پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اےٹی ایف) کا 150سوالات پر مشتمل سوال نامہ موصول ہوگیاہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے بھیجے گئے سوال نامے میں مدارس سے متعلق کئے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں۔
کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق سوال نامہ پاکستان کی 3 دسمبر کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو سوال نامہ 20 دسمبر کو ارسال کیا ہے۔
پاکستان ایف اے ٹی ایف کے سوالات پر جواب 8جنوری تک جمع کراسکے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ