دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی ،خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کو ٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پرکنڈا لگا کر سستے داموں کا شکاروں سے گنا خرید کرنے والے مڈل مینوں کے خلاف اپریشن شروع،3مڈل مینوں کے خلاف مقدمات درج،دوکانیں سیل کر دی گئیں،کئی کنڈے چھوڑ کر فرار ہو گئے،کاشتکاروں کا استحصال کرنے والے مڈل مینوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی،

اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر فیاض علی جتالہ،اس بارے تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی سخت ہدایات پر کا شتکاروں کا استحصال کر نے والے شوگر ملز مالکان اور بروکروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پو رے پنجاب میں اپر یشن کا حکم دے دیا ہے،

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈی سی مظفر گڑھ انجینئر شعیب ترین نے پو رے ضلع میں مو جود شوگر ملز مالکان کے خلا ف اور شوگر ملز عملہ کی ملی بھگت سے کنڈے لگا کر کا شتکاروں سے اونے پونے داموں گنا خر یدنے والے مڈ ل مینوں کے خلاف اپر یشن شروع کر ادیاہے، گز شتہ روز ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے تحصیلدارمعین روٗف بٹکے ہمراہ تھانہ سناواں اور تھانہ محمود کوٹ کے علاقوں میں چھاپے مارے

اور ارد گرد کنڈا برو کروں کے خلاف اپر یشن کیا اور دوران اپریشن3برو کروں موضع علو رڈ کے مہر احمد سہارن، موضع بھنڈ لیہ کے مشتاق احمد بلہ بلوچ،لک والا کے منصور احمد گوراہا سرکاری نرخ190روپے فی من کی بجائے90روپے سے 120روپے فی من خرید کرتے ہوئے کو موقع پر گرفتار کرلیا اور ان کا سامان قبضہ میں لیکر ان کے کنڈے سیل کردیے،اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف تھانہ محمود کوٹ اور تھانہ سناواں میں شو گرفیکٹر

یزایکٹ1950دفعہ188-420-1977-3-1977-7کے تحت استفاثے بھجوادیے،پو لیس تھانہ محمود کوٹ اور پولس سنانواں نے تحصیلدار معین روف بٹ کی مدعیت میں تمام کے خلاف الگ الگ مقد مات درج کر لیے،دوسری طرف مڈل مینوں کے خلاف اپر یشن شروع ہو تے ہی کئی مڈل مین بر وکر اپنے کنڈے چھوڑ کر فرار ہوگئے جن کے کنڈ و دیگر سا مان قبضہ میں لیکر دو کانوں کو سیل کر دیا گیا،

اس بارے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر شعیب ترین کی ہدایت کے مطابق گنے کی خرید و فروخت میں مڈل مین کے کردار کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، غیر قانونی طور پر نصب کئے گئے کنڈوں کے خلاف مہم جاری ہے،

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی کاروائی میں مڈل مین کی طرف سے غیر قانونی خرید و فروخت اور غیر قانونی کنڈوں کی تنصیب پر کنڈے سیل جبکہ3 مڈل مینوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے ہیں،

انہوں نے بتایا کہ گنے کے کاشتکاروں کے شکایات کے ازالے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، محکمہ لیبر کی نشاندہی پر غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جو گنے کی قیمت میں خرید اورکے وزن سے غیر قانونی طور کٹوتی کررہے تھے۔


کوٹ ادو

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس نہ تو کوئی ویژن ہے اورنہ ہی کوئی نصب العین، حکومت نے ابھی تک عوام سے کئے گئے کوئی بھی وعدے پورے نہیں کئے،نوجوانوں کو ایک لاکھ نو کریاں اور50لاکھ گھر دینے کی بجائے کئی محکمے ختم دیے گئے،

اقتدار ہنجراء خاندان کی منزل نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہنجراء خاندان کی سیاست کا محور ومرکز ہے،ہنجراء خاندان نے اپنے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی،ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہنجراء ہاوس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم ہی نہیں پوری حکومت ہی نااہلی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے،حکومت ابھی تک کسی بھی شعبہ میں کارکردگی نہیں دکھا سکی، مہنگائی کو روکنے میں پی ٹی آئی حکومت بے بس ہو چکی ہیملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ غربت مٹاؤ کی جگہ غریب مٹاؤ پالیسی کاشاخسانہ ہے مہنگائی کو روکنے میں پی ٹی آئی حکومت بے بس ہو چکی ہے،

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ غربت مٹاؤ کی جگہ غریب مٹاؤ پالیسی کا شاخسانہ ہے،ایک طرف بے روز گاری دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب سے آخری نوالہ تک چھین لیا،مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا،انہوں نے کہا کہ حکومت بنیادی اور طے شدہ معاملات کو ہی حل نہیں کر سکی تو نئے معاملات کس طرح طے کرے گی، روپیہ نیچے اور مہنگائی اوپر جارہی ہے،

غربت اور بیروز گاری میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، عمران خان کی حکومت نے ایک سال میں قرضے حاصل کرنے کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں حالانکہ ماضی میں عمران خان نے کہا تھا کہ خود کشی کر لوں گا، قرض نہیں لوں گا،انہوں نے کہا کہ اب نا اہل حکومت سے جلد نجات ملنے والی ہے عوام مایوسی کا شکا رنہ ہوں

جلد قوم کو خوش خبری ملنے والی ہے،انہوں نے کہا کہ اقتدار ہنجراء خاندان کی منزل نہی بلکہ عوام کی خدمت ہنجراء خاندان کی سیاست کا محور ومرکز ہے،ہنجراء خاندان نے اپنے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی،ملک احمد یار ہنجراء نے مزید کہا کہ ہنجراء خاندان نے اپنے دور اقتدار میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کرائے ہیں،

وہ سیاست کو عبادت سمجھ کر اپنی قوم کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، عوام کے ساتھ رابطہ جاری ہے، اقتدار کے بغیر بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہوئے ہیں، عوام کے دکھ درد اور پریشانیوں سے بخوبی آگاہ ہیں،ہنجراء خاندان اپنے عوام کو تنہاہ نہیں چھوڑے گی

ہم عوام کی خدمت پر پورا یقین رکھتے ہیں اور انشااللہ ہم اسی طرع عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیئے ہر سطح پر پوری کوشش کرتے رہیں گے۔


کوٹ ادو

پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل میر آصف خان دستی نے کہا ہے27 دسمبر کا لیاقت باغ میں ہونے والا جلسہ سیاست میں نئی تاریخ مرتب کرے گا، پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں ایک بار پھر سے بڑی جمہوری قوت بن کر ابھرے گی، ایک بار پھر بلاول بھٹو کی قیادت میں وطن عزیزپر عوامی راج قائم ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ اب ہوا کا رخ تبدیل ہو چکا ہے اور جمہوریت پسند عوام وفاق کی علامت پیپلزپارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے، لیاقت باغ جلسے میں عوام بالخصوص پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں،

جلسے کیلئے جیالے پرجوش ہیں اور بے چینی سے انتظارکررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پہلی مرتبہ اپنی عظیم والدہ شہید بی بی کی جائے شہادت پرآکر ان کے قدموں پر کھڑے ہوکر عوام سے مخاطب ہوں گے،

میر آصف خان دستی نے کہا کہ ایک بیٹے کیلئے اپنی شہید والدہ کی قتل گاہ پر آمدبلندحوصلے، ہمت، جرات اور بہادری کاکام ہے، لیاقت باغ جو پیپلز پارٹی کیلئے قتل گاہ ہے اس مقام پر ان کا عوامی اجتماع سے خطاب کرناتاریخی اہمیت کا حامل ہے،

انہوں نے مزیدکہا کہ27دسمبرکو جنوبی پنجاب سمیت ڈی جی خان ڈویژن سے شہید بی بی کے لاکھوں چاہنے والے اپنی عقیدت کا اظہار کرنے اور اس کے ہونہار فرزند بلاول بھٹو سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچیں گے

اور اپنے قائد بلاول بھٹوکا والہانہ اور شایان شان استقبال کریں گے۔


کوٹ ادو

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوٹ ادو میں ”پنجاب ہُنر مند نوجوان پرگرام“ کا انعقاد کیا گیاجس میں کالج کے پرنسپل انجینئر شاہد وسیم چشتی کی قیادت میں کالج کے تمام سٹاف اور طلبا نے شرکت کی،کالج کے ملٹی پر پز ہال میں بڑی سیکرین پر ملٹی میڈیا کے ذریعے وزیر اعلیٰ سیکٹریٹ کی مرکزی تقریب دکھانے کا انتظام کیا گیا تھا،

ٹیوٹا کی تاریخ میں ایک نیا تجربہ تھا جو کہ ٹیوٹا کی نئی اور نوجوان قیادت کے ویژن اور عالمی ضرورتوں سے کامل آگاہی کا غماز تھا،مرکزی تقریب کے بعد کالج لیول پر علیٰحدہ تقریب کی گئی،جس میں ”پنجاب ہُنر مند نوجوان پرگرام“کی اہمیت اور غرض وغایت کی وضاحت کی گئی،اس موقع پر کالج کے پرنسپل انجینئر شاہد وسیم چشتی،

انجینئر محمد عارف گُل،انجینئر محمد خُرم اقبال،انجینئر عزیر احمداور انجینئر ظفر اقبال نے خطاب کیااور طلبا کو ”پنجاب ہُنر مند نوجوان پروگرام“کے متعلق آگاہی دی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے حکم اورپنجاب گورنمنٹ چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کے ساتھ مل کر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے پنجاب کے نوجوان کو فنی تعلیم سے آراستہ کر کے روزگار کے قابل بنانے کے انقلابی پروگرام کا آغاز کرچکی ہے،

یہ ایک انقلابی پروگرام ہے جس میں داخلہ لے کر میٹرک پاس طلبا کسی خاص ہنر میں ماہر بن کرخو د کو اچھی نوکری کے قابل بنا سکتے ہیں جس سے نہ صرف بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا

بلکہ ملکی معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی اس پروگرام کی اہم بات یہ بھی ہے کہ اس پروگرام میں داخلہ لینے والوں سے کسی قسم کی فیس بھی نہیں لی جائے گی۔


کوٹ ادو

عوام سے کئے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل،وفاقی وزیرمملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی آج دائرہ دین پناہ میں نادراسنٹر کا افتتاح کریں گے،،

وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ نادرا آفس کوٹ ادو میں رش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات تھیں جنکی مشکلات کو دور کرتے ہوئے دائرہ دین پناہ میں نادرا سنٹر بنایا گیا ہے

جس کا آج افتتاح ہونے جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ حلقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،

عوام نے تبدیلی کے نعرے پر ووٹ دیا،انشاء اللہ عوام تبدیلی آتی ہوئی دیکھیں گے، الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدے انشاء اللہ پورے کریں گے۔

About The Author