دل موہ لینے والی آواز،، دل کش اداوں اور شخصیت کی مالک،، دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بننے والی ملکہ ترنم نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے انیس برس بیت گئے،، لیکن ان کے لازوال گیت اور غزلیں آج بھی شائقین کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہیں.
ساز و آواز اور شاعری کے حسین سنگم کے ساتھ اگر مدھر اور میٹھی آواز مل جائے تو ایک نغمہ مکمل ہوتا ہے،، اگر وہ آواز میڈم نورجہاں کی ہو تو نغمہ امر ہو جاتا ہے.
اکیس ستمبر انیس سو چھبیس کو قصور میں جنم لینے والی سروں کی ملکہ الفاظ کی ادائیگی اور اتار چڑھاو میں اپنا ثانی نہیں رکھتی تھی
ملکہ ترنم نے گلوکاری کے ساتھ درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے
عظیم گلوکارہ نے انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں اپنے ملی نغموں سے سرحد پر لڑنے والے جوانوں اور قوم میں نیا جوش بھر دیا
موسیقی کی دنیا میں شاید ہی کبھی کانوں میں رس گھولنے والی جادوئی آواز کی مالکہ میڈم نور جہاں کا خلا پر ہو سکے،، ترنم کی ملکہ تئیس دسمبر دو ہزار کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں.
اے وی پڑھو
سنہ 1925 میں ایک ملتانی عراق جا کر عشرہ محرم کا احوال دیتا ہے||حسنین جمال
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان
پاکستان اور جرمنی کا فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق