دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور ، روجھان اور جام پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے ۔

روجھان (ضامن حسین بکھر)
کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت آج میونسپل کمیٹی روجھان میں اہم اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی سردار دوست علی مزاری سابق تحصیل ناظم سردار طہر علی مزاری ایڈووکیٹ عوام الناس کے منتخب نمائندگان انجمن تاجران، پریس کلب کے نمائندگان معززین علاقہ عمائدین شہر کی موجودگی میں دفتر بلدیہ روجھان میں اہم میٹنگ ہوئی اور روجھان شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے اہم فیصلے اور منتخب نمائندگان مختلف وارڈز کے مقدمین نے شرکت کی اس موقع پر سردار دوست علی مزاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت روجھان میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر نہ ہونے سے روجھان میں ہر وارڈز میں ہر محلے میں صفائی ستھرائی کی حالت بدتر ہے یہ ہمارا شہر ہے اس کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے روجھان شہر میں گلیاں کچرے سیوریج کے بدبودار پانی کیچڑ سے اٹی پڑی ہیں اور روجھان میونسپل کمیٹی اس سلسلے ميں شہر کی صفائی کو بہتر بنایا جائے اس پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان سید مقصود الروف رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روجھان میں صفائی ستھرائی کے لئے جاکروب کشؤں ،سیور مینوں، اور بیلداروں کو بھرتی کیا جانا چاہئے کیونکہ روجھان کی آبادی کو مدنظر رکھ کر 30 ماحولیاتی ملازمین کی بھرتی کی اجازت دی گئی ہے لیکن اس کے لئے فنڈز فراہم نہیں ہیں لہزا میونسپل کمیٹی اپنے وسائل سے عملہ کو ایک ماہ کے لئے عارضی بھرتی کے لئے تعینات کیا جائے گا جو صفائی کو یقینی بنایا جائے گا سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری نے کہا کہ روجھان میں کافی عرصہ سے اہلیان شہر کی شکایات موصول ہو رہی ہیں اور ہم نے خود بھی روجھان شہر کا وارڈز اور محلوں کا وزٹ کیا اور ہم اس نتیجے ہر پہنچے کہ روجھان میں صفائی ستھرائی کا ناقص انتظامات کی وجہ سے گلی محلوں میں مرد و خواتین، سکول کے طلباء اور طالبات کو گلیوں سے گرزے میں شدید دشواری پیش آتی ہے سردار اطہر علی مزاری نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے لئے 5 کروڑ روپے سے زاید فنڈز کی فراہمی ہو گی جس میں سیوریج کے سیور مینز، جاروب کشؤں کو بھرتی کر کے روجھان کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور ہر فرد اپنا کام ذمہ داری اور ایمانداری سے سرانجام دیں ہو سکتا ہے کہ بھرتی ہونے والے ماحولیاتی ملازمین کو مستقل بھی کر دیا جائے جو کام نہیں کرے گا اس کو نکال کر اس کی جگہ دوسرے ملازمین کو بھرتی کیا جائے ہم چاہتے ہیں کہ روجھان کو صفاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس کے بعد روجھان کے منتخب نمائندوں نے شہر میں صفائی ستھرائی کے بارے اپنی اپنی تجاویر پیش کیں جس کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا گیا کہ صفائی کے لحاظ سے روجھان شہر کے آٹھ وارڈز کو دو حصوں نہیں تقسیم کیا گیا اور دو دروغا صفائی مقرر کر دیئے گئے جو چار چار وارڈز پر مشتمل ہو گا شہر کے چار وارڈز پر احمد نواز پپی کو اور چار وارڈز کی صفائی ستھرائی کے لئے محمد ندیم کھوگانی کے سپرد کر دیئے گئے اس پر وارڈز کے منتخب نمائندوں کی طرف سے تین تین محلہ مکین اس کام کی نگرانی کریں گے اور دروغان کو ہدایت کی کہ جب بھی کوئی محلہ مکین صفائی کے سلسلے میں آپ کو کال کرے فوری طور پر محلے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنائی جائے اور ہر دروغہ کو 4 سیور مین 4 جاروب کش 2 بیلدار دیئے گئے اور میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہم سب نے پاکستان شہری ہونے کا حق ادا کریں تو صفائی کی صورتحال بہتر بن سکتی ہے اپنے گھروں کے آ گے مین ہولز پر اپنے گھروں کی تعمیر کے لئے ٹریکٹر ٹرالی ہر لائی مٹی ریت کی کو بھی مین ہولز پرنہ ڈلوائیں ایک دو دن کے اندر مٹی اور ریت کو اپنے تعمیری تصرف میں لائیں اور ٹریکٹر ٹرالی مالکان اور گھر مالکان اس بات یقینی بنائیں تجویز پر عمل نہ کرنے والے مالک مکان اور ٹریکٹر ٹرالی مالکان کے خلاف قانون کارروائی عمل لائی جائے گی چیف آفیسر کو تجویز دی گئی کہ صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لئے گھروں میں سیوریج پائپ لائنوں پر جالیاں لگوائیں تاکہ صفائی میں مدد مل سکے اور سابق تحصیل ناظم نے کہا کہ ڈسپوزلوں کو چالو رکھنے کی ہدایت کی گئی اور واٹر سپلائی کے بجلی کے بل بروقت جمع کروانے کی بھی تاکید کی گی اور میراں پور روڈ کا سیوریج پانی کی نکاسی معظم مارکیٹ کی صفائی عید گاہ کی صفائی رمضان مہانی کا چیمبر ڈوگر والی گلی کے چمبرز مالک مکان کو بنوانے کی تاکید کی اور جملہ شہریوں کو میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ساتھ تعاون کی کی ہدایت کی

واٹر سپلائی کی فراوانی کو بروقت محلوں اور جملہ وارڈز کو فراہم کرنے کی بھی تاکید کی گئی بوائز ایکسیلنس سکول کے عقب والی گلی کے سیوریج پائپ لائن کو مرمت کرنے کی تاکید کی یہ میٹنگ 3 گھنٹے جاری رہی جس میں سردار دوست علی مزاری، سردار اطہر علی مزاری، حماد مزاری، بابر سعید خان، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان، انجینئر شاہد احمد، سید نزیر شاہ، حاجی الله جوای، سومرو، ملک فاروق، سجاد ملک، رشید ملک، خلیل ملک، حضور بخش پنوار، ملک قادری، و دیگر معززین شہر نے شرکت کی۔


ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ خان کے حکم پر روجھان کی عوام کے روزانہ کی بنیادوں پر مسائل سننے کے لئے تھانہ روجھان کے ایس ایچ او انعام خان نبی بزدار بوقت سہ پہر 3 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک بمقام تھانہ روجھان میں عوام الناس کے مسائل سنیں گے اس سلسلے میں روجھان کی عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے تھانہ روجھان تشریف لائیں ۔


عمرکوٹ حادثہ
عمرکوٹ. جانو چوک پے گنے سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی اُلٹ گئی ڈرائیور موقع سےفرار
عمرکوٹ. گنے سے بھری ٹرالی ایک سائیڈ پے الٹنے سے جانو چوک کے دو چھوٹے بچے گنے کی ٹرالی کے نیچے دب گئے
جنکو وہاں کے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بڑی مشکل سے نکالا ایک بچے کی حالت بہتر ہے. دوسری بچی کی حالت تشویشناک ہے جسکو ریسکیو 1122 والے روجھان ہسپتال لے گئے ہیں. اور وہاں سے اس بچی کو حالت بہت خراب ہونی کی وجہ سے راجن پور ریفر کر دیا گیا.( اب اللہ مالک )
عمرکوٹ. مقامی تھانہ کے ایس ایچ او عمرکوٹ کرم الہی خان موقع پر پہنچ گئے.
اور پولیس نے اپنی کاروائی شروع کر دی.
ریسکیو 1122کو بھی موقع پر ہی بلوا لیا تھا.
عمرکوٹ. گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی بھاگسر سے عمرکوٹ کی طرف آرہی تھی
عمرکوٹ. بھاگسر تا عمرکوٹ سڑک انتہائی خراب ہے ایک سڑک انتہائی خراب دوسرا اتنا زیادہ وزن لے جانا خطرے سے خالی نہیں. موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے.
انتظامیہ کو کئی بار اس سڑک اور ایک ریسکیو پوائنٹ کی منظوری کا کہا مگر فلحال تک سب خاموش ہیں


روجھان
بستی پنجابی چوہدری مقصود کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی زرائع
رحیم یار خان سے مٹ واہ روجھان جانے والی موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد شدید ، زرائع

رحیم یار خان سے آنے والی موٹر سائیکل جس پر سوار علی عباس ولد قابلی قوم پہوڑ سکنہ گلشن عثمان رحیم یار خان، اور عاشق حسین ولد گانمن ملک سکنہ مٹ واہ روجھان ، دوسری جانب موٹر سائیکل سوار محمد اعجاز ولد مرید حسین قوم سومرو سکنہ بستی گل نواز درکھان شاہ والی دونوں ماں بیٹا بتائے جاتے ہیں زرائع نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ بستی پنجابی چوہدری مقصود کے قریب ہوا زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال شاہ والی منتقل کیا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اعجاز کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان ریفر اور علی عباس اور عاشق کو راجن پور ریفر کر دیا گیا ہے ۔

About The Author