دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی بلے بازوں نے آخری ٹیسٹ یادگار کیسے بنایا؟

چوتھے دن کھیل کے اختتام کے بعد کپتان اظہر علی۔اور بابراعظم نے نیشنل۔اسٹیڈیم کے آرنری بورڈ پر اپنے نام درج کیے

کراچی : پاکستانی بلے بازوں نے سال کا آخری ٹیسٹ یادگار بنا دیا۔۔ کراچی ٹیسٹ میں پہلے چار بلے بازوں نے سنچریاں بنانے کا منفرد ریکارڈ بناڈالا۔ اوپنرزعابد علی، شان مسعود کے بعد کپتان اظہر علی اور بابر اعظم نے بھی سنچریاں اسکور کیں۔

۔
شاہینوں نے کراچی ٹیسٹ میں رنز کا ڈھیر لگا دیا۔۔
دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں کے سامنے سری لنکن باولرز بے بس نظر آئے

میچ
کے چوتھے روز کپتان اظہر علی نے بہترین اسٹروکس کھیلےاظہر علی نے بطور کپتان پہلی اور ٹیسٹ فارمیٹ کی 16ویں سنچری اسکور کی

بابر اعظم نے بھی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رکھا سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مسلسل دوسری اور کیرئیر کی چوتھی سنچری بنائی

اس سے پہلے اوپنر عابد علی نے سنچری بنائی تھی۔ یہ ان کی دوسرے میچ میں مسلسل دوسری سنچری تھی

شان مسعود نے بھی 148 گیندوں پر کیرئیر کی دوسری سنچری بنائی

بلے بازوں کی عمدہ پرفارمنس پر شائقین نے دل کھول کر داد دی

دنیائے کرکٹ میں ٹاپ فور بیٹسمینوں کی جانب سے دوسری مرتبہ چار سنچریاں بنیں اس سے قبل بھارت کے ٹاپ فور کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کیخلاف سنچریاں بنائیں۔۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام کے بعد کپتان اظہر علی۔اور بابراعظم نے نیشنل۔اسٹیڈیم کے آرنری بورڈ پر اپنے نام درج کیے

About The Author