دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب نے بارڈر ملٹری پولیس فورس سرائے کی تزئین و آرائش منصوبے کاسنگ بنیاد رکھا

وزیراعلیٰ کو بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

ڈیرہ غازی خان۔۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی بلوچ لیویز لائنز آمد -وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس فورس سرائے کی تزئین و آرائش کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھا اور  ضلع کچہری کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا بھی سنگ بنیادرکھا۔
وزیراعلیٰ کو بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویزکو فراہم کی جانے والی گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس کے ترقی پانے والے 6افسران کو بیچ بھی لگائے-  بارڈر ملٹری پولیس او ربلوچستان لیویز کے جوانوں سے خطاب بھی کیا،اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچستان لیویز شاندار روایات کی حامل فورسز ہیں ، بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچستان لیویز نے ہمیشہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاہے- ہمیں بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچستان لیویز پر فخر ہے –

بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچستان لیویز کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں میں شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہیں – کوہ سلیما ن کے قبائلی علاقوں میں سٹریٹ کرائم اور چوری جیسے جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے- بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچستان لیویز کے زیرانتظام علاقوں میں امن وامان کی صورتحال پورے صوبے میں ایک مثال ہے-

یہاں کے لوگ پرامن اور باوقار ہیں – پہلی مرتبہ کوہ سلیمان کے مکینوں کیلئے پولیس اور رینجرز میں بھرتی کے قواعد میں خصوصی طو رپر رعایتیں دی جا رہی ہیں –
اس علاقے کے شہریوں کو بھرتی کے لئے عمر کی حد اور جسمانی پیمائش وغیر ہ میں خصوصی رعایت دی جائے گی-بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچستان لیویزکے ملازمین کی ترقی عرصہ دراز سے زیر التواء تھی-

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے 115ملازمین کو ترقی دی گئی ہے- ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچستان لیویز کو 13نئی گاڑیاں دی جا رہی ہیں – بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچستان لیویزکی 666خالی آسامیوں پر ترمیم شدہ قواعد کے مطابق بھرتی کاعمل بہت جلد شروع کیا جارہاہے-

علاقے کے لوگوں کی بھرتی کے لئے سب انسپکٹر، اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل او رکانسٹیبل کی 565نئی آسامیاں دی جا رہی ہیں -قبائلی علاقوں میں 6نئے پولیس سٹیشنز اور سکیورٹی پوسٹوں کی منظوری دی گئی ہے-بارتھی اور فاضلہ کچھ میں ریسکیو 1122 کے سینٹرز بھی زیر تعمیر ہیں –

ڈیرہ غازی خان میں ایک کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت سے سرائے بارڈر ملٹری پولیس کی تعمیرو مرمت کی جا رہی ہے-
میں بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچستان لیویز کے جوانوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

About The Author