دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ورسٹائل اداکار علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

حکومت پاکستان نے آپ کو انیس سو ترانوے میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا

شوبز انڈسٹری کے درخشندہ ستارے،، ورسٹائل اداکار علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا،، نامور فن کار نے اسٹیج،، ٹی وی اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انیس سو چونسٹھ میں ٹی وی کا آغاز ہوا تو اطہر شاہ خان جیدی کا لکھا ہوا سلسلے وار کھیل لاکھوں میں تین لائیو پیش کیا جانے لگا،، تین مرکزی کرداروں میں ایک علی اعجاز نے نبھایا،، ان کا تکیہ کلام ایوری باڈی کو چائے کا صلح مارتا ہے کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی

اداکار ننھا کے ساتھ ان کی جوڑی کو اسی کی دہائی میں بے پناہ پذیرائی ملی،،،ڈرامہ انڈسٹری میں بطور مزاحیہ اداکار علی اعجاز کے خواجہ اینڈ سنز،، کھوجی اور شیدا ٹلی میں شاندار اور لاہزوال پرفارمنس کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا

علی اعجاز نے فلمی میدان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے،،ان کی مشہور فلموں میں سالا صاحب،، دبئی چلو،، مفت، برا، دادا استاد، پیار دا بدلہ، یملا جٹ، بد نالوں بدنام برا، سادھو اور شیطان، لیلیٰ مجنوں و دیگر شامل ہیں

شوبز کی دنیا میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے آپ کو انیس سو ترانوے میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا،، علی اعجاز اٹھارہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو دل کا دورہ پڑنے پر خالق حقیقی سے جا ملے،، تاہم ان کے نبھائے کردار آج بھی زندہ و جاوید ہیں۔

About The Author