دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خانیوال ،نامعلوم افراد کی فائرنگ ،تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی

فائرنگ  کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے

*خانیوال کے نواحی علاقے کچا کھوہ نزد 79 دس آر مہران کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کار پر فائرنگ سے تین.افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا

افسوس ناک واقعہ خانیوال تھانہ کچا کھوہ کی حدود میں پیش آیا ھے اس واقعہ میں جاں بحق افراد کا تعلق سید برادری سے بتایا جاتا ھے اور خانیوال کے علاقہ 38/ٹن کے رھایشی ہیں جن کا نام.

بخت علی شاہ اور فخر علی شاہ اور مراتب علی شاہ شامل ہیں اور تینوں افراد آپس میں کزن ہیں فائرنگ  کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔پولیس  خانیوال:فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی  مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئ۔

ایس ایچ او کچاکھو عدنان خورشید اعوان موقع پر پہنچ گئے اس کے علاوہ ڈی ایس پی صدر اور ایس پی انویسٹیگیشن بھی موقع پر پہنچ گئے ایس ایچ او تھانہ کچہ کھو عدنان خورشید کے مطابق لواحقین سے پوچھ کر جاری ہے اور لواحقین کے نشاندہی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

About The Author