دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اورتجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

(محمد اظہر فاروق )

صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ بزدار حکومت میں جنوبی پنجاب کی عوام بالخصوص پسماندہ علاقے کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جارہا ہے،صحت و صفائی، رابطہ سڑکوں اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،

عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جارہا ہے یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع میں جاری ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں کے ایک جائزہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی، ممبران صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر، نیاز احمد گشکوری، اشرف خان رند،علمدار قریشی اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین بھی ان کے ہمراہ تھے،

مشیر زراعت نے کہا کہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے کام کی راہ میں حائل مسائل کو فوری حل کیا جائے کسی بھی منصوبے پر کام نہیں رکنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ جون تک نہ صرف جاری منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا بلکہ نئے شروع ہونے والے پروجیکٹس کو بھی جون تک مکمل کرلیا جائے گا،، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

ضلع میں ممبران اسمبلی کے120ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس پر ایک ارب خرچ ہونگے، اب تک 48کروڑ 19لاکھ سے زائد کی رقم خرچ کی جاچکی ہے، نیا پاکستان کے تحت سڑکوں کی تعمیر کی 10سکیموں میں سے 6مکمل ہوچکی ہے اور 4پر کام جاری ہے جن پر 62کروڑ روپے خرچ ہونگے، ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع میں تعلیم، صحت، سپورٹس، سوشل ویلفیئر، جیل اور پولیس کے منصوبوں سمیت101منصوبے جاری ہیں

جن پر 15ارب60کروڑ 70لاکھ روپے خرچ ہونگے، انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں میونسپل سروسز کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جس میں سولنگ، ٹف ٹائل، سیوریج، نالیوں کی تعمیر، گٹروں کے ڈھکن لگانے کے کام شامل ہیں، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب احمد، سی ای او تعلیم مسعود ندیم سمیت متعلقہ محکموں کے افسرا ن نے شرکت کی۔


کوٹ ادو

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے شہروں اور گاؤں کی سطح پر راستے صاف رکھنا ہم سب کا فرض ہے، عوام کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی میونسپل کمیٹی کا بنیادی فرض ہے جسے پورا کرنے کے لئے دستیاب تمام وسائل کا بہترین استعمال انتہائی ضروری ہے، میونسپل کمیٹی کے ملازمین اپنی کارکردگی کو مزید بڑھائیں،

عملہ صفائی کی روزانہ ما نیٹر نگ کی جائے گی،عملہ صفائی حاضری اور اپنی اپنی جگہ پر کا م کر نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر یں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علی الصبح کوٹ ادو لائن پار علاقیمیں صفائی کا نظام چیک کرتے ہوئے اچانک دورہ کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی کی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہے تاہم روزانہ کی بنیاد پرصورتحال کا جائزہ لیکر ذمہ داران کا تعین کیا جا رہا ہے،

انہوں نے کہا کہ مستقل بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل بنایا جا رہا ہے،صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور پہلے سے موجود صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے بلا تاخیر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ

صفائی مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، عوام کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی میونسپل کمیٹی کا بنیادی فرض ہے جسے پورا کرنے کے لئے دستیاب تمام وسائل کا بہترین استعمال انتہائی ضروری ہے،اس موقع پر انہوں نے وارڈ نمبر14ای محلہ غریب آباد میں مختلف گلیوں کی صفائی اپنی نگرانی میں کراتے ہوئے عملہ صفائی کو تنبیہ کی کہ نکاسی آب کی لائنوں، گٹرز اور نالیوں کی صفائی بھی روزانہ کی جائے تاکہ لائنوں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو

اور سیوریج کے پانی سے سڑکوں، گلیوں، راستوں اور بازاروں میں گندگی نہ ہو، انہوں نے وارڈ نمبر14ایمحلہ غریب آباد کی مختلف گلیوں میں گندگی کے ڈھیر ہونے پر سپر وائزر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کہ گندگی سے مچھروں و مکھیوں کی افزائش ہوتی ہے جس سے بیماریاں پھیلتی ہیں جنھیں فوری طور پر صاف کیا جائے،

اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈوں اور محلوں میں صفائی کا معائنہ کیا اورعملہ صفائی کے انچار ج صاحبان کوہدایت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ عملہ صفائی کی روزانہ ما نیٹر نگ کو موئثر اور فعا ل بنائیں،

عملہ صفائی کی حاضری اور اپنی اپنی جگہ پر کا م کر نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر یں اورعملہ صفائی کو تنبیہ کی کہ وہ اپنی حاضری سو فیصد یقینی بنائیں،انہوں نے مزید کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کے تمام وارڈوں میں اچانک چھاپے مارتے رہیں گے

اور کوتاہی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،بعد ازاں انہوں نے عملہ کی حاضریاں بھی چیک کیں۔


کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر ضلع کے تمام گرجا گھروں اور چرچ پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے، گرجا گھروں،چرچ اور مسیحی آبادیو ں میں صفائی سمیت روشنی کے معقول انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، یہ بات انہوں نے کرسمس کے سلسلے میں منقعدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،

ڈپٹی کمشنر نے منتظمین گرجا گھروں اور چرچ کو ہدایت کی کہ گرجا گھروں اور چرچ کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے ضرور نصب کیے جائے اورعبادت کے دوران چار دیواری کی مسلسل نگرانی کی جائے، انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ جہاں کہیں بھی گرجا گھروں اور چرچ کے نزدیگ سیوریج کا پانی کھڑا ہے اس کا فوری طور پر نکاس کا انتظام کیا جائے،

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ چرچ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اس کے نزدیک قائم ریڑھی بازارمیں مستقل قائم کھوکھوں اور پکی دکانوں کی سرچنگ کی جائے، اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عظمت اللہ نے کہا کہ گرجا گھروں اور چرچ کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے، تمام جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے،

گرجا گھروں اور چرچ کی نزدیکی آبادی میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا، انہوں نے گرجا گھروں اور چرچ کے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تقریبات کی اطلاع نزدیکی تھانہ میں ضرور کریں اور پارکنگ عبادت گاہوں سے دور بنائی جائے، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب احمد،ٹی ایم آئی اعجاز احمد، سول ڈیفنس آفیسر غلام یاسین، انچارج سکیورٹی برانچ انسپکٹر احمد فراز،

ریسکیو 1122کے افسران، مسیحی برادری سے عاصم رحمت،عمانوئیل گل،پادری ہدایت مسیح پال، وسیم شاکر،بابو عباس، فادر عطاء سلطان،یوسف مسیح گل، پادری رانا عرفان کنول نے شرکت کی اور کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور قیام امن کیلئے انتظامیہ اور سو ل سوسائٹی کے ساتھ ہیں،


کوٹ ادو

تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،قل خوانی سے واپس آنے والے2موٹر سائیکل سوار شدید زخمی، دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں،ایک کا نچلہ حصہ بھی مفلوج ہوگیا،نامعلوم کار سوار کا ر موقع سے بھگا کر فرار،پولیس نے زخمی ہونے والے محنت کش کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،

ا س بارے تفصیل کے مطابق موضع چوہدری کوٹ ادو کا رہائشی اللہ ڈتہ آرائیں گزشتہ روز اپنے بیٹے عارف اور رشتہ دار عمر فاروق کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار چکر دری سے رشتہ دار کی قل خوانی سے واپس آرہے تھے کہ راستہ میں عقب سے آنے والی کار نمبری9889ایل آر کیو نے زور دار ٹکر مار دی،

جس کے نتیجہ میں اللہ ڈتہ اور عمر فاروق پختہ روڈ پر گر گئے تو اسی اثناء میں کاران کی ٹانگوں کے اوپر سے گزر گئی جس کے نتیجہ میں دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں،جبکہ عمر فاروق کے جسم کا نچلہ حصہ مفلوج ہوگیا،

نامعلوم ڈرائیور موقع سے کار کو بھگا کر فرار ہوگیا،پولیس کوٹ ادو نے مغروب اللہ ڈتہ کے بیٹے محمد عارف کی مدعیت میں نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

کوٹ ادو شہر میں موٹر سائیکل ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،ایک ہی روز میں 3موٹر سائیکلیں چوری،نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی،چوری وڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری پریشان،پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے علاقہ میں موٹر سائیکل کی چوری وڈکیتی کے وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے

اور گزشتہ روز ایک ہی دن 3موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں جبکہ زمیندار سے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی،پہلے واقعہ میونسپل کمیٹی کے ملازم خادم حسین بھٹی کا گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے

جبکہ ذیشان کالونی کا رہائشی گزشتہ روز کوڑے خان سکول کے قریب مسجد میں نماز پڑھنے گیا اور اپنی موٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑی کردی،نماز پڑھکر واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی،جسے نامعلوم چوری اٹھاکر لے گئے،

موضع دایہ چوکھا کا رہائشی زمیندار غلام قادر خان گورمانی گزشتہ روز شاہ جمال روڈ لیکر اپنے گھر کوٹ ادو اپنے موٹر سائیکل 125پر گھر آرہا تھا کہ راستہ میں 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے کلاشنکوف کے زور پر روک لیا اور کلاشنکوف کے زور پر اسے روک کر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے،

موٹر سائیکل کی بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے،شہریوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس سے شہر بھرمیں اور لنک روڈوں پر گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے،

About The Author