دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان، شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ،دوافرادجاں بحق دس زخمی

حادثہ ڈیرہ غازی خان کے ملتان روڈ پر غازی گھاٹ کےمقام پر شدید دھند کے باعث پیش آیا

ڈیرہ غازی خان کے ملتان روڈ پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ – بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم – دوافرادجاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے -زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا

ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق حادثہ ڈیرہ غازی خان کے ملتان روڈ پر غازی گھاٹ کےمقام پر شدید دھند کے باعث پیش آیا

جہاں ملتان سے آنے والی مسافر بس تیز رفتاری اور شدید دھند کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے بےقابوہوکر مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی

حادثہ میں دوافرادجان سے گئے جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد امداد کےبعدٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا

جہاں ڈاکٹروں کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

About The Author