دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی ٹیسٹ: سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کرپاکستان کی بلے بازی جاری

پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس صبح ساڑھے 9 بجےہوا جبکہ 10 بجے پہلی گیند کرائی گئی ۔

کراچی: دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت پاکستان کی بلے بازی جاری ہے ۔ 

پاکستان کو شروع ہی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ پاکستان کے اوپنر بلے باز شان مسعود اور کپتان اظہر علی آؤٹ ہوگئے ہیں۔

پاکستان محض 10اسکور پر اپنی دو اہم وکٹیں گنوا چکا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تاریخی ٹیسٹ میچ کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے، سیکیورٹی کے بھی بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں، آرمی،  رینجرز، پولیس کے جوان اسٹیڈیم کے اطراف موجود ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس صبح ساڑھے 9 بجےہوا جبکہ 10 بجے پہلی گیند کرائی گئی ۔

تاریخی میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کے لئے مفت داخلہ کر دیا ہے،  شہری اصل قومی شناختی کارڈ دیکھا کر اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جو کھیل کو متاثر نہیں کر سکتا۔

یاد رہے دونوں ٹیموں کے مابین راولپنڈی میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔

About The Author