دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

نومبر میں حکومت نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی

پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
نومبر میں حکومت نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی،

ایک ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس بنیاد پر کیا گیا ہے؟ رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا کہ
ایک ماہ میں حکومت نے بجلی کی مد میں صارفین پر 38 ارب کا بوجھ ڈالا ،

ہر ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا بہانہ بنا کر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہاہے، حکومت نے پورے سال مہنگائی کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا،

سال کے اختتام پر حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے،منی بجٹ کی علیحدہ تیاریاں ہو رہی ہیں، رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے مذید کہا کہ منی بجٹ سرکار نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے،

مہنگائی کے علاوہ اس حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں،

About The Author