مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روہی چولستان کا دور افتادہ خوبصورت اسکول

اسکول میں اپنی مدد آپ کے تحت جدید کولنگ سسٹم کے ذریعے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا گیا ہے

روہی :

تحصیل منچن آباد میں جہاں سہولیات کا شدیدفقدان ہے وہاں گورنمنٹ کا ایک ایسا سکول بھی ہے جو خوبصورتی اور اعلی طرز تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے ضلع بھر میں نہ صرف اپنی مثال آپ ہے بلکہ گورنمنٹ کے اس سکول میں طلباء کی طرف سے اساتذہ کیساتھ انس بھی والہانہ ہے ،

منچن آباد تحصیل میں جہاں مسائل کے انبار ہیں اور سہولتوں کا شدید فقدان ہے وہاں قیام پاکستان کے دو سال بعد 1949 میں نواب آف بہاولپور کے ہاتھوں رفیق العلماء کے نام سے بننے والا مڈل سکول جو کہ موجودہ گورنمنٹ ہائی اسکول چکی فائق کے نام سے جانا جاتا ہے کی خوبصورتی اور اعلی طرز تعلیم کی فراہمی میں اپنی مثال آپ ہے،اس اسکول کی جاذب نظر عمارت برطانیہ کی ایک این جی او کے تعاون سے 2017 میں قائم کی گئ جو نہ صرف زلزلہ پروف ہے بلکہ گرمی اور سردی سے بھی مبراء ہے،
اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس سکول کے بننے کے بعد اس میں طلباء کی تعداد سو کے قریب تھی ان کی دن رات کی تگ ودو سے اب نہ صرف سکول میں طلباء کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے بلکہ یہ سکول اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے

اس اسکول میں اپنی مدد آپ کے تحت جدید کولنگ سسٹم کے ذریعے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا گیا ہے گورنمنٹ ہائی سکول چکی فائق کی خاص اہمیت کی حامل بات یہ بھی ہے کہ یہاں مستحق طلباء میں نہ صرف یونیفارم بیگز اور سائیکلز بغیر کسی سرکاری گرانٹ کے تقسیم کیے جاتے ہیں بلکہ طلباء کو دور دراز علاقوں سے پک اینڈ ڈراپ کے لئے فری ٹرانسپورٹ کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے

گورنمنٹ ہائی سکول چکی فائق محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق نہ صرف تعلمی معیار کو پورا کئے ہوئے ہے بلکہ طلباء کا اساتذہ کیساتھ انس والہانہ اور دیدنی ہے ، اس کے علاوہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں اس اسکول نے پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی تھی،

%d bloggers like this: