دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

فخر الدین بزدار ڈیرہ غازیخان

(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ شریف کا دورہ۔وزیراعلیٰ نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی-وزیراعلیٰ نے کارڈیک یونٹ کا بھی دورہ کیا-وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈ زاورشعببے دیکھے۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا بھی جائزہ لیا-زیر علاج مریض کی جانب سے طبی ٹیسٹ باہر سے کروانے کی شکایت پر وزیراعلیٰ شدیدبرہم۔مریضوں کو ادویات اورمفت ٹیسٹ کی سہولت ہر قیمت پرہسپتال میں فراہم کی جائے۔وزیراعلی کی ہدایت انہوں نے کہاکہ آئندہ کسی مریض کو شکایت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ کی ہسپتال میں مریضوں اوران کے لواحقین سے بات چیت۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا-وزیراعلیٰ کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کے توسیعی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ کی توسیعی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔

سائیں پہلے دل کے علاج کیلئے باہر جانا پڑتا تھااب تونسہ میں آپ کی مہربانی سے علاج کروارہے ہیں۔مریضوں کی وزیراعلیٰ سے گفتگوجہاں پہلے دوائی نہیں ملتی تھی،اللہ کے فضل وکرم سے وہاں اب دل کے مریضوں کا بھی علاج ہورہاہے-مریضوں نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب کے دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں میں بہتری آرہی ہے-

وزیر اعلی نے کہاکہ ہسپتالوں میں معیاری علاج تک عام آدمی کی رسائی ہمارا مشن ہے شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہماری حکومت نے شعبہ صحت کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 27فیصد زائد فنڈز رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ 9ہسپتالوں کی تعمیر جاری ہے جس سے 9ہزار بیڈز کا اضافہ ہوگا-


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارتونسہ میں پناہ گاہ کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ۔وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی نے کہاکہ یہ نیکی کاکام ہے او راس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے-

پناہ گاہ کا منصوبہ بے گھر افراد کیلئے نعمت کے مترادف ہے۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پناہ گاہ پراجیکٹ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھائیں گے۔بے گھر افراد کو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا۔

سڑکوں پر سونے والے افراد کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔ سابق ادوار میں معاشرے کے پسے ہوئے افراد کیلئے صلہ رحمی کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔انسانیت کی فلاح و خیر خواہی کیلئے خدمات سرانجام دینا ترجیحات میں اولین ہے۔

وزیر اعظم عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے عام طبقے کی فلاح اور بھلائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ذاتی طور پر پناہ گاہوں کے تعمیر کے منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ کی پناہ گاہ کے تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت-


ڈیرہ غازی خان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے شرکت کی ڈی سی سی ڈیرہ غازی خان کے اجلاس میں ضلع میں تعینات متعلقہ محکموں کے افسران ن ے شرکت کی

اور اراکین اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیاگیا.

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے محکمہ اوقاف کی طرف سے سخی سرور میں ناقص انتظام، دربار حضرت سخی سرور کی بحالی کے کام میں سست روی اور زائرین کو بہتر سہولیات میسر نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے سخی سرور میں واٹر سپلائی،سول ڈسپنسری سخی سرور کی اپ گریڈیشن اور معموری میں سیم نالہ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تصویری اور ویڈیو ریکارڈ پیش کیا جائے۔
رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ ضلع میں سکول سے باہر بچوں کا سروے کرکے تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنایا جائے۔ائیرپورٹ کے نزدیک ٹی ڈی سی پی کی عمارت کو قابل استعمال میں لایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں اے ڈی پی کے تحت 23 ارب روپے سے 130 جاری منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

اراکین اسمبلی کو ان کے منصوبوں کی فہرست دینے کے ساتھ ان سے قریبی رابطہ رکھا جائیگااور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے متعلقہ اراکین اسمبلی کو آگاہ رکھا جائیگا۔نئے تعلیمی اداروں کے قیام،

اپ گریڈیشن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی اراکین اسمبلی کی معاونت سے مکمل کی جائے گی۔ڈی سی سی کا ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرایا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین نے کہا ہے کہ کاشتکار دھند یا بادل کے موسم میں فصلوں پر سپرے نہ کریں۔گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کابروقت اور صحیح طریقہ سے تدارک بہترین پیداوار کا ضامن ہے۔ انہوں نے یہ بات تربیتی و آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پرفیلڈ سٹاف اور کاشتکاروں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ٹی جیٹ یا فلیٹ فین نوزل کا استعمال کریں۔محکمہ زراعت کا سفارش کردہ زہر استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی وجہ سے فصل کی 42 فیصد تک پیداوار میں کمی کا سبب بنتی ہیں۔

انہوں نے بہتر اور موثر نتائج کیلئے کاشتکار گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے زہر کا سپرے دھوپ نکلنے پر کریں۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے حلقہ انتخاب کے 23 گاؤں سمیت ہر رکن قومی اسمبلی کو نئے گاؤں میں بجلی کی فراہمی کےلئے فنڈز جاری کردئیے گئے۔23 دسمبر سے کھمبوں کی تنصیب شروع کردی جائے گی۔کوہ سلیمان رینج میں محکمہ سیاحت کی زیر نگرانی پارک ویز کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

سخی سرور میں ٹورازم ریزاٹ قائم کیا جائیگا جس کے تحت سفاری پارک اور ریسٹ ہاؤس تعمیر کیا جائیگا۔تخمینہ اور سروے ایک ہفتہ کے اندر مکمل ہوگا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی زیر صدارت اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔

اجلاس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے شرکت کی۔افسران نے اراکین اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے منصوبوں کے تحت ٹیچنگ ہسپتال میں چار ارب روپے کی لاگت سے او پی ڈی، ایک ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے گائنی بلاک اور غازی یونیورسٹی میں ایک راب روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام کرائے جائیں گے۔

سول ڈسپنسری سخی سرور کی آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن کےلئے کھدائی شروع کردی گئی ہے۔پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ پر ٹینڈرنگ پراسس کا آغاز کردیا گیا۔چوک کی کشادگی میں آنے والی 22 نجی دکانوں کی خریداری کےلئے تقریبا 17 کروڑ روپے فراہم کردئیے گئے۔دو ہفتہ کے اندر عملی کام کا آغاز کردیا جائیگا۔سخی سرور میں واٹر سپلائی سکیم ایک ماہ کے اندر فنکشنل کردی جائے گی سکیم کےلئے ضروری تمام 12 ٹیوب ویل نصب کردئیے گئے۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے محکمہ اوقاف کے سخی سرور میں ناقص انتظام ، دربار حضرت سخی سرور کی بحالی میں سست روی اور زائرین کو بہتر سہولیات میسر نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے سخی سرور میں واٹر سپلائی، سخی سرور ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور معموری میں سیم نالہ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تصاویری اور ویڈیوز ریکارڈ پیش کیا جائے۔

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ ضلع میں سکول سے باہر بچوں کا سروے کرکے تعلیمی اداروں میں داخلہ کو یقینی بنایا جائے۔ائیرپورٹ کے نزدیک ٹی ڈی سی پی کی عمارت کو قابل استعمال میں لایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں اے ڈی پی کے تحت 23 ارب روپے سے 130 جاری منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔اراکین اسمبلی کو ان کے منصوبوں کی فہرست دینے کے ساتھ افسران ان سے قریبی رابطہ رکھیں گے۔تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے متعلقہ اراکین اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔

نئے تعلیمی اداروں کے قیام،سکولوں کی اپ گریڈیشن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی اراکین اسمبلی کی معاونت مکمل کی جائے گی۔سی ای او تعلیم اور ہیلتھ اپنے اداروں کا تفصیلی سروے کرکے ضروریات پر مشتمل سفارشات ایک ماہ کے اندر تیار کریں گے۔اس سال کے آخر تک تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کو خوبصورت بنایا جائیگا۔

ڈی سی سی کا ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرایا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ 12 کروڑ 70 لاکھ روپے سے دس رہائش گاہ سمیت آر ایچ سی ہسپتال کی بلڈنگ کا تعمیراتی کام چھ ماہ کے اندر مکمل کرایا جائیگا۔

ڈیزائن کی بار بار تبدیلی سے تعمیراتی کام تاخیر کا شکار ہوا۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ شاہین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ٹی ایچ کیو ہسپتال کھر میں آئندہ ماہ سے چالیس بیڈ کی ان ڈور سروس بھی شروع کی جائے گی۔

حکومت پنجاب ہسپتال کو چلانے کےلئے ہر کوارٹر 9 کروڑ روپے دے رہی ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق سمیت ضلع میں تعینات متعلقہ افسران شریک تھے۔


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے ضلع میں گرانفروشی پر تقریبآ ایک ماہ کے دوران چالیس مقدمات درج کرکے بارہ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔

ضلع کے 26 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال رہ کر بلا امتیاز کارروائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے ڈی سی سی کے اجلاس میں بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع میں سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے۔

About The Author