شہرت اور کامیابی کے سفر پر رواں دواں پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے زندگی کی پینتیس بہاریں دیکھ لیں۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔
ایشیا کی چوتھی پرکشش خاتون کا اعزاز پانے والی پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان 35 برس کی ہوگئی۔ ماہرہ خان نے ہم ایوارڈ میں بھی جلوے بکھیرے۔
21 دسمبر 1984 کو کراچی میں پیدا ہونے والی ماہرہ خان نے کیرئیر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا ۔ 2011 میں فلم بول میں معاون کردار ادا کیا۔ لیکن مومنہ درید پروڈکشنز کی مقبول ڈرامہ سیریل ہمسفر نے ان کی کامیابی کو ایک نیا موڑ دیا۔
ماہرہ نے بن روئے، ہومن جہاں، ورنہ، سات دن محبت ان اور سال کی سب سے کامیاب فلم سپر اسٹار میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں بھی کام کرنے کا موقع ملا ۔۔
ماہرہ خان نے بہترین کارکردگی پر متعدد ایورڈز بھی اپنے نام کیے۔وہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے علاوہ۔۔ میک اپ برانڈ اور شوکت خانم میموریل اسپتال کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔
اے وی پڑھو
پاکستان اور جرمنی کا فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق
برصغیر پاک و ہند کے عظیم گلوکارسائیں پٹھانے خان کی 23ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی
عظیم ادیب منو بھائی کو ہم سے بچھڑے پانچ سال ہو گئے