دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فلم اسٹار میرا نےاداکاری کےبعدآواز کا جادو جگانے کی ٹھان لی

معروف اداکارہ نے گلوکاری کے شعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کا عزم کیا ہے

فلم اسٹار میرا کا بڑا فیصلہ،، اداکاری کے میدان میں جوہر دکھانے کے بعد آواز کا جادو جگانے کی ٹھان لی،، معروف اداکارہ نے گلوکاری کے شعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کا عزم کیا ہے،

شوبز کی دنیا میں سب کی نگاہوں کا مرکز کیسے رہنا ہے،، یہ فن نامور آرٹسٹ میرا خوب جانتی ہیں،، اداکاری سے انوکھی اداوں تک،، میرا نے جو کیا خبروں کی زینت ضرور بنا۔

فلموں سے دوری ہوئی تو میرا نے سروں کے تار چھیڑنے کا ارادہ باندھ لیا،، کہتی ہیں موسیقی کی باقاعدہ تربیت شروع کر دی ہے

اداکارہ میرا،  کا کہنا ھے کہ آج کل ریاض کرتی ہوں، گلوکاری کے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اداکارہ نے مداحوں کیلئے کچھ گنگنانے کی فرمائش پر یہ کہہ کر جان چھڑا لی کہ ابھی کوئی گانا یاد نہیں

میرا کے مطابق میدان گلوکاری میں دھواں دار انٹری کا اعلان جلد پریس کانفرنس میں کریں گی،،

About The Author