دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی آٸ جی ایلیٹ محمد انکسار کا ڈیرہ غازیخان کا دورہ۔ پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان پہنچے پر پرتباک استقبال کیا گیا۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

ڈی آٸ جی محمد انکسار خان نے کہا کہ اپنے فرائض منصبی مکمل فرض شناسی اور جذبہ حب الوطنی سے سرانجام دیں جبکہ ڈسپلن اور فٹنس پر کوئی سمجھوتا نہیں۔

دوران وزٹ محمد انکسار خان نے شہداء پولیس کے لواحقین اور دوران مقابلہ زخمی ہونے والے پولیس ملازمین سے ملاقات کی۔

ڈی آئی جی ایلیٹ فورس محمد انکسار خان نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اورشہداء کے بلنددرجات کے لیے دعاکی۔

ڈی آئی جی محمد انکسار خان پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے ملازمین کے ورثاء کو ملتے ہوۓ ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں پھول اور تحائف بھی پیش کیے۔

ان کے سا تھ بیٹھ کر ان کے مسائل سنے اور مسائل کے فوری حل کے لیے مکمل یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا آپ ہماری فیملی ہیں آپ کے لیے ہمارے دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں آپ ہم سے پرسنل طور پر رابطہ کرسکتے ہیں ہم آپ کےدکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔


اس کے بعد ڈی آئی جی ایلیٹ فورس محمد انکسار خان نےشہداء ہال پولیس لائنز میں ریجن بھر سے آئے ایلیٹ فورس کےجوانوں سے میٹنگ کی ۔

جس میں انہوں نے ایلیٹ فورس کی تمام ترایکٹیویٹیز اور ڈیوٹیز کا جائزہ لیا۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آٸ جی محمد انکسار خان نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں ہروقت تیا ر رہنا چاہیے۔

ہمیں حب الوطنی اور خدمت خلق کےجذبہ سے سرشار ہوکر اپنے فرائض سرانجام دینے چاہیے جبکہ ڈسپلن اور فٹنس پر کوئی سمجھوتا نہیں اپنےآپ کو ہروقت تیا ر رکھیں۔

مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی قابل فخر فورس کا کمانڈر ہوں جوہرمحاز پر اپنی جان کی پروا کیے بغیر عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت اور عزت وآبرو کے تحفظ کے لیے تیار رہتی ہے۔

اپنے فرائض کی انجام دہی کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اور زخمی ہونے والے جوانوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں ۔ ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

تقریب کے آخر میں زخمی جوانوں کو نقدانعام تحائف پیش کیے گئے اور ان کے مسائل سن کر فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اسد سرفراز ،SP/RIB طاہر مصطفٰی ،ڈی ایس پی سٹی عمران رشید اور دیگر افسران وملازمان موجود تھے ۔

About The Author