دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی ،خبریں ،تبصرے،اور تجزیے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیٹیکل ایریاز کے علاقوں میں عوام کے مسائل سننے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں روجھان کے ٹرائیبل ایریا تمن مزاری بی ایم پی تھانہ چھوکھ مغل میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا

جس میں کمانڈنت آفیسر پولیٹیکل ایریاز ضلع راجن پور ڈاکٹر منصور احمد نے تھانہ مغل کی عوام کے مسائل سننے اور ان درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے جامع حکمت عملی کے ساتھ عوام کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

کمانڈنٹ آفیسر ڈاکٹر منصور اپنے مقررہ وقت پر تھانہ مغل پہنچے جس کا استقبال سرکل آفیسر بی ایم پی روجھان سید جمال محمد شاہ، دفعدار تھانہ مغل کاشف علی مزاری ، دفعدار تھانہ دلبر فہد رزاق مزاری نے کیا کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا علاقے کی عوام نے کھلی کچہری میں کثیر تعداد میں شرکت کی

اور اپنے علاقے کے درپیش مسائل بیان کیئے کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی ڈسٹرکٹ راجن پور کو موضع مغل کی عوام نے اپنے مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے کا زیر زمین پانی کڑوا ہونے کی وجہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے اور دور دراز سے پانی بھاری بھرکم رقم کے عوض پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں اور ہماراعلاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے علاقے کی عوام نے کمانڈنٹ آفیسر کو گوش گزار کیا

کہ ہمارے علاقے میں نہ سکول، نہ پینے کے میٹھے پانی نہ بجلی، نہ سڑک، نہ۔ڈسپنسری، اور حیوانات کا ہسپتال نہ ہونے سے علاقے کی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے کمانڈنٹ آفیسر کو علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دور میں بی ایم پی کے سابق ریٹائرڈ جمعدار بی ایم پی ظہیرو خان مزاری موضع تھانہ مغل میں تعینات رہے علاقہ کی عوام نے ان سے بجلی کی سہولیات بارے بزریعہ درخواست مطالبہ کیا

عوام نے کمانڈنٹ آفیسر کو بتایا کہ سابق جمعدار ظہیرو خان مزاری نے بجلی بجائے علاقے کی عوام کو اس نے بجلی اپنے دیرے تک لائے اور جملہ علاقے کی آبادی تاحال بجلی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے عوام کے مسائل سننے کے بعد کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی ڈسٹرکٹ راجن پور نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

میں آپ کے لئے میٹھے پینے کے پانی کے لئے آر او پلانٹ لگانے کے لئے جلد اعلی حکام سے بات کروں گا اور علاقے کی عوام کی سہولت کے لئے بہت جلد آر او پلانٹ لگایا جائے گا بجلی کے بارے میں کمانڈنٹ آفیسر کا کہنا تھا کہ

علاقے میں بجلی کی فراہمی کے لئے میں ایکسین واپڈا طارق عزیز میمن سے بات کر کے آپ کے علاقے موضع مغل کی عوام کو بجلی فراہم کی جائے گی ۔ موضع مغل میں طبی سہولیات کے لئے ڈسپنسری کا قیام جلد عمل میں لانے کے لئے حکام سے بات کرونگا اور جانوروں کے لئے موبائل یونٹ کی گاڑی بہت جلد موضع مغل میں تعینات کی جائے گی

جو علاقے کے بیمار جانوروں کی دیکھ بھال اور ادوایات فراہم کی جائے گی. علاقے میں آمدورفت کے لئے سڑک بھی بنائی جائے کی جس سے علاقے کی عوام کو آمدورفت میں دشواری پیش نہ آئے سکول بھی اس علاقے کی عوام کا بنیادی حق ہے اس کے لئے اہم اقدام کیئے جائیں گے

اور علاقے کے کچھ سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں اعلی حکام سے بات کرونگا کمانڈنٹ آفیسر سے تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل نے سوال کیا کہ تھانہ مغل کی چاردیواری اور عمارت نہ ہونے سے بی ایم پی کے ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہیں

اور چاردیوار نہ ہونے سے کسی بھی وقت فراری بگٹیوں کا خطرہ رہتا ہے اور کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعے کا اندیشہ ہے تو کمانڈنٹ آفیسر بی ایم بی ڈاکٹر منصور احمد خان کا کہنا تھا کہ

تھانہ مغل کی عمارت چاردیواری کے فنڈز موجود ہیں اور بہت جلد تھانہ مغل کی عمارت کچی کینال کے پہلو میں تعمیر کی جائے گی یہ کھلی کچہری 2 گھنٹوں سے زیادہ دیر جاری رہی اس موقع پر بی ایم پی تھانہ مغل کا جملہ سٹاف موجود تھا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ۔


روجھان
ٹرائیبل ایریا بی ایم پی تھانہ موضع مغل میں کھلی کچہری میں علاقے کی عوام اپنے مسائل سے کمانڈنٹ آفیسر کو آگاہ کرتے ہوئے


روجھان

مسجد سردار بہرام خان میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کے حکم پر تھانہ روجھان پولیس کی جانب سے مسجد بہرام خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایس پی روجھان کی مصروفیات کے باعث اے ایس آئی تھانہ روجھان ریاض الحسن کھوسہ نے کھلی کچہری کی قیادت کی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے پولیس افسران کو روجھان شہر اور گردونواح میں امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

شہریوں نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پولیس کی جانب سے کھلی کچہریوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔انھوں نے ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ روجھان میں امن و امان کے قیام کےلیے خصوصی توجہ دی جاے۔

شہر کے داخلی خارجی راستوں سمیت اطراف میں پولیس گشت کو مذید موثر بنایاجاے۔وارداتوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پینچایا جاے تاکہ شہری محفوظ ہو سکیں جبکہ شہر میں موجود ہوٹلوں پر فحش فلمیوں پر پابندی،بلئیرڈ جوا کے خلاف کارروائی سکول ٹائم پر ویڈیو گیم شاپ کے حوالے سے شکایات کیں۔

اس موقع پر جانشین حضرت سیف الرحمان درخواستی حضرت رحمت الرحمان درخواستی موجود تھے آخر میں انھوں نے ملکی سلامتی،پولیس قانون نافظ کرنے والے اداروں کی حفاظت امن و امان کے قیام کےلیے خصوصی دعا کرائی۔


روجھان
رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمد مزاری کی کوششوں اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی کاوشوں سے روجھان سٹی کے لئے 6 اضافی ٹرانسفارمرز جو شہر کے مختلف جگہوں پر نصب کئے جائیں گے

اس کے علاوہ روجھان سٹی کے لئے 22 برقی پولز بھی لائے جا رہے ہیں جو شہر کے مختلف وارڈز میں عوام کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے محلوں میں پولز لگائے جائیں گے یہ باتیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا روجھان محمد اقبال سنجرانی نے بتائی انہوں نے کہا کہ

اس سلسلے ایس ڈی او واپڈا روجھان ذیشان راجپوت، محمد یونس ملک، عبدالنبی جعفری، سنیئر لائن مین واپڈا اختر حسین ملک، اور چیئرمین واپڈا روجھان محمد اقبال سنجرانی کے تعاون سے یہ برقی پولز اور اضافی ٹرانسفارمرز جلد نصب کر دیئے جائیں گے

یہ کام پی ٹی آئی کے نوجوان لیڈر سردار دوست علی مزاری، سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ اور سردار شباب ہاشم مزاری کی نگرانی میں جلد ہو گا ۔

چیئرمین واپڈا روجھان نے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ جو بجلی کے منصوبے روجھان اور گرد و نواح یا جملہ حلقہ این اے 195 میں شروع کیئے گئے

ہیں سب پائے تکمیل کو پہنچائیں گے اور پی ٹی آئی کی حکومت اپنے وعدوں کے مطابق عوام کے بنیادی مسائل عوام دہلیز پر حل کریں گے ۔


*روجھان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان کی جامع مسجد شیخ خلیفہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ خان کے حکم پر تھانہ روجھان پولیس کی جانب سے جامع مسجد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ خلیفہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او روجھان محمد وزیر نے کھلی کچہری کی قیادت کی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے پولیس افسر کو روجھان شہر اور گردونواح میں امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف مسائل گوش گزار کیئے شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او راجن پور کی جانب سے پولیس کی کھلی کچہریوں کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے

انہوں نے ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ روجھان میں امن و امان کے قیام کےلیے خصوصی توجہ دی جائے شہر کے داخلی خارجی راستوں سمیت اطراف میں پولیس گشت کو مذید موثر بنائے جانے کی تجویز دیں اور شہریوں نے مزید تجویز دیتے ہوئے کہ کہ وارداتوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

اور جرائم پیشہ عناصریں کی سرکوبی اور ان کی بیخ کنی کی جائے اور پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے سکے جبکہ شہر میں موجود ہوٹلوں پر فحش فلمیوں پر پابندی،بلئیرڈ جوا کے خلاف کارروائی سکول ٹائم پر ویڈیو گیم شاپ کے حوالے سے شکایات کیں۔

اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد مسجد نماز کے لئے موجود تھے آخر میں ملکی سلامتی ترقی خوشحالی اور پاک فوج و پولیس کے شہداء کی درجات بلندی اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کی حفاظت امن و امان کے قیام کےلیے خصوصی دعا مانگی گئی شہریوں نے ڈی پی او راجن پور کو اس احسن اقدام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو دل سے سراہا

About The Author