دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار واپڈا ملازم جاں بحق،نامعلوم ڈرائیور گاڑی موقع سے بھگا کر فرار،پولیس نے واپڈا ملازم کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق گورمانی شرقی کا رہائشی واپڈا لائن مین غلام یٰسین لاڑ گزشتہ روز دوران ڈیوٹی کمپلینٹ کیلئے موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ قصبہ سنانواں چاہ بھٹی والا کے قریب عقب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے زور دار ٹکر مار دی،

جس پر غلام یٰسین کے پختہ روڈ پر گرنے پر گاڑی کے ٹائر اس کے سر سے گزر گئے، جس پر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،نامعلوم گاڑی ڈرائیور گاڑی بھگا کر موقع سے فرار ہوگیا،پولیس سنانواں نے جاں بحق ہونے والے واپڈا لائن مین غلام یٰسین کے بھائی محمد رمضان لاڑ کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

من مرضی کی ایم ایل سی کا رزلٹ نہ لکھنے پر مضروب کے سفارشتی کی ڈاکٹر کو دھمکیاں،سفارش نہ ماننے پر ایم ایل سی رجسٹر سے ایم ایل سی پھاڑ کرڈاکٹ سمیت فرار،بعدازاں مختلف اداروں سے کاروائی کرانے کی دھمکیاں،خوف زدہ ڈاکٹر تھانے پہنچ گیا،

پولیس کا ڈاکٹر کی مدعیت میں سفارشی کے خلاف مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں وارڈنمبر14سی کا رہائشی تنویر عباس پنوار پولیس ڈاکٹ کے ساتھ ایم ایل سی کرانے آیا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر محمد رضا سے مختلف لوگوں کی سفارش کرائی،

بعد ازاں اس سے فیور مانگا،ڈاکٹر کے انکار پر ایم ایل سی رجسٹر چھین لیا اور اس سے اپنی ایم ایل سی سمیت دیگر ایم ایل سی بھی پھاڑ کر اور پولیس ڈاکٹ اصل اوراسکی فوٹو کاپی لیکر فرارہوگیا،

بعدازاں ڈاکٹر محمد رضا کو مختلف لوگوں سے دھمکیاں دلواتا رہا اور ڈاکٹر کو اینٹی کرپشن لے جانے کی بھی دھمکی دی،خوف زدہ ڈاکٹر تھانہ کوٹ ادو پہنچ گیا،پولیس کوٹ ادو نے ڈاکٹر محمد رضا کی مدعیت میں سفارشی تنویر عباس پنوار کے خلاف مقدمہ نمبر787/19زیر دفعہ 506/186-379کے تحت درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

تھانہ چوک سرور شہید کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کا گرینڈ سرچ آپریشن، سرچ اپریشن میں 3تھانوں کی بھاری نفری میں حصہ لیا،ناجائز اسلحہ برامد کرلیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی کوٹ ادو سرکل اعجاز حسین بخاری اور ایچ او تھانہ چوک سرور شہید چوہدری جاوید اختر نے کوٹ ادو سرکل،

تھانہ دائرہ دین پناہ تھا،نہ کوٹ ادو اور تھانہ محمود کوٹ کی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گرینڈ سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 40گھروں کی تلاشی لی گئی ہے اور 80 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی،دوران سرچ اپریشن محمد عاطف سے30 بور پسٹل مع3عدد راوند اور حبیب اللہ ولد شبرات خان سے رائفل 3 نٹ 3برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

جن سے مزید تفتیش جاری ہے،ایس ایچ او چوک سرور شہید چوہدری جاوید اختر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کیلئے موئثر گشت و پڑتال کے نظام کیذریعے علاقہ میں امن و امان کے قیام کیلیئے تمام تر توانائی صرف کر رہے ہیں


کوٹ ادو

نامعلوم جیب تراش نے شہری کو قیمتی موبائل فون اور ہزاروں کی نقدی سے محروم کردیا،خود کو فائر مارکر 15پر ڈکیتی کی کال کرنے والے کے خلاف جھوٹی کال کرنے کا مقدمہ درج،رقبہ کے تنازعہ پر مسلح اغواء کا محنت کش پر تشدد،شدید زخمی کرکے فرار،

واپڈا ٹیم نے 2بجلی چور بھی دھر لیے،پولیس نے منشیات فروش بھی دھر لیا،مقدمات درج،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر594ٹی ڈی اے کے رہائشی سرور خان پٹھان کی جیب سے نامعلوم جیب تراش نے قیمتی موبائل فون پرس جس میں 68ہزار روپے نقدی تھی جیب سے نکال کر فرارہوگیاجبکہ سکندر آباد کے رہائشی عامر چانڈیہ نے مختلف لوگوں کا قرض دینا تھا

گزشتہ روز اپنی ٹانگ میں فائر مارکر 15پر کال کردی کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کرکے نقدی چھین گئیہیں،پولیس کی چھان بین کے دوران وقوعہ خود ساختہ ثابت ہونے پر پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

تھانہ سنانواں کے علاقہ چک نمبر616ٹی ڈی اے میں اراضی کے تنازعہ پر مشتاق احمد تھہیم کو اس کے رشتہ داروں ثناء اللہ تھہیم نے اپنے دیگر ساتھیوں امان اللہ تھہیم،وسیم تھہیم اور نذر تھہیم کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،واپڈا ٹیم سنانواں نے موضع پتی سلطان محمود غربی میں چھاپوں کے دوران جاوید ٹانوری اور اسلم ٹانوری کو

ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،پولیس محمود کوٹ نے دوران گشت موضع کھوکھر میں محمود کوٹ کے رہائشی آصف کھنڈویہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ایک پاؤ چرس برآمد کرلی،

پولیس سرکل کوٹ ادو ن تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،


جتوئی

( کامران ظفر بھٹی )

انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی کے سرائیکی طلبا پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں
سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عاشق ظفر بھٹی، صدر تحصیل جتوئی نازک خان غزلانی،

جنرل سیکریٹری تحصیل جتوئی زاہد شفیع مہروی و دیگر نے اسلامک یونیورسٹی واقع پر شدید ردعمل دیتے ہوے کہا اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل کے راہنماؤں پر اسلامی جمیعت طلباء کے غنڈوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حملہ میں ملوث ذمہ داران کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے الٹا پرامن سرائیکی طلباء کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کیا جسے فوری طور پر خارج کیا جائے اور اس پر اعلی سطحی تحقیقاتی کمشن بنایا جاے ۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی سرائیکی طلبا کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

اور اگر یہ من گھڑت اور جھوٹا مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو ملک بھر میں بسنے والے سرائیکی بھرپور احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ جمیعت کے غنڈوں کی سرپرستی بند کرے اور ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں جمیعت پر پابندی عائد کی جائے

About The Author