دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی ، منفرد اور مزاحیہ کارڈ کے چرچے

واضح رہے کہ اقراء اور یاسر نے شادی کراچی میں ہی کرنے کافیصلہ کیاہے جس کی تقریبات 25 دسمبر سے 28 دسمبر تک ہوں گی۔

اداکارہ اقراء عزیزاور اداکاریاسر حسین کے مداحوں کیلئےبڑی خبرآگئی، شوبزاداکاربہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

اداکارہ اقراء عزیز اوریاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیااکاونٹ پر مداحوں کوخوشخبری سناتے ہوئےاپنی رسم نکاح کاکارڈ پوسٹ کردیا۔

نامور اداکاروں کےنکاح کا کارڈ بھی شوخ وچنچل انداز سے لکھا گیا ہے جس میں اقراء اور یاسرنےتحفے تحائف لینے سے انکار کردیا۔

https://www.instagram.com/p/B6KYYk7glRS/?utm_source=ig_embed

خیال رہے  کہ اداکار یاسر حسین نےکچھ عرصہ پہلےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ  بات چیت کے دوران اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اشارہ دیا تھا۔

اسی طرح حال ہی میں اقراء عزیز نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر یاسر حسین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس کو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہم شادی ہونے تک دن گن رہے ہیں‘۔

https://www.instagram.com/p/B36sa5zgOOe/?utm_source=ig_embed

لیکن اب مداحوں دونوں اداکاروں جانب سے بالآخر مداحوں کوخوشخبری سنا دی گئی،اقراء اوریاسر رواں ماہ کے آخر یعنی دسمبر میں ہی شادی کرلیں گے۔

واضح رہے کہ اقراء اور یاسر نے شادی کراچی میں ہی کرنے کافیصلہ کیاہے جس کی تقریبات 25 دسمبر سے 28 دسمبر تک ہوں گی۔

سنو چندہ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقراء اور یاسر حسین کی شادی میں ان کے قریبی دوست اور رشتہ دار شرکت کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی یاسر حسین کی جانب سے اقرا عزیز کوشادی کی پیشکش کی گئی تھی جس کے بعد دونوں نے باقائدہ طور پر منگنی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔

یاسر حسین اور اداکارہ اقراء عزیز کے درمیان گزشتہ سال سے قریبی تعلقات کی خبریں گردش کررہی تھیں،لیکن دونوں فنکار میڈیا کے سامنےاظہارکرنے سے کتراتے رہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے دوران دونوں فنکاروں نے ایک ساتھ شرکت کی اور فوٹوسیشن بھی کروائے۔ تقریب میں جب  یاسر حسین نے اقرا عزیزکوبھری محفل میں شادی کی پیکشش کی تواداکارہ نےجھٹ ہاں کردی۔

https://twitter.com/Saqib_shafeeq/status/1148114438521806848?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1148114438521806848&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2F%3Fp%3D41609

اداکارہ اقراء عزیزایوارڈ تقریب کے دوران دو ایوارڈ جیتنے میں کامیاب  رہیں۔تقریب کے دوران یاسر حسین سینئر اداکارندیم بیگ کے برابر میں بیٹھیں اقراء کے پاس پہنچے اورسب کے سامنےانہیں پروپوزکرتے ہوئے انگوٹھی پیش کی جواداکارہ نےرضامندی کے ساتھ پہن لی۔

پروپوزل ویڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیاگیا۔ ایک جانب سوشل میڈیا صارفین دونوں اداکاروں کے شادی کے فیصلے پر خوش نظر آئےاورانہیں مبارکباد دی تودوسری طرف لوگوں نے یاسر حسین کےاس انداز کوخوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

About The Author