دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کاعلی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ،سبزیوں اور فروٹس کی قیمتوں کا جائزہ لیا اورمتعلقہ افسران کو قیمتوں میں ہونیوالی نمایاں کمی کے فوائد عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی،

اپنی نگرانی میں بولی سسٹم کے ذریعے خریداری بھی کرائی،اس موقع پر سبزی منڈی کوٹ ادو کے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید،انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد بلال،چوہدری مظہر سمیت دیگر آڑھتی بھی ہمراہ تھے، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہا کہ

پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں اور شکایات کی صورت میں عوام کیلئے اے سی آفس کے دروازے کھلے ہیں،انہوں نے آڑھتیوں سے کہا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی حکام سے تعاون کریں تا کہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے،

انہوں نے کہا کہ جائز منافع کی حوصلہ افزائی اور ناجائز منافع خوری کی سختی سے سرکوبی کی جائیگی،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں تمام سبزی و پھل منڈیوں میں افسران کی نگرانی میں بولی کروائی جا رہی ہیں

تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے،منڈی دورہ کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی،پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور منڈی میں آئے ہوئے صارفین سے ریٹ اور کوالٹی کے متعلق بھی پوچھا اور صارفین کے مثبت جواب دینے پرسبزی منڈی کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا،،

اس موقع پر انہوں نے اپنی نگرانی میں بولی سسٹم کے ذریعے سبزیات اور پھلوں کی بولی بھی کرائی۔


کوٹ ادو

پاکستان ایریگیشن ایمپلائز پاور یونین کے سال 20-21 کے سالانہ انتخابات، تونسہ براج ڈویژن، کوٹ ادو کینال ڈویژن اور سرکل کنیال مظفرگڑھ کے امیدوار چیئرمین منتخب ہوگئے، جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں کے بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، اس بارے تفصیل کے مطابق

پاکستان ایریگیشن ایمپلائز پاور یونین سی بی اے رجسٹرڈ این ای آر ایس اسلام آباد کے گزشتہ روز محکمہ انہار کے دفتر تونسہ براج ڈویژن آفس میں الیکشن 20-21 کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے جس کی نگرانی مرکزی نائب صدرمہر محمد اشرف، زونل چیئرمین ڈی جی خان ملک فہیم نیاز نے کی،

پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے سے 2 بجے دوپہر تک ہوا،جس میں 3سو سے زائد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،رزلٹ کے مطابق تونسہ بیراج کوٹ ادو کینال ڈویژن سرکل کنال مظفرگڑھ کے تینوں امیدوار محمد رمضان، نذیر احمد اور نذیر احمد کنڈ بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں،

جبکہ غلام مرتضی، شوکت حسین، طاہر عباس وائس چیئرمین، جنرل سیکرٹری کیلئے امان اللہ، مجاہد حسین، محمد اصغر، جائنٹ سیکرٹری کے لیے ظفر اقبال، مجاہد حسین اور سمیع اللہ آرگنائزر کے لیے ظفر اقبال، وزیر احمد، سجاد حسین اختر جبکہ سیکرٹری اطلاعات کے لیے محمد طارق،

خالد محمود، غلام شبیر فنانس کیلئے نصیراحمد، غلام مرتضی، محمد اشرف آفس سیکرٹری ظفراقبال، محمد اسماعیل منتخب ہوگئے جبکہ مجلس عاملہ کے لیے ذیشان، جاوید حسن، فداحسین، محمد جمیل، نیازاحمد، عبدالحمید، غلام فرید، مدثر حسین، خان محمد، ارشد محمود، محمد نواز، ظفر اقبال،عبداللطیف اور ساجد الدین نے کامیابی حاصل کرلی،

اس موقع پر جیتنے والے نومنتخب عہدیداروں کو ہار پہنائے گئے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں جبکہ حامیوں نے بھنگڑے بھی ڈالے۔


کوٹ ادو

15 کی کال پر پولیس کا شادی کی تقریب میں دھاوا، پولیس کو دیکھتے ہی دولہا سمیت تماشائی اور ساؤنڈ سسٹم مالک موقع سے فرار، پولیس نے ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے کر دولہا سمیت ساؤنڈ سسٹم مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

چوروں نے زمیندار کے رقبہ سے قیمتی درخت کاٹ لیے، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار، پسٹل برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع ڈوگر کلاسرہ کے رہائشی محمد شہباز کی شادی کی تقریب تھی جس میں دولہا شہباز اپنے دوستوں کے ہمراہ تیز میوزک چلا کر فنکشن کر رہا تھا

یہ 15پر ہمسائے محمد طاہر نے پولیس کو کال کر دی، پولیس کے چھاپہ پردلہا شہباز ساونڈ سسٹم مالک محمد شریف موقع سے فرار ہو گے،پولیس نے ساونڈ سسٹم قبضہ میں لے کر ساؤنڈ سسٹم مالک محمد شریف سمیت دلہا محمد شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

تھانہ کوٹ ادو کا علاقہ موضع جھنجھن و الی میں مزمل حسین نمڑدی کے رقبہ سے عمران مشوری،سجاد مشوری، اعجاز مشوری، بشیر مشوری، غلام عباس مشوری نے 2 نامعلوم کے ہمراہ قیمتی درخت مالیتی27ہزار کاٹ لیے

جبکہ پولیس چوک سرور شہید نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد ہاشم چانڈیہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے،


کوٹ ادو

27دسمبر جلسے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ڈی جی ڈویژن کا اجلاس کل بروزِ جمعہ 2بجیدن زیر صدارت ڈویژن جنرل سیکرٹری میر آصف خان دستی پیپلز سکرٹیریٹ دستی ہاؤس میں منعقد ہو گا،

ملک نعیم رزاق جھانب ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مظفرگڑھ رائے ثاقب پرہاڑ تحصیل انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کوٹ ادو

ڈاکٹر مشتاق احمد سٹی انفارمیشن سیکرٹری کے مطابق اجلاس میں مہمان خصوصی ضلعی صدر انجینئر ملک بلال کھر، ضلعی جنرل سیکریٹری ملک مظہر پہوڑ،سنیٹر میاں امجد عباس قریشی ہوں گے،

اجلاس میں تمام ضلعی عہدے داران ذیلی تنظیموں کے عہدیداران تحصیل عہدیداران تحصیل کے ذیلی تنظیموں کے عہدیداران سٹی عہدے داران شرکت کریں گے،


کوٹ ادو

واپڈا ملازم لائن مین فیاض احمد بریار کے چچا اعجاز احمد عرف ڈڈی ہوٹل والے کے والد محمد ابراہیم بریار گزشتہ روز بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،

مرحوم کی نماز جنازہ ممتاز پارک کوٹ ادو میں ساڑھے10 بجے دن ادا کی گئی، جس میں سیاسی سماجی دینی و شہری حلقوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کل بروز جمعۃ المبارک 10 بجے دن مدرسہ ولی محمد نزد پل پھٹے والی ادا کی جائے گی،

About The Author