیو بنانے والا ملزم منیر عرف منا نتھوانی کو گرفتار لیا اسی طرح ایک اور کاروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں کاشف عرف کاشی برنانی کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ سخی سرور نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چوری میں ملوث 3 ملزمان احسان اللہ، عاشق اور نور محمد کو گرفتار کر لیا اور گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ ریکوری کی مد میں 52000 روپے برآمد کر لئے۔اسی طرح تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے بھر پور کاروائی کرتے ہوئے 3 مجرمان اشتہاری مرید حسین، محمد خلیل اور عبدالعزیز جو مقدمہ میں مطلوب تھے کو گرفتار کر لیاڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے تحفظ اور ان کی عزت آبرو کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان (): پیرفتح شاہ میں مضرصحت چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے6افرادکی حالت غیر، ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر میں واقع پیرفتح شاہ کالونی نزد بلال مسجد کارہائشی محمدارشاد نے اپنی زوجہ مسز ارشاد،بیٹیاں نو سالہ اسماء، پانچ سالہ فاطمہ، بیٹے سات سالہ ساجد اور چار سالہ آصف کے ہمراہ بیٹھ کر چاول کھائے مضرصحت چاول کھاتے ہی ان سب کی حالت خراب ہوگئی ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر طبی امداد دینے کے بعد انہیں ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کر دیاجہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ڈیرہ غازیخان (): شفاء الملک حکیم محمد حسن قرشی برصغیر پاک و ہند کی ایک ہمہ جہت اور عہد ساز شخصیت تھے انہوں نے طبِ یونانی و طبِ اسلامی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اطباء کرام کو معاشرے میں جائز مقام دلوانے اور اطباء کرام کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ نیشنل کونسل فارطب کے قیام میں بھرپور کردار ادا کر تے ہوئے انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصدِ حیات بنا رکھا تھا ان خیالات کا اظہار مشیرِ صحت پنجاب حنیف خان پتافی نے پاکستان طبی کانفرنس کے پہلے مرکزی صدر حکیم محمد حسن قرشی کی 123 ویں سالگرہ کے موقع پر بزمِ قرشی ڈیرہ غازی خان کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر حکیم عبدالمنان شاکر قریشی ممبر مرکزی مجلس عاملہ پاکستان طبی کانفرنس نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ نے طبِ اسلامی ترقی و ترویج اور اطباء کرام کے وقار و احترام کو سربلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ خاندانِ قرشی کے چشم و چراغ پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی صدر اور بزمِ قرشی کے مرکزی چیئرمین حکیم محمد اقبال قرشی اپنے والدِ بزرگوار کے نقشِ قدم پر چلتے ھوئے دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی اور اسلامی معاشرے کی تشکیل و تعمیر میں اھم کردار ادا کرتے ھوئے اطباء کرام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے اور ان کو بہتر روزگار کی فراہمی اور ایک پلیٹ فارم پاکستان طبی کانفرنس جیسی منظم تنظیم کے تحت متحد کرنے میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کر رہے ہیں
اس موقع پر حافظ خالد روف سابق نائب تحصیل ناظم ڈیرہ غازی خان،ملک محبوب ثاقب سابق ناظم یونین کونسل، ضیاء السلام زاھد قریشی مرکزی چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن، مزدور تنظیم کے رہنما عبدالستار ساجد و عبدالعزیز قریشی کے علاوہ سول سوسائٹی سے وابستہ افراد مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدے داران ڈاکٹرز وکلاء اور اطباء کرام کے علاوہ درجنوں معززینِ شہر نے شرکت کی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون