دوستی کا خوب حق ادا کیاگیا ، اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ قتل کیس میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات سامنے آگئے
ڈیرہ اسماعیل خان:دوستی کا خوب حق ادا کیاگیا ،دوست کے کہنے پر اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ کو قتل کیا،گرفتار ملزم کے اہم انکشافات سامنے آگئے ،قتل کے محرکات اور دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ،پولیس نے گرفتار ملزم کو آلہ قتل سمیت میڈیا کے سامنے پیش کردیا ،ڈی پی او دفتر ڈیرہ میں ایڈیشنل ایس پی انجم الحسنین نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ قتل کیس وکلاءکے احتجاجاور ہڑتالوں کے باعث انتہائی ہائی پروفائل کیس ہونے کی وجہ سے پولیس کے لئے چیلنج بن گیا جس کے لئے جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ،پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر جدید سائنسی خطوط پر تحقیقات کا دائر وسیع کرتے ہوئے جیو فینسنگ کرائی اور سی ڈی آر ڈیٹا جات کی روشنی میں کامیاب تفتیش عمل میںلاتے ہوئے ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ قتل کیس کے تمام چار ملزمان کو ٹریس کرکے ایک ملزم دل جان ولد گل زمان سکنہ پوٹہ کو گرفتارکرلیا جس نے دوران تفتیش اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ کے قتل کا نہ صرف اعتراف کیا بلکہ قتل کے تمام محرکات اور اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی ایس پی کینٹ سرکل اقبال بلوچ اور ڈی ایس پی پروا افتخار شاہ ،سپیشل برانچ کے انچار ج عدنان خان کے علاوہ دیگر پولیس افسران اور اہلکار موجود تھے ۔ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ نے مزید بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ کے قریبی رشتہ دار شاہ بہرام ولد رمضان قوم کھیار ہ سکنہ گرہ مستان سے میری قریبی دوستی تھی ۔اس نے مجھے دوستی کے ناطے مجبور کیا کہ میرا ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ کے ساتھ اراضی کا تنازع ہے جسے راستے سے ہٹانے کے لئے تم میری مدد کرو اور اسے قتل کردو کیونکہ اگر میں نے یہ کام کیا تو جلد پکڑا جاﺅں گا لیکن تمہارا کسی کو پتہ نہیں چلے گا ۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ ہم نے اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اپنے دو اور ساتھیوں عنایت اللہ اور امان اللہ ولد اکبر سکنہ کھتی کو اپنے ساتھ شامل کیا ۔وقوعہ کے روز ملزم امان اللہ نے ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ کی ریکی کی جبکہ میں اور عنایت اللہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جائے وقوعہ پرپہنچے ،عنایت اللہ موٹرسائیکل چلارہا تھا جبکہ میں اس کے پیچھے بیٹھے تھا جائے وقوعہ پر پہنچ کر میں نے اقبال کھیارہ ایڈووکیٹ پر فائرنگ کی جس سے وہ لگ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ہم دونوں موقع سے فرار ہوگئے ۔ ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ نے کہا کہ ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ قتل کیس میں ملوث دیگر تین ملزمان اپنی گرفتاری سے بچنے کے لئے پہاڑوں میں روپوش ہوچکے ہیں جن کی جلدگرفتاری کے لئے پولیس کی بھرپور کوششیں جاری ہیں اور انہیں بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے معروف قانون دان اور زمیندار ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ ولد ملک محمد نواز سکنہ بستی استرانہ شمالی ڈیرہ گزشتہ ماہ 27 اکتوبر، اتوار کی صبح موٹرسائیکل اپنی اراضی کی جانب جارہے تھے کہ تھانہ یونیورسٹی کی حدود درابن خورد کے قریب پہنچنے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگئے۔یونیورسٹی پولیس نے مقتول کے بھائی ملک محمد اسماعیل ولد ملک محمد نواز کھیارہ سکنہ بستی استرانہ شمالی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاتاہم ایف آئی آر میں ایس ایچ او پولیس سیف الرحمٰن اور ان کے بھائیوں کے ساتھ اپنی دشمنی ظاہرکی گئی۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعہ کے اہم چشم دید گواہ محمد خالد سکنہ نہال تحصیل پروآکا بیان ریکارڈ کرکے سابق ایس ایچ او سیف الرحمٰن کے بھائی محمد اصغر بلوچ ولد جمعہ خان بلوچ سکنہ روڈہ اور قریبی رشتہ دار عبدالطیف ولد اللہ وسایا سکنہ نہال پروا کو ملک محمد اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ قتل کیس میں نامزد کرکے گرفتارکرلیا۔ملزمان کی درخواست ضمانت کے موقع پر چشم دید گواہ نے عدالت میں پیش ہو ان دونوں گرفتار ملزمان کو پہچاننے سے انکار کیا اور عدالت کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے اس پر دباﺅ ڈالا گیا کہ انہی دونوں ملزمان کو ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ کے قتل میں نامزد کرے تاہم چشم دید گواہ کے انکار پر عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا ۔
ودکش حملے میں زخمی ایس ایچ او پانچ روز بعد خالق حقیقی سے جاملا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلع ٹانک کے تھانہ گومل کی حدود میں چھ روز قبل دہشت گرد کے خودکش حملے کے دوران شدید زخمی ہونے والے سب انسپکٹر عنایت اللہ خان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں جاں بحق ہوگئے ، سب انسپکٹر عنایت اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن ٹانک میں ادا کر دی گئی نمازہ جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج فلائیٹ لفٹیننٹ (ر)سید محمد امتیاز شاہ، کمانڈنٹ فرنٹیئر کور بریگیڈئیر امتیاز حسین،ڈپٹی کمشنر ٹانک،ضلعی پولیس آفیسر ٹانک محمد عارف، ایس پی تفتیش ضلع ٹانک، ڈی ایس پی ایلیٹ فورس یوسف خان ودیگر پولیس آفیسر نوجواں کے ساتھ ساتھ سول افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ٹانک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے دستے نے شہید کو سلامی دی جس کے بعد ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فلائیٹ لفٹیننٹ (ر)سید محمد امتیاز شاہ و دیگر سینئر پولیس افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔یادرہے کہ 13 دسمبرکو ضلع ٹانک سے 35 کلو میٹر کے فاصلے پر مغرب کی جانب ٹانک وانا روڈ پرواقع تھانہ گومل کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عنایت اللہ خان معمول کے گشت پر روانہ تھے کہ گاﺅں گروکی مچن خیل میں پہنچنے پر ایک نامعلوم دہشت گرد اچانک نمودار ہوا اور اس نے پولیس وین کے قریب پہنچ کر خود کو ہینڈ گرنیڈ کے دھماکے سے اُڑادیا ،زور دھماکہ کے نتیجے میں خودکشی حملہ آور خود موقع پر ہلاک جبکہ پولیس وین میں موجود سب انسپکٹر عنایت اللہ خان ،ڈرائیور سید رحمٰن ، ہیڈ کانسٹیبل شفیق احمد ،کانسٹیبل کوثر اور کانسٹیبل عامرنوید زخمی ہوگئے تاہم پولیس وین میں موجود دیگر تین پولیس اہلکار خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے ،
پروا پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،قاتل گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تھانہ پروآ کی حدود سڑہ گرہ میں اندھے قتل کا سراغ لگاگیا ،پولیس نے دوران تفتیش دو ملزمان کو بے نقاب کر ایک قاتل کو گرفتارکرلیا ، قتل میںملوث دوسرے ملزم نے عبوری ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ،قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا۔پولیس نے گرفتار ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا ، پولیس ذرائع کے مطابق14 دسمبر کی صبح کو تحصیل پروآ کے علاقہ سڑہ گرہ کا رہائشی محمد رمضان ولد سرفرازجوڈیشل مجسٹریٹ پروآ کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں روانہ تھا کہ علاقہ رمک میں اراضی اقبال کے قریب پہنچنے پر مسلح ملزمان نے اس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے مقتول کے بھائی ملک جمعہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔پولیس کے مطابق مقتول کا اپنے مخالفین کے ساتھ اراضی کا تنازع بھی پایا جاتا ہے ۔ پولیس نے چھان بین کے دوران جدید تحقیقات کے ذریعے اندھے قتل کا سراغ لگالیا دو ملزمان غلام عباس ولدسرفراز قوم میانہ اور مختیار عرف شیر زمان ولد قادر بخش ساکنان سڑہ گرہ کو ٹریس کر کے ایک ملزم غلام عباس کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم مختیار عرف شیر زمان نے عبوری ضمانت کے لئے عدالت سے رجوعکرلیا ہے ۔پولیس نے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی برآمد کر لیا ہے۔
چنگ چی پر سوار شہری کی جیب کاٹ لی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود میں چنگ چی پر سوار شہری کی جیب کاٹ لی گئی ،تین جیب کتروں کے خلاف درج کرلیاگیا ،علاقہ گرہ حیات کے رہائشی مقابل خان ولد وارے خان قوم وزیرنے پولیس کو بتایا کہ تھانہ کینٹ کی حدود ٹانک اڈہ سے وہ چنگ چی میں سوار ہوکر ملنگ پل ناکہ بندی کی جانب روانہ تھا کہ اس دوران میرے ساتھ چنگ چی میں سوار دو ملزمان عثمان ولد غلام قاسم قوم کھیارہ سکنہدرابن چونگی اور عزیز الرحمٰن ولد غلام فرید قوم کنیرا سکنہ ڈاکٹر جان محمد کلے اور احسان اللہ ولد غلام اکبر بلوچ سکنہ نواب نے آپس میں ملی بھگت کرکے میری جیب سے چار ہزار روپے نکال لیے ہیں ،پولیس نےمتاثرہ شہری کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
سبزباغ دیکھا کر شادی شدہ لڑکی کو اغواءکرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سبزباغ دیکھا کر شادی شدہ لڑکی کو اغواءکرلیاگیا ،باپ کی رپورٹ پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج ،تھانہ کینٹ کی حدود اسلامیہ کلینک کے رہائشی نے تھانہ کینٹ میں رپورٹدرج کرائی کہ ملزم نے سبز باغ دیکھا کر میری شادی شدہ بیٹی (ربی بی ) کو اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا ہے جبکہ میری بیٹی اپنے دو بیٹوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے ۔پولیس نے باپ کی رپورٹ پر نوجوان کےخلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
قتل کے اہم مقدمہ میں گرفتار چار ملزمان ضمانت پررہا کردیئے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بینچ کے جسٹس جناب عتیق شاہ نے کلہاڑی اور ڈنڈوں کے وار سے 54 سالہ شخص کو قتل کرنے کے اہم مقدمہ میں ملوث چار ملزمان کی درخواست ضمانتمنظور کرتے ہوئے انہیں دو لاکھ روپے دونفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،ملزمان کی جانب سے سیف الرحمٰن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ چودھوانکی حدود علاقہ گرہ مٹ میں ملزمان نے 54 سالہ فضل ولد سرفراز قوم کھوکھر سکنہ گرہ مٹ کو ڈنڈوں اور کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا ۔مقتول کے باپ سرفرار نے تھانہ چودھوان میں رپورٹ درج کرائی کہ میرا بیٹافضل اپنے بہنوئی کے گھر جانے کے لئے موٹرسائیکل پر باہر نکلا جبکہ میں بھی اراضی کی دیکھ بھال کرنے گھر سے روانہ ہوا ،راستے میں واحد بخش نامی شخص کے مکان کے قریب پہنچنے پر موٹرسائیکل پر سوار میرابیٹاپرویز ولد اللہ بخش کے ساتھ کھڑا باتیں کررہا تھا کہ اس دوران واحد بخش کے گھر سے ملزمان سیفل ،وہاب پسران واحد بخش ،ہمیش ولد رب نواز اور رحمت اللہ ولد مطیع اللہ اقوام کھوکھر ساکنان گرہ مٹ مسلح بہ ڈنڈے اور کلہاڑی باہر نکلے اور انہوں نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے میرے بیٹے کو زدوکوب کرنا شروع کردیا جس سے وہ زخمی ہوکر گر پڑا ،میں اپنے بیٹے کو چھڑانے کے لئے گیا تو انہوں نے مجھے بھی زدوکوب کیاجبکہ میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا۔عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر بحث سننے کے بعد ملزمانکی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دو لاکھ روپے دو نفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
قیدیوں اور جیل سٹاف کی بلڈ سکریننگ کیلئے خون کے نمونے حاصل کیے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں قیدیوں اور جیل سٹاف کیلئے ہیپاٹائٹس بی سی اور ایچ آئی وی جیسے موذی امراض کی تشخیص کیلئے جیل کے اندر گومل میڈیکل کالج اوررضاکار ڈاکٹروں پر مشتمل17 رکنی ٹیم نے بلڈ سکریننگ کیلئے خون کے نمونے حاصل کئے۔ دو روزہ کیمپ میں300قیدیوں اور 125جیل سٹاف کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے۔ خون کے نمونوں کی لیبارٹری رپورٹ 3دن کے بعد موصول ہوگی۔ سنٹرل جیل کے حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ میں ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ بلڈ سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ آئندہ ماہ جنوری 2020ء میں مقامی ڈاکٹروں کے تعاون سے قیدیوں اور جیل سٹاف کیلئے موذی امراض سے بچاﺅ کیلئے شعور آگاہی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔
یونیورسٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یونیورسٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن ،بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتارکرکے تین کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ،پولیس نے ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ۔یونیورسٹی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے نواب موڑ کے قریب بدنام زمانہ منشیات فروش فضل امین بھٹنی ولد خان گل سکنہ ٹانک حال وانڈہ موچی والاکو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے تین کلو گرام چرس برآمد کر لی ،پولیس کے مطابق ملزم طویل عرصہ سے منشیات فروشی کا دھند ہ کررہا تھا ،پولیس نے ملزم کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ مقدمہ درج کرکے اسے پابند سلاسل کردیاہے۔
مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک بھائی زخمی دوسرا بال بال بچ گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تحصیل پہاڑپور کے علاقہ بگوانی شمالی میں خواتین کے تنازع پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک بھائی شدید زخمی ،دوسرا بال بال بچ گیا ،ایک ملزم کو موقع پر قابو کرلیاگیا ،دوسرافراد ہونے میں کامیاب ،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر دو بھائیوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق ویلج کونسل بگوانی شمالی بلدیات میں تعینات نائب قاصد37 سالہ جاوید اکبر ولد غلام سرفراز قوم حجام سکنہ بگوانی شمالی ڈیوٹی پر جانے کے لئے موٹرسائیکل پر اپنے گھر سے باہر نکلا تو اس دوران مسلح ملزمان غفار اور گلزار احمد پسران محمد یوسف اقوام ڈیال ساکنان بگوانی شمالی نے باہر موجود اس کے چھوٹے بھائی محمد شعیب پر فائرنگ کردی جس سے وہ بال بال بچ گیا تاہم ملزمان نے جونہی بڑے بھائی جاوید اکبر کو دیکھا تو انہوں نے اس پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ لگ کر زخمی ہوگیا ،شور شرابے پر ان کے رشتہ دار پہنچ گئے اور ایک ملزم کو انہوںنے قابو کرلیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔وجہ عداوت خواتین کا تنازع بتایا گیا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم غفار کو گرفتارکرکے دونوں بھائیوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا،
آٹھ سالہ بچی زیادتی کیس کا ملزم ضمانت پر رہا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بینچ کے جسٹس جناب سید عتیق شاہ نے تھانہ کینٹ کی حدود میں نیو بنوں چونگی کے قریب آٹھ سالہ بچی کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار نوجوان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمادیا ،ملزم کی جانب سے سیف الرحمٰن ایڈوکیٹ درخواست ضمانت کی پیروی کی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم شیر زمان ولد محمد اسلم جنجوعہ سکنہ نیوبنوں چونگی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں اپنی پڑوسی آٹھ سالہ بچی (ع بی بی ) کو اپنے گھر کے اندر بلایا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔متاثرہ بچی کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا ۔ فاضل عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر بحث سننے کے بعد اسے دو لاکھ روپے دونفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس کرپشن کی آماجگاہ بن گیا،کھلے عام رشوت وصولی
ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ کرپشن کی آماجگاہ بن گیا ہے ، ریٹائرہیڈکانسٹیبل 333 انور علی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ پولیس ڈیرہ کے ریٹائرہیڈکانسٹیبل 333 انور علی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ کرپشن کی آماجگاہ بن گیا، ایڈیٹر کھلے عام رشوت طلب کرنے لگے ہیں ، سرکاری ملازمین سے مختلف بلز اور پنشنروں سے پنشن کے نام پر بھاری رشوت طلب کی جانے لگی ہے ، اس کا کہنا تھا کہ وہ محکمہ پولیس سے رواں سال 27جولائی کو ریٹائرڈ ہونے کے بعدتین بار اپنے جی پی فنڈ کے حصول کے لئے اپنے بلز جمع کروا چکا ہوں لیکن اس کے بلز غائب کردیئے جاتے ہیں اوربار بار دفتر کی حاضریاں لگانے کے باوجود ہر بار اسے مختلف حیلوں اور ببہانوں سے ٹرخایا جارہاہے ،اب چوتھی بار وہی بلز دوبارہ تیار کرکے جمع کرائے گئے ہیںلیکن اب بھی اسے بار بار چکر لگوائے جارہے ہیں ۔اس کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اکونٹ آفس ڈیرہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اکاﺅنٹ آفسکے ایڈیٹر دفتر آنے والے سائلین سے کھلے عام رشوت طلب کرتے ہیں دفتر آنے والے سرکاری ملازمین جو اپنی تنخواہ اور دیگر بلز پاس کروانے اور پنشنر اپنی پنشن کے کیس تیار کروانے کیلئے آتے ہیں متعلقہایڈیٹر ان کو کھلے عام پیسہ دو کام لو کی آفر دیتے ہیں یوں ایڈیٹروں نے بل پاس کرنے اور پنشنروں کو پنشن کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے جو رشوت نہ دے تو ان کے بل ہی غائب کردیئے جاتے ہیں ۔اس کا کہنا تھا کہ اس نے ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسر ڈیرہ کو بارہا دفعہ شکایات کی لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے اورا نہوںنے اپنے عملہ کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، وہ موصوف ایڈیٹروں کی کرپشن کی روک تھام کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں ،اس نے نے محکمہ فنانس کے اعلی حکام سے ڈسٹرکٹ اکاﺅنت آفس ڈیرہ کے کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈی پی او ڈیرہ کا رات گئے اچانک چاروں بازاروں کی ناکہ بندیوں کا دورہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) واحد محمود نے گزشتہ رات گئے اچانک چاروں بازاروں کی ناکہ بندیوں کا دورہ کیا ۔ اسی دوران انہوں نے ناکہ بندیوں پر موجود پولیس افسران کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو الرٹ رہنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات اپنانے اور عوام کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ترغیب دی۔ اسی دوران انہوں نے قریشی موڑ چیک پوسٹ اورتھانہ گومل یونیورسٹی کا دورہ کیا تھانہ کا دستاویزی ریکارڈ چیک کیا۔ ڈی پی او نے تھانہ کے روزنامچہ ، مالخانہ ، کوت، میس ، حوالات اور پولیس کی رہائشی بارکوں میں جا کر وہاں کی صفائی کا معائنہ کیا ۔ ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ کے مرکزی دروازوں اور واچ ٹاور پر موجود پولیس اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ و دیگر ساز و سامان کی انسپکشن کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کے استعمال ، ہتھیاروں کی حفاظت و خبر گیری اور سیکیورٹی کے فرائض میں مناسب احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او نے تھانہ میں رکھے گئے تمام رجسٹرات کے اندراجات چیک کیے ۔ خاص کر بیٹ بک و اشتہاری مجرموں کے ہسٹری شیٹ کا ملاحظہ کیا ۔ ضلعی پولیس سربراہ نے جیل سے رہا ہونے والے سزا یافتہ مجرمان کی نگرانی کے لیے رکھے گئے مخصوص دستاویزی فائل میں اندراجات چیک کیے ۔ سائلین کی درخواستوں پر مقامی پولیس کی جانب سے ہونے والے عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانہ میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کرنے اور پولیس عملے کو عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی سختی سے تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تھانہ میں آنے والے سائلیں باالخصوص مظلوم کی داد رسی کے لیے اپنی خدمات پیش کریں۔ انہوں نے اپنے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ کرپشن، تشدد اور غیر قانونی حراست کسی طور قابل قبول نہیں اور نہ ہی کسی کے ساتھ ناانصافی و عوامی مسائل سے پہلو تہی برداشت کی جائے گی۔ بلکہ پولیس مکمل طور پر غیر جانبدار رہتے ہوئے کام ، میرٹ اور قانون و انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو صرف اور صرف عوامی خدمات کے لیے بروئے کار لانی ہوںگی۔نائٹ پٹرولنگ کے دوران ڈی پی او ڈیرہ نے اندرون شہر واقع مختلف چیک پوسٹوں اور ناکہ بندی پوائنٹس بھی چیک کئے ۔جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں کے پاس موجود ہتھیاروں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ناکوں اور چیک پوسٹ پر فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کے ساتھ گھل مل گئے اور انہیں سیکیورٹی ڈیوٹی کے متعلق اہم ہدایات جاری کیں۔ اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران کو موقع پر نقد انعام سے نوازا۔
اے پی ایس کے اساتذہ ومعصوم بچوں نے قربانی کی لازوال داستان رقم کی ہے ۔صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اے پی ایس کے اساتذہ ومعصوم بچوں نے قربانی کی لازوال داستان رقم کرکے دہشت گردی کے آگے جھکنے سے انکار کردیا ،شہداءکی عظیم قربانیوں سے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم نے مثالی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ۔ان خیالات کا اظہار کا اظہار ممتاز قانون دان صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے 16 دسمبر کو جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے معصوم طلباءواساتذ ہ کی یادمیں منعقدہ دعائیہ تقریب کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم فرشتوں کی شہادت کو بہت بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول آج بھی ہمارے دلوںمیں تازہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے بھی دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دیں ،صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تعلیم کو اپنی میراث بنانے کی ضرورت ہے ،شہید بچوں کا خون ہم پر قرض ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک یہ جنگ جاری رہے گی ۔اس موقع پر شہداءکی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔
آورہ کتوں کی بھر مار ،کتوں کے کاٹنے سے درجنوں راہگیرزخمی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ کے مختلف علاقوں میں آورہ کتوں کی بھر مار ،کتوں کے کاٹنے سے درجنوں راہگیرزخمی ،ڈیرہ شہر ، اس کے مضافاتی علاقوں اورآبادیوں میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہوچکی ہے ،آوارہ کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے بچے اور راہگیر روزانہ کی بنیاد پر زخمی ہوکر سرکاری ہسپتال پہنچ رہے ہیں جہاں پر کتے کاٹنے کی ویکسین طویل عرصہ سے دستیباب ہی نہیں ۔متعدد بار خبروں کی اشاعت کے باوجود میونسپل کمیٹی ڈیرہ کا عملہ کسی قسم کی دلچسپی نہیں لے رہا جس وجہ سے بچوں اور خواتین میں خوف وحراس پھیل چکا ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری حدود میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم چلائی جائے تاکہ اندرون شہر کے گلی محلوں اور ملحقہ آبادیوں میں آوارہ کتوں کا خاتمہ ہوسکے ۔
سیکرٹری ڈسٹرکٹ آر ٹی اے کی غفلت ،ٹرانسپورٹرز مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے لگے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سیکرٹری ڈسٹرکٹ آر ٹی اے کی غفلت ،ٹرانسپورٹرز مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے لگے ،ڈی آر ٹی اے سیکرٹری کی جانب سے ٹرانسپورترز کو کھلی چھوٹ ،بااثر ٹرانسپورٹرز نے مسافروں سے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کردیئے ،شہریوں کا وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدمدلچسپی کے باعث ٹرانسپورٹرز نے از خود کرایوں میں اضافہ کرکے خیبرپختونخوا روڈ ٹرانسپورٹ کی طرف سے مقرر کردہ کرایوں کی دھجیاں بکھیرنا شروع رکھی ہیں اورمسافروں سے من مانے کرائے وصول کرنا شروعکررکھے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔مسافروں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے جس کی وجہ سے سادہ لوح محنت کش افراد لٹنے پر مجبور ہیں ۔مسافروں سمیت شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ داران اور ٹرانسپورٹرزکے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور خیبر پختونخوا روڈ ٹرانسپورت اتھارٹی کے مقررہ کردہ کرایوں پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیاہے۔
چینی میڈیکل یونیورسٹیاں بلیک لسٹ، 300 پاکستانی طلبا متاثر
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)8 چینی میڈیکل یونیورسٹیاں بلیک لسٹ، 300 پاکستانی طلبا متاثر، ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل اسکولز نے چین کی 8 یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔چین کی 8 یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کو بلیک لسٹ کر دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان سے ڈاکٹر بننے کیلئے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے گئے 300سے زائد طلبا اس سے متاثر ہوئے ہیں،ان طلبا نے اب تک لاکھوں روپے فیسوں کی مد میں ادا کر د ئیے ہیں۔ حالیہ سال بھی 45 طلبا کو میڈیکل کی تعلیم کیلئے چین بھجوایا گیا، جن یونیورسٹیوں اور کالجز کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں بیجنگ یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن،جیانگ کالج آف ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن، ہلیونگیانگ یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن، لیانگ یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن، شنگھائی یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن، شانزی کالج آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن ودیگر شامل ہیں۔
سال 2020 کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سال 2020 کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔کیلنڈر کے مطابق یوم کشمیر 5 فروری، یوم پاکستان 23 مارچ، یوم مزدوراں یکم مئی، عید الفطر 25 سے 27 مئی، عید الاضحی 31 جولائی سے 2 اگست، یوم آزادی 14 اگست، عاشور 29 اور 30 اگست، عید میلادالنبی 30 اکتوبر، قائداعظم ڈے 25 دسمبر اور کرسمس 25 اور 26 دسمبر کو منائی جائے گی۔ چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاریکر دیاگیا ہے۔
گندم کی بہتر نگہداشت کیلئے دسمبرکے دوسرے پندرہواڑے کی حکمت عملی جاری
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے گندم کی بہتر نگہداشت کیلئے دسمبرکے دوسرے پندرہواڑے کی حکمت عملی جاری کردی ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم کی کاشت جلد مکمل کرلیں اور شرح بیج 50 تا 55 کلو گرام فی ایکڑ رکھیں اور بیج کو بوائی سے قبل محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورے سے پھپھوندی کش زہر لگائیں۔آبپاش علاقوں میں محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام سحر 2006،لاثانی 2008، فیصل آباد 2008، آری 2011، پنجاب 2011، ملت 2011، آس 2011، این اے آر سی 2011، گلیکسی 2013، اجالا 2016، جوہر 2016، بورلاگ 2016، گولڈ 2016، زنکول2016، اناج 2017، این این گندم 1 اور فخر بھکر کاشت کریں۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سحر 2006، آری 2011، گلیکسی 2013 اور این این گندم 1 کنگی سے متاثر ہوتی ہیں اس لئےکاشتکار ان اقسام کو کم سے کم رقبہ پر کاشت کریں۔
پشاور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا آغاز
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا آغاز۔ پشاور ہائی کورٹ کی جانب موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ،عالیہ عالیہ کی تعطیلات 21 دسمبر سے05 جنوری 2020 تک ہوں گی جبکہ ماتحت عدالتوں میں موسم سرماکی تعطیلات 24 دسمبر سے یکم جنوری2020 تک ہوں گی ۔تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں پندرہ روز جبکہ سیشن اور سول عدالتوں میں سات روز کی عدالتی تعطیلات ہوں گی، پشاور ہائیکورٹ اور علاقائی بنچز میں 21 دسمبر سے5 0جنوری تک عدالتی چھٹیاں ہوں گی جبکہ صوبہ بھر کی سیشن اور سول عدالتوں میں 24 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔عدالتی تعطیلات کے دوران صرف ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی، چھٹیوں کے دوران درخواست ضمانت، حبس بے جا، ضمانت منسوخی، حکم امتناہی سمیت دیگر ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو سکے گی۔ہائیکورٹ میں نیب، انسداد دہشتگردی، منشیات سمیت دیگر عام نوعیت کے کیسز کی سماعت نہیں ہو گی، ماتحت عدالتوں میں چھٹیوں کے دوران مجسٹریٹ آن ڈیوٹی ججزریمانڈ سمیت دیگر ارجنٹ کیسز کی سماعت کریں گے۔
محلہ مجاھد نگر میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے بھاری گاڑیوں کا استعمال،شہری پریشان
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یونین کونسل نمبر 5 کے گنجان آباد کمر شل علاقہ محلہ مجاھد نگر میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے بھاری بھر کم گاڑیوں کا استعمال جاری ،بھاری گاڑیوں کی آمدورفت سے ٹریفک مسائل کے ساتھ رہائشیوں کو شدید مشکلا ت اورتکلیف کا سامنا ،چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل فائیوڈیرہ کے انتہائی گنجان آباد کمرشل علاقہ محلہ مجاہدنگر میں کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کے لئے بھاری گاڑیوں کا استعمال جاری ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں ٹریفک کی آمدورفت میں شدید مشکلات پیدا ہورہی ہیں ،بھاری گاڑی کے داخلے سے گھنٹوں ٹریفک جام ہوجاتا ہے اور پورے علاقہ میں کوڑا کرکٹ کے تعفن اور بدبو سے شہریوں اور دکانداروں کو شدید تکلیف کے ساتھ بیماری کا سبب بھی بن رہا ہے ۔ اہلیان محلہ مدثر حکیم ،اسامہ دکانداراور محمد اسلم سمیت دیگر نے کہا کہ یونین کونسل نمبر 5 کا محلہ مجاہد نگر ڈیرہ کا گنجان آباد کمر شل علاقہ ہے جہاں کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے بھاری بھر کم ٹرک کی آمدورفت سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلا ت تکلیف کا سامنا ہونے کے علاوہ یہ بیماریوں کا بھی سبب ہے جبک دکانداروں کو بھی تکلیف اور دشواری ہورہی ہیں ، گندگی کے بڑے ٹرک کی وجہ سے ٹریفک کا بھی شدید مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹر یشن عمر خان کنڈی ،و واسا انتظا میہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طو ر اس اہم مسئلہ کا نوٹس لیں اور علاقہ میں چھوٹی گاڑی کو گندگی اٹھانےکے لیے بھیجاجائے تا کہ عوام کو آنے جانے میں تکلیف نہ ہو۔
تھانہ سٹی کی حددود میں پتنگ و قاتل ڈور کی فروخت کھلے عام جاری
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)صوبائی حکومت کی پابندی کے با وجود تھانہ سٹی کی حددود میں پتنگ و قاتل ڈور کی فروخت کھلے عام جاری ،ضلعی ا نتظامیہ و ایس ایچ او سٹی سے فوری کاروائی کا مطالبہ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سٹی کی حددود میں ایک مرتبہ پھر پتنگ بازی کا کاروبا ر عروج پر پہنچ گیا ہے ، شہر بھر میں پتنگ بازی کی وجہ سے والدین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں ، پتنگ اور دھاتی ڈور کا خونی کاروبار کرنے والے پولیس کی ناک کے نیچے اپنا خطرناک کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں ، عوامی و سما جی حلقوں نے فوری طور پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ کی بہترین کارکردگی، 256.5 پوائنٹس حاصل کرکے شاندارریکارڈ قائم کرلیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انصاف کی فوری اور تیز ترین فراہمی کے لئے ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ کی بہترین کارکردگی ،، ماہ نومبر میں وکلاءکی ہڑتالوں کے باجود صرف چودہ روز کام کے دوران ، 45.5 پوائنٹس ٹارگٹ پر 256.5 پوائنٹس حاصل کرکے شاندارریکارڈ قائم کرلیاگیا،صارفین اور وکلاءکا زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان محمد یونس خان کی سربراہی میں قائم ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج عثمان ولی خان نے ماہ نومبر کے دوران.5 45 پوائٹس کے ٹارگٹ 256.5 پوائنٹس حاصل کرکے شاندار یکارڈ قائم کردیاہے ۔ماہ نومبر میں صرف 14 دفتری ایام میں مجموعی طور پر زیر تجویز153 فوجداری مقدمات کا فیصلہ سنادیاگیا ہے ۔ گزشتہ ماہ کے دوران 23 دفتری ایام میں 09 روز وکلاءکی ہڑتال رہی جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ صرف 14 روز ہی مقدمات کی سماعت ممکن ہوسکی تاہم اس کے باجود ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ نے مقدمات کی تیز ترین سماعت سلسلہ جاری رکھا ،گزشتہ ماہ زیر تجویز مقدمات کی تعداد221 تھی جن میں سے 153 مقدمات کا فیصلہ سنادیا گیا جبکہ بقایا زیر تجویز مقدمات کی تعداد صرف 73 رہ گئی ہے ، ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ میں ایک ماہ کے دوران قتل کے زیر تجویز 42 مقدمات میں سے 08 مقدمات جبکہ منشیات کے زیر تجویز 145 مقدمات سے 125 مقدمات نمٹا دیئے گئے ہیں ۔ ۔ ڈسٹرکٹ بارڈیرہ کے وکلاءاور شہریوں کی جانب سے ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ / ایڈیشنل سیشن جج II ڈیرہ عثمان ولی خان کی انتھک محنت اور شاندار کارکردگی پران کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
تاجروں کے درپیش مسائل کے حل کے لئے نمائندہ تاجر تنظیم وقت کی اہم ضرورت ہے لطیف الرحمٰن
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انجمن تاجران ہسپتال روڈ ڈیرہ کے صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی سنیئر وائس چیئر مین ،میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ ڈیرہ کے تاجروں کے درپیش مسائل کے حل کے لئے نمائندہ تاجر تنظیم وقت کی اہم ضرورت ہے جو حقیقی معنوں میں تاجروں کی نمائندگی کرے ، ان کے عہدیدار صحیح معنوں میں حقیقی تاجر ہوں اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ طور پر الیکشن کے ذریعے منتخب ہوں نہ کہ سلیکٹیڈ ہوں، وہ تاجروں کے مسائل کا دل سے ادرک رکھتے ہوں ، انہوںنے کہا کہ اس وقت ڈیرہ کے تجار تنظیموں کے عہدیدار کسی نہ کسی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ان کی وابستگی کے باعث ان کے سیاسی نظریات تاجروں کی بجائے پارٹی پالیسی کی طرف زیادہ جھکاﺅ ہوتا ہےجس کی وجہ سے وہ صحیح معنوں میں تاجروں کی خدمت کرنے سے قاصر رہتے ہیں جبکہ تاجر برادری کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے مختلف سنجیدہ قیادت دیکھنا چاہتی ہے جو تاجروں کے مفادات کا خیال رکھیں اور خوشامدی ٹولے اور انتظامیہ کی چاپلوس نہ ہو،انہوںنے کہا کہ ماضی میں رمضان صدر اور ادریس اعظمی جیسے اصول پرست تاجر رہنما موجود رہے ہیں اور ہم نے اس وقت بھی ان کے ساتھ تاجروں کی بے لوث خدمت کی ،مرکزی انجمن تاجران ،چیمبر آف کامرس ڈیرہ کے قیام میں ہمارا کردار کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں جب تاجروں کی خدمت کی بجائے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے تاجر تنظم کا انام استعمال کرنا شروع ہوگیا تو ہمارے پورے گروپ نے کنارہ کشی اختیار کرلی کیونکہ ہم خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوںنے ڈیرہ کی تمام تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لئے متحد ہوکر ایک غیر جانبدارنمائندہ اور منظم تنظیم کا قیام عمل میں لائیں ،
علی امین برادران اور ڈاکٹر انور علی کو خراج تحسین
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ممتاز سماجی کارکن الحاج شاہد سلیم فیض نے اپنے بیان میں وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور ،سٹی ایم پی اے فیصل امین خان گنڈہ پور ،سابق ضلع ممبر ڈاکٹر انور علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے انجم آباد سے ملتان روڈ پر نکاسی آب کے مسئلہ کو ترجہی بنیادوں پر کام کا آغاز کرکے اہلیان علاقہ کے دل جیت لیے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقہ ہر دور میں نظر انداز کیا جاتارہاہے ۔علی امین گنڈہ پور نے ڈیرہ کے بڑے میگا پراجیکٹ شروع کرکے ماضی کے تمام منتخب نمائندوں پر برتری حاصل کی ہے ،وہ حقیقی معنوں میں ڈیرہ کی عوامی نمائندگی کا حق ادا کررہے ہیں ہم سب انہیںشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
اے وی پڑھو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا