دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ریفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی راولپنڈی میں آئس نشے کے خلاف آگاہی سیمینار

طلبا میں آئس کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ کھیلوں سے دوری اور منشیات کے نقصانات سے لاعلمی ہے

ریفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی راولپنڈی میں آئس نشے کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں 90 لاکھ افراد منشیات کی لعنت میں مبتلا ہیں ، طلبا میں آئس کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ کھیلوں سے دوری اور منشیات کے نقصانات سے لاعلمی ہے ۔

ریفاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں کریم خان آفریدی ویلفئیر فاونڈیشن کی چئیرپرسن کرسٹینا وان سپرلنگ آفریدی ، جائنٹ سیکرٹری فیصل لطیف۔ صدر یوتھ اسمبلی و ممبر ڈرگ کمیٹی اسلام آباد حنان علی عباسی،

اساتزہ کرام اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی کرسڑینا وان سپرلنگ آفریدی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ کھیلوں سے دوری اور نشے کے نقصانات سے لاعلمی ہے۔

پاکستان میں نشے کے عادی سینکڑوں لوگ روزانہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئس کا نشہ کرنے والے افراد سیکیورٹی رسک ہیں، غیرملکی افراد انہیں آسانی سے اپنے مقصد کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ منشیات کے باعث جرائم میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

یوتھ اسمبلی کے صدر حنان علی عباسی نے اپنے خطاب میں طلبا پر زور دیا کہ وہ آئس سمیت تمام منشیات کے استعمال سے بچیں۔ مقررین نے میڈیا سائنسز کے طلبا کی جانب سے آئس کے خلاف آگاہی مہم کو بے حد سراہا اور اسے مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

آخر میں یونورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سیمینار میں شریک مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

About The Author