دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے ،اور تجزیے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان
روجھان میں پولیو کے خاتمہ کے لئے پولیو مہم کا آج تیسرا دن ہے یہ پولیو مہم پانچ دن جاری رہے گی 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم جاری ہے ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر طارق جاوید ثاقب کی قیادت میں تحصیل بھر میں پولیو ویکسین پلانے والی ٹیموں کی کل تعداد 229 ہے

یو سی ایم 11 ،اے آئی 56 ، فیکس 23 اس وقت تحصیل بھر کے دیہی علاقوں میں تقریبا 61000 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر طارق جاوید ثاقب نے میڈیا کو بتایا کہ پولیو مہم میں مقررہ ہدف سو فیصد حاصل کیا جائے گا

اور ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر ان کو مستقبل میں عمر بھر کی معزوری سے بچانا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین دی جا رہی ہے اور دور دراز، علاقوں میں سیکورٹی کے بھی انتظامات کیئے گئے ہیں

اسی طرح دریائی کچے کے علاقے اور ٹرائیبل ایریا میں بھی پولیو ٹیمیں بی ایم پی کے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں یہ مہم 20 دسمبر تک بلا تعطل جاری رہے گی۔


روجھان
کمانڈنٹ آفیسر باڈر ملٹری پولیس راجن پور کا دورہ ٹرائیبل ایریا تھانہ بھنڈو والا کا دورہ ۔
تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ آفیسر باڈر ملٹری پولیس ڈسٹرکٹ راجن پور ڈاکٹر منصور کا ٹرائیبل ایریا تھانہ بھنڈو والا کا دورہ دفعدار تھانہ بھنڈو والا فصیح الرحمان مزاری اور سرکل آفیسر بی ایم پی مہردین مزاری نے کمانڈنٹ آفیسر کا استقبال کیا

اس موقع پر کمانڈنٹ آفیسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائیبل ایریا اوزمان میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں پولیو ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے باڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو پولیو ٹیم کیے تحفظ کے لئے ٹیم کے ساتھ علاقے میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں

اس سلسلے میں کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور ڈاکٹر منصور کی سرکل آفیسر مہردین مزاری دفعدار فصیح الرحمان مزاری و دیگر ملازمین اہم میٹنگ میں شریک ہوئے جو تھانہ بھنڈو والا میں ہوئی ۔


روجھان
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کا موضع کچہ چوہان بستی جام سوالی جھلن آمد ا س موقع پر سردار شیر محمد مزاری سردار عطااللہ مزاری سابق چیئرمین یوسی کچہ سبزانی موسیٰ خان بارش علی خان علی رضا خان سکندر خان ہمراہ تھے اس موقع سردار میر دوست محمد مزاری نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان اور ضلع راجن پور کے سنگم پر دریائے سندھ پر بننے والا شیخ خلیفہ پل کا کام بہت جلد مکمل کر لیا

جائے گا حکومت نے پل کا کام مکمل کرنے کے لئے ڈھائی ارب روپے کا بجٹ بھی جاری کر دیا ہے اور جلد ہی پل کا کام تیزی سے مکمل کرنے کے لئے مشینری پہنچ جائے گی موضع کچہ چوہان کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جائے گا اور کچہ چوہان کی عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا

جس میں دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبے بجلی کی فراہمی اور سکولوں کی تعمیر روڈز کے منصوبے دیئے جائیں گے اس موقع پر جام حاجی موالی جام غفور جام مہرگل جام یار محمد حاجی فقیر بخش جام شمس حاجی محمد شریف جام رہواڑی حافظ سعید نے سردار میر دوست محمد خان کو تمام علاقائی مسائل سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو آگاہ کیا

جس پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے تمام مسائل حل کرنے کا عندیہ دیا ہے اور جملہ مسائل حل کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ۔اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سردار شیر محمد مزاری بھی ڈپٹی سپیکر کے ہمراہ تھے

About The Author