دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے۔

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

مسلح افراد نے محنت کش کی شادی شدہ بیٹی اغواء ،ہمسائی نے ساتھیوں سے ملکر مزدور کی جوان سالہ بیٹی اغواء کرلی، کلمپ لگا کر پارکو کی پاءپ لائن سے تیل چوری کرنے والے کو پارکو کی گشت پر مامور سیکورٹی ٹیم نے قابوکرلیا،

ساتھی فرارہوٹل پر کھانا کھانے کیلئے جانے والے کا چور موٹر سائیکل اٹھا کر لے گئے،ٹرالی پر گنا زیادہ لوڈ کرنے سے منع کرنے پر ٹریکٹر ڈرائیورکا قانون پرتشدد،گنا سے سرپھاڑ دیا،راستہ کے تنازعہ پر ہمسائے نے مزدور کو فائر مارکر شدید زخمی کریا،

پولیس نے3منشیات فروش دھر لئے،بھاری مقدار میں دیسی شراب وپسٹل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ٹبہ مستقل شرقی کے رہائشی محمد نذیر چنڑ کی جواں سالہ شادی شدہ بیٹی ثمینہ بی بی کو سمیع اللہ سوئیہ اپنے دیگر ساتھیوں آصف سوئیہ اور یوسف سوئیہ کے ہمراہ اغواء کرکے لے گئے

جبکہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع راءو بیلہ شرقی میں اکبر بھٹہ کی جواں سالہ بے اے کی طالبہ بیٹی زروا بی بی کو محمد حسین اپنی ہمشیرہ انمول بی بی اور دیگر ساتھیوں عمرا ن کھنڈویہ ،انجم قریشی2نامعلوم کے ہمراہ اغواء کرکے لے گئے

تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع علورڈ میں پارکو کی پاءپ لائن کلو میٹر نمبری5-4سوپر ساجد حسین سندھی اپنے دیگر گروہ کے امین شیخ ،اسد عباس دوان،منظور قلندرانی ،جاوید لوہار3نامعلوم کے ہمراہ کلپ لگا کر تیل چوری کررہے تھے کہ پارکو کی سیکورٹی ٹیم جو کہ کشت پر تھی ٹیم کو دیکھتے ہی چور فرار ہوگئے،

جبکہ سیکورٹی ٹیم نے ایک چور اسد حسین کو قابوکرلیا،جسے پولیس کے حوالے کردیا گیا،پولیس محمود کوٹ نے سیکورٹی افیسر پارکو محمد اعجاز کی مدعیت میں گروہ کے خلاف مقدمہ نمبر453;47;19زیر دفعہ462بی ،511درج کرکے بغیر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،

تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع پتی دایہ چوکھا کا رہائشی عمران چانڈیہ گزشتہ شام اپنے دوستوں کے ہمراہ اڈہ گورمانی ہوٹل پر کھانا کھانے گیا اور اپنی موٹر سائیکل ہوٹل کے باہر کھڑی کردی،کھانا کھاکر واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے ماجد گورمانی،

یامین گورمانی اور رمضان گورمانی چوری کرکے فرارہوگئے،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ گورمانی شرقی میں عمر جتوئی ٹریکٹر ٹرالی پر زیادہ گنا لوڈ کرنا تھا جس کے گزرنے سے درختوں کا نقصان ہوتا ھا گزشتہ روز ہمسائے رحیم بخش جتوئی کی بیوی مقصود بی بی نے عمر جتوئی کو گنا کم لوڈ کرنے کا کہا

تو وہ طیش میں آگیا اور گنا سر میں مارکر اس کا سرپھاڑ دیا،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ڈانڈے والا میں راستہ کے تنازعہ پر اقبال گورمانی کو یامین چانڈیہ نے کاربین کا فائر مارکر شدید زخمی کردیا،پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت سیرے والی نرسری کے ساتھ شراب فروش کاشف ملک کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،

پولیس محمود کوٹ نے دوران گشت پسٹل لیکر گھومنے والے محمد ارشد جتوئی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور جبکہ بستی ریکھاں گورمانی کے راشد چانڈیہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد کرلیں ،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،


کو ٹ ادو

ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، گیس پریشر میں کمی،ڈرائی فروٹ،ہیٹرز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، لکڑی،کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،

خشک ہوائیں چلنے سے نزلہ، زکام، کھانسی سمیت دیگرموسمی بیمارےاں بھی عام،اس بارے تفصیل کے مطابق مری، سوات، ایبٹ آباد، ناران، کاغان،گلگت بلتستان آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں روز بہ روز سردی بڑھنے کی وجہ سے پنجاب میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،

کوٹ ادوسمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ٹھنڈی ہواءوں کا راج ہے اور ےخ بستہ خشک ہوائیں چل رہی ہیں جسکی وجہ سے گرم کپڑوں سوپ‘ خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی ہیٹر زکا استعمال بڑھ گیا ہے،

گیس پریشراور بعض علاقوں میں عدم دستیابی سے شہری متبادل ایندھن کے طور پر لکڑی اور کوئلہ کا استعمال کر رہے ہیں ،لکڑی اور کوئلہ کی طلب بڑھتے ہی دکانداروں نے گزشتہ سال کے مقابلہ میں لکڑی اور کوئلہ کی قیمتوں میں 25سے30فیصد خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے

جس کی وجہ سے شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت اس بات کا فوری نوٹس لے ۔

گیس پریشر کی کمی اور ڈرائی فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے اور لکڑی،کوئلہ کی قیمتوں کو معمول پر لانے کیلئے اقدامات کرے،

دوسری طرف ےخ بستہ خشک ہوائیں چلنے سے نزلہ، زکام، کھانسی سمیت دیگرموسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے،


کوٹ ادو

وفاقی وزیر کا حکم بھی کام نہ آیا،سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوٹ ادو کے گنجان آبا علاقوں میں کئی روز سے سوئی گیس بند،ریلوے لائن پار آبادی و شہری علاقوں کو جانے والی سوئی گیس کی اکثر لائنوں میں پریشر انتہائی کم،

لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی گئی،خواتین کو کھاناپکانے میں شدید دشواری، ملازمین سمیت سکول کے طلباء وطالبات بغیر کھائے پئے سکول جانے لگے،صارفین کا شدید احتجاج،لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے اور پریشر نہ بڑھانے پر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کی دھمکی،

اس بارے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوٹ ادو کے گنجان آباد علاقوں میں سوئی گیس کئی روز سے بند ہے ،شہر کے گنجان آباد علاقہ بستی سندھی میں ایک ہفتہ سے سوئی گیس بند ہے ۔

جبکہ بس اڈہ،وارڈ نمبر1محلہ موچی والا، ریلوے لائن پار کی آبادی بخاری روڈ،سینما روڈ،محلہ غریب آباد،وارڈ نمبر14;4769;،ضےاء کالونی،وارڈ نمبر11،ٹبہ کربلا،محلہ نورے والا،محلہ گانمن والا،محلہ نےازی والا ویگرلائن پار علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے

جسکی وجہ سے گھرےلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ،دوسری طر ف لائن پاررات8بجے سے صبح7بجے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے،مذکورہ ٹائم میں سوئی گیس نہ ہونے سے رات کے اوقات میں کھانا بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ صبح کے وقت نہ ہونے پرسرکاری ونجی ملازمین سمیت سکول جانے والے طلباء وطالبات بغیر ناشتہ کئے جانے پر مجبور ہو گئے ہیں ،

صارفین چوہدری محمد ندیم،راشد خان،محمد عثمان،حاجی ارشاد احمد دانش،رانا محمد سلیم،رانا محمد احمد،رانادین محمد،طارق محمود،فیض محمد،رانا محمد عمر،ےامین حنفی،محمد جمیل،ذولفقار،ہاشم علی،ملک فیض کھر،مرید سکھانی نے کہا کہ

گزشتہ سال وہ وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی کے پاس شکایت لیکر گئے تھے جس پر انکی کال پر کئی روز تک پریشر ٹھیک رکھا گیا تھا تاہم اب کے محکمہ سوئی گیس نے دوبارہ پریشر کم کردیا ہے

جسکی وجہ وہ شدید پریشان ہیں ،انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم اور پریشر بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوٹ ادو

اوباش نے7ویں کلاس کا طالبعلم اٹھالیا،نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی،موبائل فون سے ویڈیو بنالی،ویڈیو کے زور پر کئی بار زیادتی کرتا رہا،فحش ویڈیو دوستوں میں بھی پھیلا دی،دوست بھی اس کے ساتھ ویڈیوسوشل میڈیا پر ڈالنے کا خوف دلا کر زیادتی کرتے رہے،

زیادتی سے تنگ طالبعلم 4روز تک کماد کی فصل میں چھپا رہا،حالت غیر ہونے پر طالبعلم ہسپتال داخل ،پولیس نے طالبعلم کی مدعیت میں اوباش گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہالہ کے رہائشی رشید بھٹہ کا 12سالہ بیٹا 7ویں کلاس کا طالبعلم علی حسن عرف شاہد بھٹہ10دسمبر کے روز گورنمنٹ ہائی سکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ

راستہ میں مہر نعمان تنویرجوکہ اس کا کلاس فیلو ہے سائیکل پر بٹھا کر گھر چھوڑنے کے بہانے اسے یعقوب لاڑ کے مکان میں لے گیا جہاں یعقوب لاڑ نے گن پوائنٹ پر اس کے ساتھ زیادتی کی جس کی نعمان زیادتی کی ویڈیو بناتا رہا

بعدازاں اس ویڈیو کے زور پر کئی مرتبہ اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا جبکہ اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر بھی بچے کے ساتھ کئی مرتبہ زیادتی کی،مہر نعمان نے فحش ویڈیو اپنے دیگر دوستوں کو بھی دے دی،جوکہ وہ بھی اسے بلیک میل کرکے اس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے،17

دسمبر کے رو ز علی حسن چھٹی کے بعد سکول سے گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں 2نامعلوم افراد نے اسے روک کر اسے ویڈیو کا خوف دلا کر زیادتی کا کہا انکار پر اس کی ویڈیو اس کے والد کو دکھانے کا کہا جس پر طالبعلم خوف زدہ ہو کر گھر جانے کی بجائے4روز تک سردی میں فصل کماد میں چھپا رہا 4روز بعد حالت غیر ہونے پر طالبعلم گھر پہنچ گیا،

اور والدین کو تمام حالات سے آگاہ کیا،والد رشید بھٹہ اسے تھانہ کوٹ ادو لے آیا پولیس کوٹ ادو نے متاثرہ طالبعلم علی حسن عرف شاہد بھٹہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر795;47;19زیر دفعہ367اے292-377کے تحت درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،

About The Author