بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، بی سی بی پہلے ٹی ٹوئٹی اور بعد میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر بضد ہے، پی سی بی بھی ڈٹ گیا، ترجمان کہتے ہیں تمام ہوم میچز اب پاکستان میں ہی ہوں گے،
بی سی بی کے نخرے کم نہ ہوئے،، بنگلہ دیش نے سرکاری طور پر تو نہیں البتہ اخبارات اور ویب سائٹ پر اپنا پلان بتا دیا، ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل کر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا چاہتی ہے، جس کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا جائیگا
ترجمان پی سی بی کے مطابق اٹھارہ دسمبر کو لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا، آفیشل رابطہ ہونے تککچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے،، تاہم پی سی بی کا موقف دو ٹوک ہے کہ قومی ٹیم کی تمام ہوم سیریز صرف پاکستان میں ہی ہونگی
حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے بعد کسی بھی ٹیم کا پاکستان نہ آنا بلاجواز ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو جنوری، فروری میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹیز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے دعوت دے رکھی ہے،
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی