دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے

فخر الدین بزدار ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)آرٹسٹ ایسوسی ایشن پاکستان ضلع ڈیرہ غازی خان کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شیخ محمد اسماعیل منعقد ھوا۔

جس میں آرٹسٹ ڈیرہ غازی خان کے چیئرمین اعجاز گولڈن کے بھائی سجاد احمد گولڈن اور معروف سنگر خالق شمیم کے بھائی محمد اسماعیل سانگھی کی وفات پر سر پرست ایسوسی ایشن آصف خان بابر، چیف آرگنائزر انجم خان بابر، جنرل سیکرٹری مجاہد اعجاز، نائب صدر-

1 سلیم ناز، نائب صدر-II محمد سجاد کھوکھر، حاکم راجہ، ملک امتیاز وردک، محمد عمران مانی، آفتاب ھاشمی، سیف شیخ، نجم حسین، نعیم ٹھاکر، اور محمد رفیق سہرانی کیعلاوہ دیگر فنکاروں نے شرکت کی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ کو صوبہ کے دیگر ترقی یافتہ شہروں کے برابر لایا جائے گا جس کیلئے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں منصوبوں میں مٹیریل کے معیار اور مدت تکمیل پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا

او رمختلف ذرائع سے جانچ پڑتال کرائی جائے گی انہوں نے یہ ہدایات تحصیل تونسہ شریف کے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران جاری کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوید حسین اور دیگر افسران موجود تھے کمشنر نسیم صادق نے تونسہ میں تعمیر کی گئی

پولیس خدمت سنٹر کی عمارت کا جائزہ لیا انہوں نے زیر تکمیل سپورٹس سٹیڈیم، تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن اور سٹی پیکج کے تحت روڈز کے منصوبو ں کا باریک بینی سے جائزہ لیا خامیوں کو دور کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں

کمشنر نے کہاکہ بزدار حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کر کے عوام کا پیسہ ضائع ہونے سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا جلد دورہ ڈیرہ غازیخان متوقع ہے جہاں وہ تونسہ کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے ساتھ نئے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے


ڈیرہ غازیخان

بزدار حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں موضع شماری کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیاگیا ہے پٹواری کیلئے محکمہ شماریات کی زیر نگرانی یکم جنوری سے تربیت شروع کی جائے گی اور تین روزہ تربیت کے بعد پٹواری اپنے علاقوں میں مخصوص پروفارما پر معلومات کا اندراج کریں گے

اور دس جنوری کو پروفارما واپس جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہ اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کی اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ او رریونیو افسران موجود تھے

اے ڈی سی آر نے کہاکہ پٹواری پروفارما کے مطابق علاقوں میں کچے پکے مکانات، مراکز صحت، تعلیمی اداروں، موسم کے مطابق لوگوں کے رہن سہن اور دیگر معلومات اکٹھی کریں گے

اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو آفیسر پٹواریوں کی نگرانی کے ساتھ دیگر مراحل کا جائزہ لیں گے


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پلاننگ پنجاب عبید اللہ نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا انہوں نے تحصیل کوہ سلیمان میں ڈرپ اریگیشن پر لگے باغ کا بھی جائزہ لیا

سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازیخان میں زراعت افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری نے کہاکہ بزدار حکومت کاشتکاروں کی فلاح کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے

محکمہ زراعت کے افسران فیلڈ میں نکلیں اور کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کے اقدامات کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے رہنمائی دیں

اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالغفورغفاری، ڈپٹی ڈائریکٹر مہر عابدحسین اوردیگر موجو دتھے


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازیخان حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے

انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ضلعی ٹاسک فورس و مشاورتی کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہاکہ کاشتکار تنظیموں کی تجاویز پر عمل کیاجائے گا فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے گی

اور ان کا معاشی استحصال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے


ڈیرہ غازیخان

بزدار حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں عوام کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر 26پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر د یاگیا ہے

جس کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، ڈی او انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین، کاٹن انسپکٹر سمیعہ عثمان ضلع بھر میں مارکیٹوں کو چیک کر کے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کریں گے اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ کو تحصیل ڈیرہ غازیخان،

اسسٹنٹ کمشنرکوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد کو تحصیل کوٹ چھٹہ، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین کو تحصیل تونسہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نظام الدین کو پولیس سٹیشن صدر ڈیرہ غازیخان کی حدود، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مرید حسین کو پولیس سٹیشن سٹی ڈیرہ غازیخان، سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد طارق کو پولیس سٹیشن سٹی تونسہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اختر حسین سیال تحصیل ڈیرہ غازیخان،

تحصیلدار ریاض احمد جتوئی پولیس سٹیشن صدر و سٹی تونسہ، نائب تحصیلدار ثاقب شہزاد پولیس سٹیشن شاہ صدر دین،نائب تحصیلدار عبداللطیف پولیس سٹیشن کالا، نائب تحصیلدار محمد اقبال پولیس سٹیشن کوٹ مبارک،نائب تحصیلدار عطا اللہ ملکانی پولیس سٹیشن دراہمہ، نائب تحصیلدار مہر محمد شمعون تحصیل کوٹ چھٹہ، نائب تحصیلدار باز خان بزدار پولیس سٹیشن صدر و گدائی،

نائب تحصیلدار ملک عابد حسین پولیس سٹیشن سٹی کوٹ چھٹہ، نائب تحصیلدار ملک عاشق حسین پولیس سٹیشن وہوا، نائب تحصیلدار غلا م سرور پولیس سٹیشن ریتڑہ، نائب تحصیلدار رشید احمد پولیس سٹیشن صدر تونسہ اور نائب تحصیلدار یونس ہنجرا پولیس سٹیشن سٹی تونسہ کی حدود میں موجود مارکیٹوں کو چیک کریں گے

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ مارکیٹوں کو چیک کریں گے اور سمری ٹرائل کی بنیاد پر مقدمات کے اندراج، جرمانے او ردیگر سزائیں دیں گے اور انسپکشن کا تصویری ریکارڈ ڈپٹی کمشنر آفس میں روزانہ کی بنیاد پرجمع کرائیں گے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیاوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

انہوں نے سبزی منڈی میں قائم کسان کاؤنٹر کا بھی دورہ کیااور
حکومت کی طرف سے فراہم سہولیات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے آڑھتیوں اور کاشتکاروں سے بھی ملاقات کی انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کیڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ کاشتکار اور آڑھتی اپنا منافع جائز رکھیں

۔سبزی منڈی میں قیمتیں کم رکھنے سے مارکیٹ میں قیمتیں اعتدال میں رہیں گی۔ بزدار حکومت کی ہدایت پر ہم سب نے غریب عوام کو معاشی ریلیف دلانا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کے دوسرے روز 221961 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جن میں 1901 خانہ بدوش اور7419 این اے بچے شامل تھے یہ بات ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت دوسرے روز کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی

۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ قومی پولیو مہم کو خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکر کامیاب کرایاجائے۔ہم سب نے ملکر ملک بالخصوص ضلع کو پولیو سے پاک کرنا ہے

۔پولیو مہم میں کامیابی ہی واحد آپشن ہے۔ٹیموں کی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ دوسرے روز ٹیموں کے معائنہ کے وقت 21828 بچے موجود نہیں تھے۔

دوسرے روز 257540 کو او پی وی ڈوز بھی دی گئی۔اجلاس میں متعلقہ افسران موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ٹاسک فورس اور مشاورتی کمیٹی برائے زراعت کا ڈویژنل اجلاس منعقد ہواڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس کی صدارت کی ڈپٹی کمشنر راجنپور ذوالفقار علی،اے سی جی محمد صفات اللہ،ڈائریکٹر زراعت عبدالغفور غفاری،ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کنٹرول محمد ارشاد،زراعت افسران،پولیس،پراسیکیوٹر،کاشتکار اور کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے

ڈپٹی کمشنرطاہر فاروق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ادویات اور کھادکی بروقت اور محفوظ ترسیل یقینی بنائی جائے۔ملاوٹ اور غیر معیاری زرعی ادویات اور کھاد مارکیٹ تک پہنچنی ہی نہیں چاہیئے۔بغیر لائسنس کاروبار کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ڈی سی طاہر فاروق نے کہا کہ بزدار حکومت کی اولین ترجیح کسانوں کی فلاح وبہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ ہے۔کسانوں کا معاشی استحصال نہیں ہونے دیا جائیگا۔کسان کی حق تلفی برداشت نہیں ہوگی۔کسان آگے بڑھے گا تو ملک ترقی کرے گا۔بزدار حکومت نے کسانوں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے

ڈائریکٹر زراعت عبدالغفور غفاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کنٹرول کنٹرول محمد ارشاد احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹاسک فورس زرعی ادویات اور کھاد میں ملاوٹ،جعلسازی اور غیر معیاری پر کارروائی کرتی ہے۔ملاوٹ اور جعلسازی ثابت ہونے پر ایک سال تک قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ کاشتکار اور کسان تنظیموں کے عہدیدار نے اجلاس میں مسائل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ نہری نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، چوری کی وجہ سے ٹیل تک نہری پانی نہیں پہنچتا

۔ٹیوب ویل پر بجلی کی مسلسل فراہمی کا انتظام کیا جائے۔زرعی اجناس کے تصدیق شدہ بیج کی وافر مقدار میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔غیر معیاری اور ملاوٹی زرعی لوازمات سے کسانوں کا معاشی استحصال ہوتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

چوک چورہٹہ ڈیرہ غازی خان میں سستا بازار قائم کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا کے ہمراہ سستا بازار کا دورہ کیا۔بزدار حکومت کی ہدایات پر ڈیرہ غازی خان شہر کے علاقہ چوک چورہٹہ پر 20 کنال قیمتی رقبہ نشئیوں اور تجاوزات مافیا سے واگزار کراکے سستا بازار میں تبدیل کردیا گیا

ڈیرہ غازی خان شہر اور دیگر نزدیکی مقامات سے ریڑھی بانوں کو سستا بازار میں مفت جگہ دے دی گئی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ جگہ کو مٹی ڈال کر ہموارکیا جا رہا ہے۔دوسرے مرحلے میں ٹف ٹائلز اور دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں گے

۔سستا بازار میں پھل،سبزیوں اور پولٹری بازار سے رعائتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔صارفین کو ایک ہی چھت کے نیچے معیاری اشیائسستے داموں فراہم ہوں گی۔بازار کو مقررہ ایام میں جمعہ اور اتوار سستا بازار میں بھی تبدیل کردیا جائیگا۔

ریڑھی بانوں نے مفت جگہ ملنے اور گاہکوں نے معیاری پھل،سبزیاں اور پولٹری اشیائسستے داموں فراہم ہونے پر مقامی انتظامیہ اور بزدار حکومت کا شکریہ ادا کیا


ڈیرہ غازیخان

سینئر ادیب و کالم نگار ریاض الحق بھٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان نے ڈی جی خان آرٹس کونسل کا اضافی چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے وہ آج اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد افسران اورعملہ سے ملے اور کہاکہ

مستقبل کی اہم ذمہ داریوں میں نوجوان نسل کی کردار سازی، دین و وطن سے محبت اور اچھا انسان بنانا ہی سب سے بڑا آرٹ ہے انہو ں نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازیخان علم و ادب، ثقافت و فن وحرفت کے حوالے سے نہایت زرخیز خطہ ہے اس کی آبیاری میں یہاں کے باسیوں نے غیر معمولی کوششیں کی ہیں

جو تاریخ کا حصہ ہیں ضرورت اس امرکی ہے کہ وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ادب و ثقافت اور قلم سے کام لیاجائے ڈائریکٹر آرٹس کونسل ریاض الحق بھٹی نے اس عزم کا اظہار کیاکہ

ادبی و ثقافتی ورثہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ فرقان عباس حیدر، انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی، پروگرام آفیسر آرٹس کونسل فضل کریم اوردیگر موجو دتھے


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قیمت پنجاب ایپ کے ذریعے نمودار ہونے والی عوامی شکایات کو فوری نمٹایا جارہاہے قیمتو ں، کوالٹی اور نامناسب رویہ سمیت دیگر شکایات پر متعلقہ دکاندار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ ڈیرہ غازیخان عبدالغفار نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے شہری پھل، سبزیوں، پولٹری او ردیگر اشیائخریدتے وقت کوالٹی خراب او رنرخ زیادہ وصول کرنے پر قیمت پنجاب موبائل ایپ کے ذریعے شکایات درج کرائیں

24گھنٹے کے اندر شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور شکایت کنندہ کو فیڈ بیک بھی دیا جائے گا شہری قیمت پنجاب موبائل ایپ انسٹال کر کے اپنے ضلع اور تحصیل کو منتخب کریں پھل سبزیوں او ردیگر اشیائکے حوالے سے شکایات درج کرنے کے ساتھ متعلق

ہ اشیائاور دکاندار کی تصویر، اپنا موبائل نمبر درج کر کے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ارسا ل کی جائیں

About The Author