کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
(محمد اظہر فاروق )
پاک فوج اور جنرل پرویز مشرف کے حق میں سکول کے طلباء سمیت خواتین اور شہریوں نے شمالی ریلوے پھاٹک سے پریس کلب تک ریلی نکالی،ریلی کی قیادت سماجی رہنما نصر اللہ نصیر دانش کررہے تھے،ریلی میں بڑی تعداد میں سکول کے طلباء،خواتین اور شہری شریک تھے،
ریلی شرکاء نے پاک فوج اور پرویز مشرف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف کارگل کے ہیرو ہیں،پرویز مشرف کو دی جانے والی سزاء کو فوری ختم کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو سنائی گئی سزاء میں جو لفظ استعمال کیے گئے
وہ انسانیت سوز ہیں،پرویز مشرف نے ملک کیلئے بہت اچھے اقدامات کیے تھے،ان کے خلاف آنیوالے فیصلے سے پوری قوم میں غم و غصہ پایاجاتاہے،
عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور فیصلہ واپس لے،ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور پرویز مشرف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
کوٹ ادو
پاکستان پیپلز پارٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈویژنل جنرل میر آصف خان دستی ہوا جس میں مہمان خصوصی ضلعی صدر انجینئر ملک بلال احمد کھر ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ میاں امجد عباس قریشی تھے اجلاس میں تحصیل بھر کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے لیے بھرپور تیاریاں کرنے کا غرم 27دسمبر اسلام آباد میں برسی پر تاریخ ساز جلسہ ہوگا ڈویژن جنرل سیکرٹری میر آصف دستی نے کہا کہ
27 دسمبر جلسہ میں ڈویژن ڈی جی خان کی ہر تحصیل سے قافلے شرکت کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کی بقاء کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ضلعی صدر انجینئر ملک بلال کھر نے کہاکہ
پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے ہم برسی میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے پی پی پی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہم سب متحد ہو کر پی پی پی کے منشور کو عام کرنے میں کردار ادا کریں گے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ کا کہنا تھا
پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے جس کے لیڈر نے اپنے جان کے نذرانے پیش کر کے جمہوریت کے لیے جہدوجہد کی ہے ضلع مظفرگڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا سب سے بڑا قافلہ روانہ ہوں گے 27دسمبر کے جلسے کی تیاریاں کی مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی
اجلاس سے غلام قاسم شہزاد عبدالغریز بھٹی کامریڈ علی اکبر لیاقت نیازی فضل گرمانی نے خطاب کیا اجلاس میں رائے ثاقب پرہاڑ ذولفقار بلوچ ڈاکٹر مشتاق احمد فیصل عزیز بھٹی اویس بھٹہ امجد نذیر الیاس کامران غلام عباس بھٹہ لالا ستار ندیم موٹا مہر بشیر گٹ و دیگر عہدیداران وکارکنان نے بھی شریک تھے۔
کوٹ ادو
حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی خصوصی ہدایت پر عوام کو سستی اور معیاری سبزی اور فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کااچانک سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، سبزی منڈی میں مقامی اور باہر سے آنے والی سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا تفصیلی جائزہ لیا،
اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی بھی کرائی،اس موقع پر سبزی منڈی کوٹ ادو کے صدر حاجی محمد یوسف رانا، سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید،انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد بلال سمیت دیگر آڑھتی بھی ہمراہ تھے،
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سبزی منڈیوں پر کنٹرول حاصل کر کے عام مارکیٹ میں معیاری اور سستی سبزیوں اور پھلوں کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،
اس موقع پرانہوں نے متعدد پھلوں کیلا،سیب، کنوں، پیاز، آلو، پالک،گوبھی، ٹماٹر، ہری مرچ سمیت دیگر پھلوں اور سبزیوں کے معیار کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی نگرانی میں انکی بولی بھی کرائی،
انہوں نے انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد بلال کو ہدایت کی کہ وہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی وافر مقدار میں رسد کو یقینی اور نیلامی کے عمل کو مزید فعال، موئثر اور منڈی کے راستوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں اور ناجائز تجاوزات کو فوری دور کروائیں، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ موقع پر ہونے والی نیلامی کے مطابق تیار کر کے نرخ نامے بروقت بازاروں میں بھجوائیں ۔
کوٹ ادو
اے سی آفس میں متعدد شکایات موصول ہونے پر آفس اہلکار سزا کا مرتکب ہونے پر معطل کردیاگیا، اہلکار کے خلاف متعدد سائلین نے شکایات کیں تھیں،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو نے فوری طور پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اہلکار کو معطل کر دیا،
بدتمیزی یا کرپشن میں ملوث ملازمین قطعا برداشت نہیں،اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ، اس بارے تفصیلات کے مطابق تحصیل بھر سے مختلف شکایات لے کر سائلین ازالہ کے لئے اے سی آفس جاتے ہیں جبکہ ڈیوٹی پر تعینات آفس اہلکار مختلف ہیلے بہانوں سے سائلین کو ٹرخادیا جاتا تھا
یا پھر کام کرانے کے پیسے لے لئے جاتے تھیجس کی شکایات موصول ہورہی تھیں، اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے مختلف شکایت موصول ہونے پر مسعود نبی نور نائب قاصد کو فوری سرنڈر اور دفتر ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ میں حسب ضابطہ طور پر حاضر ہوکر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری
کردئے،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کا کہنا تھا کہ دفتر میں شکایات لے کر آنیوالے سائلین کے ساتھ بدتمیزی اور مسائل کو حل کرانے کی بجائے ٹاوٹ مافیا کے ساتھ تعاون کرنیوالے کسی بھی اہلکار کی جگہ نہیں ہے،کسی بھی سائل کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو ڈائریکٹ مل سکتے ہیں فوری ازالہ کیا جائے گا۔
کوٹ ادو
گھر کے باہر سے میونسپل کمیٹی کے ملازم کی موٹر سائیکل چوری سپلائی کیلئے جانے والے چلتے ٹرک سے نامعلوم چوروں نے بسکٹ کے ہزاروں کے کارٹون اتار لیے،پنچایت میں چوری تسلیم کرکے کاشتکار کو 50 ہزار روپے کی رقم دینے کا وعدہ کرنے والا چور کاشتکار کا مزید 40 ہزار کا بکرا چوری کر کے فرار،
پولیس کے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر چھاپے تین آئل ایجنسی اسیر کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج پولیس کے چھاپے پر اشتہاریوں کو بھگانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کاربین لے کر گھومنے والے 2 شرپسند عناصر بھی پکڑے گئے ۔
رائفل اور کار بھین برآمد پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے اس بار تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14ای بستی غریب آباد کے رہائشی میونسپل کمیٹی کے ملازم خادم حسین بھٹی کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور اٹھا کر لے گئے
جبکہ فتح پورمیں قائم یاسر ٹریڈر سے گزشتہ روز چوک سرور شہید میں المرتضی ٹریڈرز کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈہ سے ٹرک پر سپلائی کیلئے بسکٹ کا مال بک کرایا گیا بسکٹوں سے لوڈ ٹرک جب چک نمبر 590ٹی ڈی اے کے قریب پہنچا
تو نامعلوم چوروں نے چلتے ٹرک سے 4 ڈبے بسکٹ مالیتی 32ہزارروپے اتار کر فرار ہوگئے تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چاہ مھر والا میں محمد اعجاز چنڑ کے بھا نہ مویشی سے غلام شبیر اعوان نے اپنے دیگر ساتھیوں اسلم اعوان محمد شفیع اعوان عارف سیال ایک نامعلوم کے ہمراہ بچھڑا مالیتی 50ہزارچوری کیا
پنچایت میں چوری تسلیم کر کے 50 دینے کا وعدہ کیا اور دوسرے روز اعجاز چنڑ کے بھانے سے 40ہزار مالیت کا بکرا چوری کرکے فرار ہوگیا پولیس محمود کوٹ نے قصبہ گجرات میں غیرقانونی آئل ایجنسیوں پر چھاپے مارے اور 3 آئل ایجنسیاں سیل کرکے ان کے مالکان کاشف لطیف فوٹو طالب حسین سندیلہ اور
عبدالحمید پتافی کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے پولیس طرح دین پناہ نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سجاد حسین سنہور کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا جہاں پر موجود اس کے بھائی اعجاز سینہورنے اسے بھگا دیا
جبکہ کے دوسرے مقدمہ میں اشتہاری نصیب عرف لانگر پٹھان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے اس کے گھر چھاپہ مارا جہاں اسے پناہ دینے والے اس کے بھائی بشیر احمد پٹھان نے اسے بھگا دیا
پولیس چوک سرورشہید نے دوران گشت پسٹل لے کر گھومنے والے چک نمبر568 ڈی اے کے رہائشی عاطف پرہاڑ اور چک نمبر642ٹی ڈی اے کے رہائشی حبیب اللہ پٹھان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے رائفل کار بین برآمد کرلیے پولیس سرکل کوٹ دو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے
کوٹ ادو
زراعت آفیسر محمد طلحٰہ شیخ نے کہا ہے کہ کسان اور کاشتکار فصلوں کی باقیات کو ہر گز نہ جلائیں بلکہ ان کو زمین میں دفن کردیں اس سے زمین کی ذرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے،
انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے فصلوں کے باقیات جلانے پر دفعہ 144نافذ کی ہوئی ہے، خلاف ورزی کرنے والون کے خلاف کاروائی کا عمل جاری ہے،
انہوں نے کہا کہ مرکزرنگپور میں دھا ن کی پرالی جلانے پر دو کاشتکاروں پر مقدمات قائم کیے جاچکے ہیں،
کوٹ ادو
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے پروفیسر شہزاد حسین نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے سیاسیات میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی ہے
جس پر پروفیسر رائے کاشف سمیت دیگر پروفیسر رائے کاشف سمیت پروفیسرز لیکچرارز اور سماجی حلقوں کی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے،
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب