ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)
پیپلز پارٹی کے دیرینہ ورکر عبدالسلام عرف مخدوم مٹھا سائیں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ بھٹو کا جیالا اور گڑھی خدا بخش پیدل برسی پر جائے کرتے تھے۔
عبدالسلام عرف مخدوم مٹھا سائیں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی کارکنان کی بڑی تعداد کے علاوہ احباب و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محروم کے لیے قرآن خوانی آج ادا کی جائے گی۔
ڈیرہ غازی خان
سنٹر آف ایکسیلنس سنٹرل ماڈل سکول ڈیرہ غازی خان میں سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا۔مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی،پرنسپل ادارہ شبانہ آفرین،اعجاز حسین،پروفیسر سجاد حسین اور دیگر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،میڈلز اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے.
سات روزہ سپورٹس گالا میں صوبہ بھر سے منتخب سنٹرز آف ایکسی لینس کی ٹیموں نے شرکت کی۔کرکٹ میں حافظ آباد کی ٹیم نے پہلی،ڈیرہ غازیخان کے سنٹرآف ایکسی لینس کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔رسہ کشی کے مقابلے میں سیالکوٹ اول اور ڈیرہ غازی خان دوم۔نیٹ بال میں مظفرگڑھ نے پہلی اور سیالکوٹ نے دوسری،والی بال میں سیالکوٹ نے پہلی اور مظفر گڑھ نے دوسری پوزیشن اورلانگ جمپ میں حافظ آباد اول،مظفرگڑھ دوم اور سیالکوٹ سوم رہا۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ بزدار حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔فلڈ لائٹ کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیاہے۔وزیر اعلی کرکٹ اکیڈمی قائم کرکے ماہر کوچز کے ذریعے پہلے بیج کے 60 کھلاڑیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔
پرنسپل ادارہ شبانہ آفرین نے کہا کہ مقابلوں کا مقصد ہارجیت نہیں کھیل کے مواقع فراہم کرناہے۔سپورٹس گالا سے طالبات کی
حوصلہ افزائی اور اعتماد میں اضافہ ہوا۔
ڈیرہ غازیخان.
کمشنرڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے مانکا کینال کی ابتری کا نوٹس لیتے ہوئے کینال کی ڈی سیلٹنگ شروع کرادی۔کمشنر نے مانکا کینال کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیامشیر صحت محمد حنیف پتافی بھی ہمراہ تھے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ
مکمل صفائی کرکے مانکا کینال میں پانی کا بہاؤ بہتر کیا جائیگا۔صفائی سے کھڑے پانی کی بدبو ختم ہوسکے گی۔مانکا کینال اور کناروں کی ڈریسنگ کی جائے گی۔مانکا کینال میں کوڑا کرکٹ اور گوبر ڈالنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے
مانکا کینال میں کوڑا ڈالنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مانکا کینال کی صفائی اور ڈریسنگ سے بدبو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔مانکا کینال کے کناروں کو سرسبز و شاداب بنایا جائیگا۔مانکا کینال کے کناروں پر گرین بیلٹس قائم کی جائیں گی۔
کناروں پر بچوں کے لئے جھولے نصب اورکھیلنے کی جگہ بنائی جائے گی۔مانکا کینال کے درختوں کو آکاس بیل سے نقصان پہنچ رہا ہے۔درختوں سے بیل صاف کرنے کا عمل شروع کردیا گیا،
عملہ دن رات کام کرے۔درختوں کی کانٹ چھانٹ کی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ مانکا کینال کی صفائی کیلئے ایسا کام کررہے ہیں کہ آئندہ پانچ سال تک بڑے مسائل پیدا نہ ہوں انہوں نے کہا کہ سٹی پارک کو بھی بہتر کیا جائیگا۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ شہریوں کو صاف اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جائیگا۔بزدار حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ مانکا کینال میں منظور شدہ 100 کیوسک نہری پانی چھوڑا جائیگا۔کناروں پر شجرکاری کیلئے 30 ہزار پودوں کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔تین ماہ کے اندر مرحلہ وار مانکا کینال کو بہتر کیا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان.
ڈیرہ غازیخان میں ماڈل سستا بازار قائم کیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے مشیر وزیراعلی محمد حنیف پتافی کے ہمراہ مجوزہ جگہ کا معائنہ کیاوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں ماڈل سستا بازار قائم کرنے کیلئے ابتدائی کام شروع کردیا گیا ہے
چوک چورہٹہ کے سرکاری رقبہ پر ماڈل سستا بازار قائم ہوگا جہاں تمام ریڑھی بانوں کو مفت جگہ اور شیڈز بناکر دئیے جائیں گے۔
کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ہم کسی کا روزگار نہیں چھین رہے بلکہ انہیں بہتر جگہ فراہم کرکے سہولیات فراہم کریں گے ماڈل سستا بازار میں تمام ریڑھی بانوں کو لایا جائیگا۔ماڈل سستا بازار میں مرحلہ وار ٹف ٹائلز اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ چوک چورہٹہ ماڈل سستا بازار میں ریڑھی بانوں،کاروباری افراد کے ساتھ خریداروں کو معاشی ریلیف ملے گا۔
ڈیرہ غازیخان.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان سمیع اللہ فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر ڈیرہ غازی خان کا اچانک معائنہ کیا
انہوں نے سائلین سے مسائل سنے اور درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں فرد ملکیت کا اجراء
اور دیگر دفتری امور کا جائزہ لیا۔
ڈیرہ غازیخان.
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جارہی ہے۔
سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تونسہ ڈاکٹر محمد طارق نے تونسہ شہر کی مارکیٹوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4500 روپے جرمانہ عائد کیا۔
انہوں نے تونسہ میں کے بی ہوٹل،مدنی ہوٹل،المنظور ہوٹل،الحمد ہوٹل،پیر پٹھان ہوٹل،مکہ مدینہ ہوٹل میں گرانفروشی پر جرمانے عائد کئے۔
ڈیرہ غازیخان.
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے چوک چورہٹہ پر دسترخوان قائم کرنے کا علان کردیا ہے۔
موسی خان فاؤنڈیشن کے زیر انتظام دسترخوان میں غریب عوام کو مفت دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائیگا۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کمشنر نسیم صادق کے ہمراہ دسترخوان کی جگہ کا معائنہ کیا۔ کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی کے اعلان کو جلد عملی جامعہ پہنائیں گے
اور ایک ماہ کے اندر ماڈل دسترخوان بنایا جائیگا جہاں علاقہ کی ثقافت کے مطابق باعزت طریقے سے غریب عوام کو مفت معیاری کھانا فراہم کیا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ خیابان سرور،ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر کالونیوں میں کمرشل ایریا کی نشاندہی کرکے قانونی شکل دی جائے
حکومت کو ریونیو حاصل ہونے کے ساتھ مارکیٹ بھی بہتر ہوگی۔کمشنر نسیم صادق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیابان سرور میں ان کے دفتر سے ہی عملی کام کا آغاز کردیا جائے۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ہر یونین کونسل میں ٹف ٹائلز کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص کرادئیے ہیں۔ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسلوں میں ٹف ٹائلز کی سکیمیں تیار کرائی جائیں۔
کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ہم نے اس ماڈل پر کام شروع کردیاہے۔ملتان روڈ پر خیابان سرور میں بھی گرین بیلٹس قائم ہوں گے
اور نقشہ کے مطابق روڈ سے کالونیوں کو راستہ دیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہر کے تمام ڈسپوزل ورکس کی صفائی کرائی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان.
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے دفتر میں تعینات نائب قاصد محمد اسلم کے خلاف روٹ پرمٹ کی زیادہ فیس وصول کرنے پر مقدمہ کے اندراج اور کارروائی کیلئے
ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو درخواست دے دی گئی۔کمشنر نسیم صادق نے سائل کی درخوست پر سیکرٹری آر ٹی اے کو کارروائی کے احکامات جاری کئے
جس پر سیکرٹری آر ٹی اے نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو درخواست دے دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا
نائب قاصد محمد اسلم نے روٹ فیس 1450 روپے کے بجائے 6500 روپے وصول کئے.
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے محکمہ ماحولیات میں پٹرول پمپ ، پولٹری فارم اور شیڈ اوردیگر تعمیرات کیلئے زیر التواءدرخواستوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ کو تمام درخواستیں دس روز کے اندر نمٹانے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے
سات جنوری تک درخواستیں نہ نمٹائے جانے پر متعلقہ درخواست گزار کمشنر آفس سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں غیر ضروری تاخیر اور اعتراضات سامنے آنے پر ذمہ دارافسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیاگیاہے محکمہ ماحولیات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ
ہر روز کم سے کم 20درخواستوں کا جائزہ لے کر خامیوں کو دور کرنے اور ضروری دستاویزات کی ترسیل کیلئے محکمہ خوددرخواست گزاروں سے رابطہ کرے انہوںنے کہاکہ
وہ خود بھی ہر کیس کا جائزہ لیں گے محکمو ںکے ساتھ ساتھ عوام کو بلا کر تاخیر کی وجہ پوچھی جائے گی انہوں نے کہاکہ محکمہ کو اپنی اجارہ داری کی روش ترک کرنا ہو گی انڈسٹریز کو یہاں آنے دیاجائے
غیر ضروری اعتراضات اور رکاوٹیں نہ ڈالیں جائیں انہوںنے اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد صفات اللہ کو ہدایت کی کہ وہ ابتک موصول شدہ درخواستوں کیلئے چیک لسٹ تیار کر کے تکمیل کو یقینی بنائیں
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اشفاق حسین بخاری، انسپکٹر محمد ارشد چغتائی اوردیگر موجو دتھے۔
ڈیرہ غازیخان
محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام بچوں کی پیدائش کے اندراج کے حوالے سے تقریب تقسیم ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔
مہمان خصوصی ڈائریکٹر ویمن پروٹیکشن اتھارٹی سوشل ویلفیئر وبیت المال ارشاد وحید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں بچوں کی پیدائش کے بروقت اندراج کےلئے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا
تاکہ لوگوں کو بتایا جاسکے کہ برتھ رجسٹریشن شناخت کےلئے کتنی اہم ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئربیت المال ڈیرہ غازی خان مہر مظہر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاءالدین بزدار،
چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسیف اذلان بٹ،انچارج ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا،پروگرام آفیسر سوشل ویلفیئر لاہور فرحان راجپوت،ایم ایس او محمد رضوان جمیل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد اکرم،سول سوسائٹی کے نمائندے اور دیگر افراد موجود تھے
ڈیرہ غازیخان
وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ
وزیر اعلی پنجاب نے یونیورسٹی میں ای روزگار سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے اور اس سکیم کے تحت ڈیرہ غازی خان کے نوجوانوں کو گھر بیٹھے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے
اورغازی یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کے علاوہ شہر کے نوجوان بھی سکیم سے استفادہ کریں گے اور نوجوان نسل کو ایک مثبت روزگار میسر آئے گاانہوں نے یہ بات اس سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
جس میں اسٹیٹ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس ، سیکرٹری یوتھ افئیرز، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ، ای روز گار پروگرام کے سینئر پروگرام منیجر احمد اسلام ، منیجر حیدر علی ، اسسٹنٹ پروگرام منیجر اعجاز فاروق لیب منیجر عبدالصمد، اور حسن ستار بھی موجود تھے
وائس چانسلر نے بتایا کہ اس سکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے انرولمنٹ کے بعد کلاسز کا آغاز کیا جاتا ہے، ایک وقت میں 70 طلباءو طالبات اس لیبارٹری میں کلاسز لے سکتے ہیں اس طرح روزانہ کی بنیاد پر تین سیشنز میں 210 سٹوڈنٹس کی تربیت کی جاتی ہے۔
بزدار حکومت کی اس کاوش سے بے روز گار نوجوانوں کو گھر بیٹھے با عزت روزگار کی سہولت میسر آئی ہے جس سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور اس کے گرد و نواح کے علاقوںکی مالی پسماندگی دور ہوگی۔
ای روز گار مرکز کی افادیت میں فری لانس تربیت، روزگار کے مواقع، فنی تربیت کی مہارت، بے روزگاری میں کمی، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ، شرح معیشت میں اضافہ شامل ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ غازی یونیورسٹی میں طلباءاور سٹاف و اساتذہ کے لیے ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیںگی جو پاکستان کی دیگر یونیورسٹیز اور ایک اچھے تعلیمی ادارے میں ہونی چاہئیں۔ ان سکیموں کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلا س میں سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹرمحمد ضیا ءاللہ ،یونیورسٹی خازن نے ادا کیے۔ رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹراللہ بخش گلشن کنٹرولر امتحانات غازی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد مدثر مقبول، ماہر فنانس اعجاز حسین ، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ڈپٹی سیکرٹری احمد علی ، اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے اکرام الحقنے شرکت کی
اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام مالی معاملات کو زیر بحث لایا گیااور مختلف امور پر فیصلے کیے گئے اجلا س میں ترقیاتی کاموںمین گیٹ ، سنٹرل اور اندرونی پارکنگ ایریا کے علاوہ واکنگ ٹریک کی تعمیر،
جامعہ کا مین گیٹ اور لنک روڈ کی تعمیر ، یونیورسٹی میں ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اورمکمل سہولیات سے لیس 20 سمارٹ کلاس رومز کی تعمیر، اور انتظامی بلاکس کی بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے سولر سسٹم کی خریداری کی سفارشات پیش کی گئیں
۔علاوہ ازیں سٹی کیمپس کی تزئین و آرائش کے لیے باغبانی اور نمائشی پودوں سمیت تمام ترقیاتی اخراجات کا تقریباً 269 ملین روپے تخمینہ لگایا گیا ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے غازی یونیورسٹی ایک ماڈل یونیورسٹی کی شکل اختیار کر جائے گی
ڈیرہ غازی خان
پولیس ملازمین کے فزیکل فٹنس،ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر بنانے کیلیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا
جس میں ضلع پولیس کے افسران،اہلکاروں کے علاوہ ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔
ڈی پی او اسد سرفراز نے پریڈ کا معائنہکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے اور ملک و قوم کی رکھوالی کیلیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
جبکہ ایک پولیس اہلکار کا اچھا اخلاق ہی ساری فورس کے لیے عزت اور نیک نامی کا باعث بنتا ہے اور: اپنے فرائض دیانتداری اور خدمت خلق سمجھ کر سرانجام دیں۔
ڈیرہ غازیخان.
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے محکمہ ماحولیات میں پٹرول پمپ، پولٹری فارم اور شیڈ اوردیگر تعمیرات کیلئے زیر التواء درخواستوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ کو تمام درخواستیں دس روز کے اندر نمٹانے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے.
سات جنوری تک درخواستیں نہ نمٹائے جانے پر متعلقہ درخواست گزار کمشنر آفس سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں. غیر ضروری تاخیر اور اعتراضات سامنے آنے پر ذمہ دارافسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیاگیاہے.
محکمہ ماحولیات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ ہر روز کم سے کم 20درخواستوں کا جائزہ لے کر خامیوں کو دور کرنے اور ضروری دستاویزات کی ترسیل کیلئے محکمہ خوددرخواست گزاروں سے رابطہ کرے انہوں نے کہاکہ وہ خود بھی ہر کیس کا جائزہ لیں گے.
محکمو ں کے ساتھ ساتھ عوام کو بلا کر تاخیر کی وجہ پوچھی جائے گی. انہوں نے کہاکہ محکمہ کو اپنی اجارہ داری کی روش ترک کرنا ہو گی. انڈسٹریز کو یہاں آنے دیاجائے.
غیر ضروری اعتراضات اور رکاوٹیں نہ ڈالیں جائیں. انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد صفات اللہ کو ہدایت کی کہ
وہ ابتک موصول شدہ درخواستوں کیلئے چیک لسٹ تیار کر کے تکمیل کو یقینی بنائیں. اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اشفاق حسین بخاری، انسپکٹر محمد ارشد چغتائی اوردیگر موجو دتھے.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون