نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکمرانوں نے شوگر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ کر زراعت اور کسانوں پر ظلم کیا ہے ،جام ایم ڈی گانگا

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس ختم نہ کیا تو کسان اپنا احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں.

رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا نے میر نذیر احمد کٹپال، حاجی رب نواز ملک، اے ڈی دھاندو کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

23دسمبر کسانوں کا عالمی دن ہے. ہم کسان ڈے 23دسمبر کے دن ہی منائیں گے. 18دسمبر کو منائے جانے والے دن کو کون منا رہا اور کس کے ساتھ منا رہا ہے ہم کسانوں کو اس بارے حکومت کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں ہے.شوگر مافیا کے زیر اثر چلنے والی حکومت کی مرضی انڈے دے یا بچے دے.

حکمرانوں نے کسانوں کو شوگر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ کر زراعت اور کسانوں پر ظلم کیا ہے. ایک دن انہیں اس ظلم کا حساب دینا پڑے گا.

شوگر زدہ حکمران جماعت اگلے الیکشن میں کسانوں کے رد عمل کےلیے تیار رہے. کسانوں کو گنے مناسب ریٹ اور حق نہیں دیا گیا. کسان اگلے سیزن کےلیے گنے کی کاشت مزید کم کریں گے. زرعی ٹیوب ویلز پر سے اگر حکمرانوں نے وعدے کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس ختم نہ کیا تو کسان اپنا احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں.

کسانوں کے ساتھ جھوٹ بولنےاور دھوکے دینے کا سلسلہ بند کیا جائے.

About The Author