نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان
روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی کا رہائشی موٹر سائیکل سوار گڈو سے شاہ والی آتے ہوئے کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔

زرائع کے مطابق روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی کا رہائشی موٹر سائیکل سوار سعید احمد ولد عبدالحمید قوم کمہار سکنہ شاہ والی جو گڈو بیراج سے اپنے گھر شاہ والی آ رہا تھا کہ

بستی پنجابی کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سعید احمد کی ٹانگ ٹوٹ گی جس کو اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال شاہ والی منتقل کیا گیا

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے زخمی کو طبی امداد فراہم کی حادثے میں شدید چوٹیں آنے سے زخمی کو رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا ہے سعید احمد کمہار گڈو سے شاہ والی اپنے گھر آ رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔


روجھان

سوئی کے 90 سالہ کہنگور بزرگ عصر حاضر کے عظیم فقیر دلیلہن کھیازئی کی مصالحتی کمیٹی روجھان کے چیئرمین ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی کے دیرے پر آمد عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کھیازئی فقیر سے دعا کروائی اس موقع پر پاہی برادری سمیت کھیڑد، بالاچانی، سرگانی، شہہ، سیلاچی، ملک، سیال، اور دیگر برادریوں کے لوگوں نے بزرگ فقیر سے فیضیابی کے لئے مزاری قبیلے سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اور جملہ آنے والے عقیدت مندوں کے لئے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر عظیم بزرگ فقیر دلیلہن خان کھیازئی نے اپنے عقیدت مندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچی زبان میں پانچ وقت نماز پڑھنے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں

اور انسانیت سے پیار اور ہر ایک سے بھلائی اور اللہ پاک کی مخلوق سے محبت کا درس دیا انہوں آخر میں ملکی سالمیت تمن مزاری روجھان کے بزرگ رہنما سردار میر بلخ شیر مزاری کی صحت و سلامتی روجھان میں امن و امان اور جملہ عقیدت مندوں کے لئے دعا کی

اس موقع پر ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی اور اس کے خاندان کے لئے دعا خیر کی احمد علی خان کھیڑد کی صحت و سلامتی کے لئے بھی دعا فرمائی۔

میڈیا کی ٹیم فاروق احمد سیال۔غلام شبیر پاہی، سہیل احمد پاہی، حاجی سمیع اللہ پاہی، خلیل احمد پاہی عبدالرحمن پاہی، محمد علی ڈوگر، عاشق حسین مزاری، ضامن حسین بکھر، محمد نعیم پاہی، جمیل احمد پاہی و دیگر معززین شہر کی بڑی تعداد شامل تھی،


روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ انڈس ہائی وے پر صبح 8 بجے نزد ٹاور بنگلہ ہدایت آئل ٹینکر پنجاب کہ جانب سے آتے ہوئے شہہ زرو کو بچاتے ہوئے آئل ٹینکر حادثے کا شکار

آئل ٹینکر کا ڈرائیور کجل خان نے بتایا کہ آئل ٹینکر کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آئل ٹینکر کا ڈرائیور کجل خان ولد الم خان قوم پٹھان سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان نے.

بتایا ہے کہ صبح دھند کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا شہہ زور کا کوئی نقصان نہیں ہوا آئل ٹینکر میں پام آئل لوڈ تھا۔

ٹینکر نمبر ٹی یو اے 178 کراچی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب جا رہا تھا حادثے کا شکار ٹینکر تاحال ٹاور بنگلہ ہدایت جائے حادثے پر کھڑا ہوا ہے ۔


روجھان

گزشتہ روز مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان کے چیئرمین ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی نے معزز ممبران کے ہمراہ روجھان شہر سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں کے تنازعات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔

ان تنازعات کا تعلق پلاٹس کی ملکیت و حصہ داری سے تھا۔اس موقع پر دونوں جانب سے فریقین پیش ہوئے دونوں جانب کے فریقین کا موقف سنا گیا۔بعدازاں متنازعہ پلاٹس کا جائزہ لینے کے لیے مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی سمیت جملہ ارکان کمیٹی موقع کا دورہ کیا گیا۔

جملہ حقائق کی مزید چھان بین کے لیے فیصلہ کو مؤخر رکھا گیا اور آئندہ سماعت کو با روبرو گواہان فیصلہ سنایا جائے گا تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی کا کہنا تھا کہ

ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ خان اور ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی اور ایس ایچ او تھانہ روجھان انعام نبی بزدار کے تعاون سے مصالحتی کمیٹی اپنے علاقائی لوگوں کے فیصلے میرٹ کی بنیادوں پر کیئے جا رہے ہیں انہوں کہا کہ

آئندہ بھی کمیٹی میرٹ کی بنیادوں پر فیصلے کرنے کے لئے اپنا فرض منصبی دیانتداری اور احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

About The Author