جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ضلعی زکواة وعشر کمیٹی ڈیرہ کے چیئرمین کا تقررکردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان :خیبر پختونخوا حکومت نے ڈپٹی ہوم سیکرٹری ایڈمنسٹریشن(ر) انور خان یوسفزئی ایڈووکیٹ کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی زکواة ورعشر کمیٹی کا چیئر مین مقرر کردیا ،محکمہ زکواة وعشر خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انور خان یوسفزئی ایڈووکیٹ کو عرصہ تین سال کے لئے چیئر مین زکواة وعشر کمیٹی ڈیرہ مقرر کیاگیا ہے۔،صوبائی حکومت کی جانب سے ان کی تقرری کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔انہوں نے گزشتہ روز ضلعی زکواة کمیٹی دفتر ضلع کچہری ڈیرہ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کردی ہے ۔اس موقع پر ان کے رفقاءمحمد جاراللہ خان ایڈووکیٹ ،منصور عباس ایڈووکیٹ ،شوکت علی خان ایڈووکیٹ ،ہدایت اللہ کنڈی ایڈووکیٹ ملک منیر احمدایسر ایڈووکیٹ ،خیال محمد خان شیرانی ایڈوکیٹ ،سعداللہ خان ایڈووکیٹ ،جمیل احمد خیالیایڈووکیٹ ،محمد اکرام ،محمد کامران یوسفزئی اور اسلم خان کے علاوہ میڈیا کے نمائندے کثیر تعداد میں موجود تھے۔شرکاءنے ضلعی چیئر مین کو ہار پہنائے اور ان کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیشکی ۔ اس موقع پر ضلعی چیئر مین زکواة کمیٹی ڈیرہ انور خان یوسفزئی ایڈووکیٹ نے چیئرمین زکواةو عشر کمیٹی کی ذمہ داریاں ملنے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر جساعتماد کا اظہار کیا گیاہے اس پر ہر ممکن طریقے سے پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔اس عہدے پر رہ کر غریب ،نادار ، مفلس اور مستحق لوگوں تک ان کا حق پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔انہوں نے کہاکہزکوٰاة کا پیسہ امانت ہے اور اسے حقداروں تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مستحق افراد کو امداد کی فراہمی میں ہر ممکن شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور فرائض کی سر انجام دہی میں کوئی عذر آڑےنہیں آنے دونگا۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان میں سروس ڈیلیوری سنٹر کے افتتاح کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان :کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سروس ڈیلیوری سنٹر کے قیام سے لوگوں کو لینڈ ریکارڈ سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈیرہ اسماعیل خان میں سروس ڈیلیوری سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹکمشنرز، سروس ڈیلیوری سنٹر ڈیرہ کے ڈیٹابیس انڈمنسٹریٹرسمیت دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ کمشنر ڈیرہ جاوید مروت نے سروس ڈیلیوری سنٹر کا تفصیلی معائنہ بھی کیا جس دوران انہیں سروس ڈیلیوری سنٹر میں قائممختلف کاﺅنٹرز پرعوام کو فراہم کی جانےوالی سہولیات سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔ کمشنر ڈیرہ کو مزید بتایا گیا کہ ایس ایم بی آر کی جانب سے تحصیل ڈیرہ میں مجموعی طور پر 121موضع جات میں سے 55موضعجات کا شمار کیا گیا ہے جن میں سے دس کو مکمل کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے۔کمپیوٹرائز کردہ موضع جات میں موضع سوہنا شاہ، گڑوکا، دولت پور مصرانوالہ، داد والا شمالی، مہر بیگ، راکھ زندانی، غفورہ، نواب پتافی، راکھچھینہ، کلیرہ چھینہ شامل ہیں۔ اس موقع پر مزید بتایا گیا کہ تحصیل ڈیرہ کے باقی ماندہ 45موضع جات کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل بھی جاری ہے اور ہر ہفتے کی بنیاد پر کمپیوٹرائز ڈ کردہ موضع جات کو سسٹم میں شامل کیاجائیگاجبکہ چند ماہ کے عرصے میں کمپیوٹرائزیشن کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔اس موقع پر کمشنر ڈیرہ جاوید مروت نے کہا کہ سروس ڈیلیوری سنٹرکے قیام سے لوگوں کو لینڈ ریکارڈ سے متعلق درپیش مسائل اورمشکلات کا کافی حد تک ازالہ ہو جائیگالہذا سروس ڈیلیوری سنٹر کے کردار سے متعلق عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے زیادہ سے زیادہاستفادہ حاصل کر سکیں۔
٭٭٭
دوشیزہ کو شادی کی غرض سے اغواءکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سولہ سالہ دوشیزہ کو شادی کی غرض سے اغواءکرلیاگیا ،پولیس نے باپ بیٹوں سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ یونیورسٹی کی حدود قریشی موڑ کے قریب خیمہ زنسولہ سالہ دوشیزہ کو شادی کی غرض سے اغواءکرلیاگیا ،پولیس نے دوشیزہ کے بھائی کی رپورٹ پر ملزمان اللہ ڈتہ ولد گل شیر اور اس کے چار بیٹوں محمد جمیل ،نصیر ،عرفان اور مہدی حسن کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہدرج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
سابقہ لڑائی جھگڑے پر چاقوچل گئے ،ایک شخص شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ صدر کی حدود علاقہ کوکار میں سابقہ لڑائی جھگڑے پر چاقوچل گئے ،ایک شخص شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گیا ،تین بھائیوں سمیت چار افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلیگئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ کوکار میں سابقہ لڑائی جھگڑے پر ملزمان نے لاتوں مکوں ،ڈنڈوں اور چاقوﺅں کے وار سے عبدالحادی ولد نور محمد قوم میانی سکنہ کوکار کو شدید زخمی کردیااور موقع سے فرار ہوگئے ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے، زخمی کے مطابق اس کے چچا زاد بھائی کا کچھ روز قبل ملزمان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ پرملزمان امیر جان ،امین جان ،جان گلپسران لونگ خان اور شہتوت خان ولد گل خان اقوام میانی ساکنان کوکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
جاں بحق ہونے والے نامعلوم شخص کی شناخت کرلی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)جاں بحق ہونے والے نامعلوم شخص کی شناخت کرلی گئی ،متوفی کی لاش قانونی کاروائی مکمل کرکے لواحقین کے حوالے کردی گئی ،تھانہ یارک کی حدود میں 65 سالہ شخص چنگ چیسے اتر کر چارپائی پر بیٹھے کے دوران منہ کے پل گر گیا ،لوگوں نے اسے سنبھال تو وہ جاں بحق ہوچکا تھا ۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی شناخت نہ ہونے پراسے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اخباراتاور سوشل میڈیا میں اس کی تصاویر شائع ہونے پر اس کے لواحقین ہسپتال پہنچ گئی اور متوفی کی شناخت بہادر خان ولد وزیر خان قوم قریشی سکنہ محلہ مچن خان لکی مروت حال صدیق آ باد پہاڑپور کے نام سے کرلی گئی،متوفی کے لواحقین کے مطابق اپنے بہن کے گھر سے وآپس اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں جاں بحق ہوگیا ،ڈاکٹرز کی جانب سے متوفی کی ہارٹ اٹیک سے موت ہونے کی تصدیق کی گئی ۔پولیس نے تمام ترقانونی کاروائی مکمل ہونے پر لاش کو لواحقین کے سپرد کردیا ۔
٭٭٭
بلا ڈرگ لائسنس دوافروشوں کو ادویات کی سپلائی فوری طور پر بند کر نے کی ہدایات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چیف ڈرگ انسپکٹر الحاج اورنگزیب چوہدری ،سینئر صوبائی ڈرگ انسپکٹر عبدالحفیظ خان مروت ،ضلعی ڈرگ انسپکٹر حاجی عمران خان برکی نے میڈیکل سٹور ،میڈیسن ڈسٹریبیوٹرز،ہول سیلرز پر زور دیا کہ جن حضرات کے ڈرگ لائسنس زاہد المیعاد ہوچکے ہیں ۔ان کی فوری طور پر تجدید کروائیں اور میڈیسن ڈسٹڑی بٹرز ،ہول کیلرز ایسے دوافروشوں کو ادویات کی سپلائی فوری طور پر بندکردیں جن کے درگ لائسنس نہ ہوں یا ان کے لائسنس ایکسپائر ہوچکے ہیںاور انہوں نے ابھی تک لائسنس کی تجدید کے لئے اپلائی بھی نہیں کیا۔ادویات کی سپلائی کرنے والے ہول سیلرز ،ڈسٹری بیوٹرز کےخلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ دوسری جانب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈیرہ کے انسپکٹر حاجی ارباب رحمت عالم نے مضافات کے دوا فروشوں اور ڈاکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی دکانوں کے سائن بورڈآویزاں کریں ،خلاف قانون پریکٹس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوںنے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے کلینکس پر اپنے نام کے سائن بورڈ لگوائیں اور حکومت کی طرفسے واضح کردہ ہدایات کے مطا بق اپنے کلینکس میں مریضوں کے لئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔کلینکس میں زنانہ ومردانہ انتظار گاہ ،پانی ،سردی گرمی سے بچاﺅکی سہولیات کے علاوہ وزن چیک کرنے کامعقول انتظام رکھا جائے ،نسخہ جات تجویر کرنے کے دوران اپنا رجسٹریشن مبر،دستخط ،تاریخ ،مریض کا نام ،عمر ،وزن ،قد اور بیماری کی علامات ضرور تحریر کریں ۔
٭٭٭
گولی لگنے سے پچیس سالہ شخص زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اتفاقی گولی لگنے سے پچیس سالہ شخص زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرلیا ،تھانہ کڑی خیسود کی حدود علاقہ مدی خیل میںپچیس سالہ اللہ نواز ولد محمد نواز اپنے گھر کے قریب بارہ بور بندوق ایک جگہ سے دوسرا جگہ رکھ رہاتھا کہ اس دوران اس کی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث اچانک فائر ہونے سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،اسے طبیامداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے زخمی کی خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
ملزمان کی گھر میں داخل ہوکر فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مسلح ملزمان کی گھر میں داخل ہوکر فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر تین نامعلوم افراد کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کرلیا۔تھانہچودھوان کی حدود شاہ نواز کوٹ میں مسلح ملزمان آدھی رات کے وقت مکان میںداخل ہوگئے فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان مقصود ولد غلام قادر قوم آرائیں سکنہ شاہنواز کوٹ کو زخمی کردیا ، زخمی نے پولیس کو بتایاکہ وہ اپنے مکان کے کمرے میں سو رہا تھا کہ شب ساڑھے بارہ بجے اس کے کمرے کے دروازے پر دستک ہوئی اس نے جونہی کمرے کا دروازہ کھولا تو تین نامعلوم افراد کو وہاں کھڑا پایا ،ایک شخص نے میرےاوپر پسٹل تان لی ۔میں پسٹل چھیننے کی کوشش کی تو اس نے میرے اوپر فائرنگ کردی جس سے میں زخمی ہوگیاہوں ،بعدازاں ملزمان وہاں سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ،
٭٭٭
ریٹائرڈ ملازمین ایک سال سے پنشن کی رقم سے محروم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ریٹائرڈ ملازمین ایک سال سے پنشن کی رقم سے محروم‘دفاتر کے چکر لگانے کے باوجود بھی کہیں شنوائی نہ ہوسکی۔ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھرمیں پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ریٹائرڈ ملازمین پنشن سے محروم کر دینے کے باعث رل گئے جس کی وجہ سے ان کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ریٹائرڈ ملازمین کا کہناتھا کہ ملک بھر میں پی ایچ آر سی کے گریڈ پندرہ سے کم 2016 میں جو ملازمین ریٹائرڈ ہوئے ہیں ان کو ابھی تک پنشن نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ریٹائرڈ ملازمین کےمطابق انہوں نے اپنی زندگیاں مذکورہ کونسل کی خدمت کے لئے وقف کردیں لیکن ریٹائرمنٹ کے وقت پنشن کی عدم ادائیگی سے ان کی مشکلات وپریشانیوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ دفاتر کے چکر لگانےکے اور در در کی ٹھوکریں کھاکر رل رہے ہیں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوتی۔ملک بھر میں ریٹائرڈملازمین کسمپرسی اور افلاسی کی زندگیاں بسر کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ریٹائرڈ ملازمیننے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز‘وزیراعظم پاکستان عمران خان‘چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی مالی پریشانیوں کا ازالہ کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ادارے کےریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی مد میں رقم ادا کی جائے۔
٭٭٭
مسیحی برادری کے پولیس ملازمین میں تحائف تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے پولیس ملازمین میں تحائف تقسیم ،ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمود کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی پولیس ملازامین میں مٹھائی اوردیگر تحائف تقسیم کیے گئے اور انہیں کرسمس مبارک باد پیش کی گئی۔اس سلسلے میں ڈی پی او آفس ڈیرہ میں منعقد خصوصی کے دوران ڈی پی او نے اظہار یکجہتی کے طور پر مسیحی برادری کے خاکروبوں میں نقد رقوم ،مٹھائی اور دیگر تحائف تقسیم کرکے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور انہیں اپنے فرائض نیک نیتی اور جانفشانی سے ادا کرنے کی تلقین کی ۔ تقریب کے دوران مسیحیبرادری سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین نے ڈی پی او کی اس فلاحی اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تقسیم انعامات کی اس تقریب کو تاریخی لمحات قرار دیا ۔ ضلعی پولیس سربراہ کی طرف سے کرسمسکے موقع پر تحائف وصول کرنے والوں میں سمیرامسیح، عامر مسیح اور عمران مسیح شامل ہیں۔

٭٭٭
ڈیرہ میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ،بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ،بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ،ضلع بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ،شہر کینٹ سمیت ضلع بھر کے گرجاگھروں ،مسیحی برادریکے گلی محلوں کو کرسمس کے موقع پررنگ برنگی جھنڈیوں ،برقی قمقموں اور کرسمس ٹریز سے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جارہا ہے ،مسیحی فیملیز کی طرف سے کرسمس کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گئی ہے جس کے باعثشہر بھر کی مارکیٹیں ،تجارتی مراکز رات گئے تک کھلے رہنے لگے ہیں ،پولیس نے کرسمس اور ہیپی نیو ایئر ز کے موقع پر گرجا گھروں کی سیکورٹی کافول پروف سیکورٹی پلان تیار کرکے اس پر عمل درآمد شروع کررکھاہے،تمام گرجا گھروں کی انتظامیہ کو گرجا گھروں میں داخلہ کے لئے واک تھرو گیٹ لگانے ،سیکورٹی گارڈز کو میٹل ڈیٹکٹرز فراہم کرنے اور گرجا گھروں کے داخلی وخارجی راستوں ،راہداریوں ،چرچوںکے اندر،باہر مکمل سیکورٹی کے لئے کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کردیئے ہیں ،چرچز کے اطراف اور قریبی چوراہوں پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔پچیس دسمبر کی علی الصبح پولیس گرجا گھروں کی سیکورٹی پرمعمور ہوجائے گی جبکہ شہر کے بڑے چرچز کے باہر ایلیٹ فورس کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ۔
٭٭٭
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کامیاب کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد مشتبہافراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے 3 سہولت کاروں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سرائے نورنگ کا رہائشی جمشید،شمالی وزیرستان کے خلیل اورحفیظ اللہ شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی نے ڈیرہاسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔واضح رہے کہ 19 دسمبر کو لکی مروت کی تحصیل نورنگ میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ہوا
٭٭٭
کرکٹ میچوں پر جوئے کا مذموم دھندہ جاری وساری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر ومضافاتی علاقوں میں کرکٹ میچوں پر جوئے کا مذموم دھندہ جاری وساری ،میچوں پر جواءکرانے والے بااثر جواریوںنے بڑے شہروں کے سٹہ بازوں سے لائنیں حاصلکرکے اپنے گھروں ،کرایہ کی کوٹھیوں اور مختلف مقامات پر ٹھکانے قائم کرکے میچوں پر جواءکرانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔سروے رپورٹ کے مطابق کینٹ مارکیٹ اور اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوںمیں کرکٹ میچوں پر جوئے کے ٹھکانے قائم ہیں ،راتوں رات امیر بننے کے چکروں میں ریڑھی بان ،دکاندار ،غریب مزدور اور جوئے کہ عادی افراد ان جواریوں کے مستقل گاہک بنے ہوئے ہیں جس سےدرجنوں گھرانے اجڑ چکے ہیں ،یہ افراد اپنے بچوںکا پیٹ پالنے کی بجائے اپنی کمائی ان جواریوں کو لٹا رہے ہیں ۔عوامی ،سماجی حلقوں اور شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،آئی جی خیبر پختونخوا ،آرپی او ڈیرہ ،ڈپٹیکمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بااثر بکیوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاﺅن کیا جائے تاکہ مزید گھرانے اجڑنے سے محفوظ رہ سکیں ۔
٭٭٭
رواں سال کا سورج غریب ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)رواں سال کا سورج غریب ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے مہنگائی عروج پر رہی مہنگائی کے باعث متوسط طبقہ اور چھوٹے ملازمین بری طور پر متاثر ہو ئے رواں سال میں بھیشہریوں کو ریلیف نہ مل سکا رواں سال سیاست کے حوالے سے گرما گرم رہا قبائلی اضلاع کے صوبے میں شامل ہونے ، سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت دینے ، سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے تحقیقاتہونے ، پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے ، جے یو آئی (ف) اور ان کے دیگر سیاسی جماعتوں کے دھرنے ، سابق صدر پرویز مشرف کے ضمانت پر رہاہونے ان کی گرفتاری ، پاکستان میں 15سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ، آرمی چیف جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع کے حوالے سے نوٹس لینے ، پشاور میں دو دہشت گردی کے واقعات ہونے ، چیف الیکشنکمشنر کی تقرری ، صوبائی اسمبلی میں ایک وزیر کی نامزدگی ،بی آر ٹی کے نہ بننے ، صوبے میں ڈاکٹروں کی 60دنوں کی ہڑتال ، صوبے میں موبائل سسٹم اور انٹرنیٹ کے خراب ہونے ، کشتی کے ڈوبنے سے سےچالیس افراد کی تاحال نعشیں نہ ملنے ، دریائے سوات ، دریائے سندھ میں عید کے دنوں اور موسم گرما میں ڈوبنے کے واقعات ، تاجروں کے شناختی کارڈ کے حوالے سے ہڑتال ، سیاسی ہلچل ، مختلف سیاسی جماعتوںکے خلاف نیب سمیت مختلف مقدمات کے اندراج ، افغان بارڈر پر خار دار تاریں لگانے کاکام مکمل ہونے ، افغان بارڈر سے پاکستانی بارڈرز پر حملے ،طلاق کی شرح میں اضافہ ، خلع لینے میں اضافہ ، بیرو زگاری میںاضافہ ، سیاسی جماعتوں میں توڑ پھوڑ ، خیبر پختونخوا پولیس ، فرنٹیئر کانسٹیبلری ، فرنٹیئر کور کے اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملے اوران کی شہادتیں ، مختلف حادثات میں درجنوں افراد کے شہید ہونے ،صحافیوں پر حملے ،سیاسی جماعتوں کے بعض افراد کے ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہونے ، بجلی کے خالص منافع کی صوبے کو فراہمی نہ ہونے ، سیاسی جماعتوں سے کارکنوں کے ایک دوسرے کے پارٹیوں میں جانے ، ریلوے حادثات ،سلنڈر دھماکے ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے کارکنوں کو پارٹیوں سے نکالنے سمیت اہم واقعات رواں سال کی زنیت رہے۔
٭٭٭
گرم کپڑوں، مچھلی، سوپ اور گرم مشروبات کا استعمال شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد شہریوں نے گرم کپڑوں، مچھلی، سوپ اور گرم مشروبات کا استعمال شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیلخان سمیت صوبے بھر میں سردیوں کی شدت میں اضافے ،سرد ہواﺅں کے چلنے کی وجہ شہریوں میں گرم کپڑوں، مچھلی،کہوہ چائے، یخنی اور چائینز سوپ کا استعمال بڑھ گیا ہے، شہر میں جگہ جگہ چکن کارنسوپ، مونگ پھلی کی ریڑھیاں سج گئیں جبکہ خواتین اور بچوں نے سردی سے بچاﺅ کے لیے لنڈا بازاروں کا رخ کرکے گرم کپڑوں، جیکٹوں اور جوتوں کی خریداری کررہے ہیں، ممتاز ماہر صحت نے بتایا کہ سردیسے بچاﺅ کے لیے گرم کپڑوں کے ساتھ خشک میوہ جات اور گرم اشیاء کا استعمال کرنا ضروری ہے۔سرد موسم میں ہیٹر اور گیس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ موسم سرما اور بارش میں بلاضرورگھر سے باہر نہ نکلیں اور سکول و کالج اور دفاتر جانے والے افراد سر ڈھانپ کر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے باعث بچوں کو نمونیا ،خشک کانسی ،زکام سے محفوط رہنے کے لئے سوپ اور خشک میوہ جات کےاستعمال کے ساتھ ساتھ مستند ڈاکٹرسے علاج بھی کرائیں ۔
٭٭٭
باغات اور سبزیات کو کورے اور سردی کے اثرات سے بچانے کیلئے سفارشات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ماہرین زراعت نے باغات اور سبزیات کو کورے اور سردی کے اثرات سے بچانے کیلئے سفارشات جاری کردی ہیں۔ باغات کو کورے سے بچانے کیلئے کوئی بھی طریقہ الگسے اتنا کارآمد اور مفید ثابت نہیں ہوتا اس لیے ضروری ہے دو یا دو سے زائد طریقوں کو ایک ساتھ عمل میں لایا جائے۔باغات میں درجہ حرارت بڑھانے کیلئے مختصر وقفہ سے ہلکی آبپاشی ایک موزوں طریقہ ہے۔پودوں کو کورے سے بچانے کیلئے اوور ہیڈ سپرنکلر استعمال کریں۔ درختوں کے نیچے سپرنکلر کا استعمال بھی ایک موزوں طریقہ ہے۔ برائسینو سٹیرائیڈ ہارمونز پودوں کے اندر کورے کے خلاف قوت مزاحمت پیداکرتے ہیں۔ ان ہارمونز کو باغات میں سپرے کرنے سے کورے کے اثرات کو زائل کیا جاسکتا ہے۔کیڑے اور بیماریاں پودوں کو کمزور کرتے ہیں اس لیے ان کا بروقت تدارک کیا جائے تاکہ پودے تندرست وتوانا رہیں۔ پودوں کے تنوں کو بورڈوپیسٹ لگائیں جن پودوں پر پتوں کی چھتری نہ ہو یا کم عمر ہوں تو ان کے گرد بوریاں، کھوری، پرالی یا پولیتھین لپیٹی جائے۔ ہوا توڑ باڑوں کا استعمال نہ صرف سرد ہواوں سےبچاتا ہے بلکہ گرم اور خشک ہواوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔سبزیات کو کورے اور سردی سے بچانے کیلئے کورے کے متوقع دنوں میں سبزیات کی ہلکی آبپاشی کریں۔ کھیت میں مٹی کے اوپر دو تا تین سینٹی میٹر چوڑینامیاتی مادے کی تہہ بچھائیں۔سبزیات کو ابتدائی مراحل میں کورے سے بچاو¿ کیلئے سرکنڈے یا کپاس کی چھڑیوں سے ڈھانپیں۔ گھریلو پیمانے پر سبزیات کو کورے سے بچانے کیلئے پلاسٹک کی بالٹیوں یا کنٹینرسے ڈھانپا جاسکتا ہے۔ کورے کے دنوں کے دوران گوڈی سے اجتناب کریں اور محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کو مدنظر رکھیں۔
٭٭٭
سمسٹر بہار 2020ءکے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ءکے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، یونیورسٹی کی نئی پالیسی اور تعلیمی سرگرمیوںکے سالانہ کیلنڈر کے مطابق پہلے مرحلےکے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میںایک ساتھ 15جنوری سے جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پہلےمرحلے کے تعلیمی پروگرامز میں میٹرک، ایف اے، اے ٹی ٹی سی، سرٹیفیکیٹ کورسسز، اوپن ٹیک پروگرامز، بی ایس)فیس ٹو فیس(، ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامزشامل ہوں گے۔ میٹرک، ایف اے،اے ٹی ٹی سی، سرٹیفکیٹ کورسسز اور اوپن ٹیک پروگرامز کے داخلہ فارمز 20 فروری تک جبکہ بی ایس)فیس ٹو فیس(، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارمز 14فروری تک وصول کئے جائیںگے۔دوسرے مرحلے میں بی اے، بی ایس، بی ایڈ، ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز شامل ہوں گے اور اِن پروگرامز کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوکر 15 اپریل تک جاری رہیں گے۔ داخلے کےخواہشمندافراد کو نزدیک ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں تحصیل سطح پر "پراسپکٹس سیل پوائنٹس "قائم کئے جائیں گے اور ان کی معاونت اور رہنمائی کے لئے یونیورسٹی کے علاقائی دفاترمیں "انفارمیشن ڈسک/کاﺅنٹرز” قائم کئے جائیں گے۔
٭٭٭
سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشن گوئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشن گوئی، مغربی ہواو¿ں نے ڈیرہ کا رخ کر لیا، گزشتہ برسوں کی نسبت دھند کی شدت میں اضافے کے امکانات، آئندہ ہفتے میں درجہحرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ کے اکثر اضلاع میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے،جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،جبکہ دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند رکھا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے،اسدوران بالائی علاقوں میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کےمختلف علاقے دھند کی شدید لپیٹ میں ہیں جبکہ دو ہفتے کے دوران دھند کی شدت زیادہ رہنے کے امکانات ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواوں نے ڈیرہ کا رخ کر لیا ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئیہے۔ دسمبر کے ساتھ جنوری میں بھی دھند برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے گزشتہ برسوں کی نسبت دھند کی شدت میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواو¿ں سے ڈیرہ کےموسم میں تبدیلی آئی۔ شہر اور اس کے مضافات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ،آئندہ ہفتے میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
٭٭٭
گومل زام کمانڈ ایریا پراجیکٹ اور وارن کینال کے جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت نے کہا ہے کہ گومل زام کمانڈ ایریا پراجیکٹ اور وارن کینال کے جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ کسان اور کاشتکار جلد اس کےثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر کے جرگہ ہال میں وارن کینال اور گومل زام کمانڈ ایریا پراجیکٹ کے جاری منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئےکیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو،محکمہ ایریگیشن ، پولیس کے افسران و اہلکاروں سمیت پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاءکو واٹر ریسورسز اینڈڈسٹری بیوشن سے متعلق بریفنگ دی گئی اور گومل زام کمانڈ ایریا اور وارن کینال پراجیکٹ کے جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر کمشنر ڈیرہ جاوید مروت نے کہا کہ پانی کی ترسیلکے منصوبوں کو اس طرح سے ترتیب دیا جائے جس سے زیادہ سے زیادہ زمین سیراب ہو تاکہ زمیندار اور کاشتکار ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ گومل زام کمانڈ ایریا پراجیکٹ کی تکمیل سے سبزانقلاب برپا ہو گاجو کہ خطے میں خوشحالی کا باعث بنے گا۔اجلاس کے دوران کمشنر ڈیرہ کو منصوبوں کی تکمیل میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران اور کنٹریکٹرزباہمی مفاہمت کے ذریعے تمام درپیش مسائل کو جلد از جلد دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ اس سلسلے میں غفلت یا تساہل کو کسی صورت برداشتنہیں کیا جائیگا اور جو بھی اہلکار غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ یہ عوامی مفاد کے منصوبے ہیں اور ان کی تکمیل سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہجہاں پر غیر قانونی پائپ لائنز یا موگے بنائے گئے ہیں ان مقامات کی نشاندہی کی جائے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بروقت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور حقدار کو اسکا جائز حق مل سکے۔انہوں نے کہا کہتکمیل شدہ منصوبوں اور جاری منصوبوں سے متعلق لوگوں کو آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے جہاں ایک طرف ان میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات سے متعلق شعور آتا ہے وہیں انہیںقانون کے مطابق اپنے جائز حقوق کا بھی پتہ چلتا ہے لہذا مسائل درپیش نہیں آت

About The Author