دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ کیلئے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

پولیس خدمت مرکز ہماری حکومت کا احسن اقدام ہے جس سےشہریوں سے بے پناہ ریلیف ملے گا

تونسہ شریف :

(غضنفرعباس ہاشمی)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ کیلئے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ نے پولیس خدمت مرکز میں عوام کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔پولیس خدمت مرکز کے سٹاف نے وزیراعلیٰ کو عوام کیلئے دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ نے تونسہ کے شہریوں کیلئے موبائل خدمت وین کا بھی معائنہ کیا۔
پولیس خدمت مرکز کے ذریعے شہریوں کوان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

پولیس خدمت مرکز ہماری حکومت کا احسن اقدام ہے جس سےشہریوں سے بے پناہ ریلیف ملے گا۔
صوبائی مشیرصحت محمدحنیف پتافی اورمتعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

About The Author