مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

ملک بھر کی طرح ضلع ڈیرہ غازی خان میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔بزدار حکومت نے وزراء اور مشیروںکی پولیو مانیٹرنگ ڈیوٹیاں لگادیں۔

صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن الاٹ کیا گیاصوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری نے ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان طاہر فاروق کے ہمراہ پولیو ٹیموں کو چیک کیا

انہوں نے بی ایچ یو کوٹ ہیبت کی فکسڈ ،تھانہ صدر کے ساتھ موبائل، غازیگھاٹ اور جنرل بس سٹینڈ پر ٹرانزٹ ٹیم کے علاوہ خانہ بدوش کیمپ کو چیک کیا

اور بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین بھی پلائی۔پولیو ٹیموں کی ڈور اور فنگر مارکنگ سمیت ٹیموں کے کام کو چیک کیا گیا۔

صوبائی وزیرآبپاشی سردار محسن لغاری نے مائیکروپلان کے ساتھ پولیو ٹیموں کا ریکارڈ چیک کیا اس موقع پر بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ

ہر بچہ کو پولیو سے بچانا قومی ذمہ داری ہے۔وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر نئے ولولہ کے ساتھ پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔

ہر بچہ کو قطرے پلا کر پولیو معذوری سے بچاناہے
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں پانچ سال تک کے چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کیچ اپ ڈیز سمیت اتوار تک روزانہ کے پلان کے مطابق بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ 1662ٹیموں میں 1447 موبائل،97 فکسڈ اور 78 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر ضلعی و تحصیل مشینری متحرک کر دی گئی ہے

اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں پولیو ٹیمو ںکو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر کوریج کیلئے پولیو ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بھی مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیمو ںکے کام کو چیک کیا


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان محمد اسد چانڈیہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر ڈیرہ غازیخان کا اچانک معائنہ کیا

فرد ملکیت کے اجرائ، جائیداد کی منتقلی ، خریدو فروخت اور دیگر ریونیو معاملات کی تکمیل کے مراحل کاجائزہ لیا

سنٹر میںصفائی کی صورتحال پر عدم اطمینا ن کا اظہار کیاگیا اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ اراضی ریکارڈ سنٹر میںسائلین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے ساتھ معاملات کی تکمیل کیلئے بہتر رہنمائی دی جائے

افسران وملازمین کے نامناسب رویہ کی شکایت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں

بائیک رائڈرز اور سیاحو ںکی ٹیم نے گزشتہ روز تونسہ شریف کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نوید حسین و دیگر انتظامی و سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجرکاری بھی کی گئی

اس موقع پر کراس روٹ کلب آف پاکستان کے بائیک رائڈر مکرم ترین ، حبیب اللہ بلوچ ، مزمل حسین ، الطاف حسین ، ہمایوں ظفر ، شعیب ترین ، ندیم اطہر سومرو ، ڈی ایم جمیل کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقو ں سے تعلق رکھنے والے سیاح موجو دتھے

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیاحوں نے کہاکہ ریلی کا مقصد کوہ سلیمان رینج اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے

سیاحتی سرگرمیوں سے ملکی و بین الاقوامی سطح پر ڈیرہ غازیخان کی ثقافت ، روایات کو فروغ ملے گا علاوہ ازیں سیاحوں نے کوہ سلیمان کے سلسلوں گلکی اوردیگر مقامات کا بھی دورہ کیا


ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں نئے ڈگری پروگرامز ، امتحانی و سمسٹر قوانین کا اجراء، رجسٹریشن کارڈ ، این او سی ، زوالوجی او رانگلش داخلہ او ر شعبہ انگریزی کے جریدہ کی منظوری دے دی گئی

یہ منظوری وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کے تیسرے اجلاس میں دی گئی

جس میں رجسٹرارڈاکٹر اللہ بخش گلشن ، فیکلٹیز کے انچارج ڈین،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد مدثر مقبول ، تدریسی شعبہ جات کے سربراہان، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ ڈائریکٹر کالجز او ردیگر نے شرکت کی

اجلاس میں یونیورسٹی کی پندرہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس میں نیواو رسٹی کیمپس کی تعمیر کے ماسٹر پلان،

کیمپس کی خوبصورتی اور حفاظت سے متعلق اقدامات گزشتہ سالو ں کی نسبت زیادہ تعداد میں داخلے کے علاوہ اہم تدریسی معاملات اور طلباﺅطالبات کے امورسے متعلق فیصلے کیے گئے


ڈیرہ غازی

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

بھائی موڑ تاسوکڑ بغلانی 9.25 کلومیٹر کارپٹڈ روڈ پر 15 کروڑ 49 لاکھ سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے۔

تحصیل آفس تونسہ شریف پر دس کروڑ 61 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

این55 منگروٹھہ چوک تا بستی بزدار 14.50 کلومیٹر پختہ روڈ مکمل کرلی گئی ہے جس پر 19 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں تاجروں کی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کے نرخ از سر نو متعین کردئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک اور ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے علاؤہ تاجر تنظیموں کے عہدیدار اور کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں مصنوعی قلت اور مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی۔دکاندار نرخنامے اور پینا فلیکس نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ہفتہ وار اجلاس منعقد کرکے منڈیوں کے اتار چڑھاؤ دیکھ کر سرکاری نرخ از سر نو متعین کئے جائیں گے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جرمانوں کی رسید کی کاپی دکانداروں کو بھی دیں گے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی کارڈ جاری ہوں گے اور وہ معائنہ کےلئے کسی اہلکار کو نہیں بھیجیں گے۔

چیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ دین اسلام میں ناپ تول میں کمی کی بڑی پکڑ ہے دکاندار جائز منافع کو سامنے رکھیں ۔ ہم سب نے ملکر غریب عوام کو ریلیف دلانا ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ نرخ متعین کرتے وقت دکاندار اور صارفین دونوں کا مفاد سامنے رکھا جائے۔اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کو بے نقاب کریں۔

اجلاس میں جن اشیاء کے نرخ ازسر نو متعین کئے گئے ان میں دال چنا موٹی 125 اور باریک 117 روپے فی کلو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسی طرح دال مسور باریک 133،دال مسور موٹی 103،دال ماش دھلی چمن 190روپے اور برما 175 روپے،دال ماش دھلی ہوئی 180 روپے اور بغیر دھلی 170 روپے،

چنا سفید موٹا 112 روپے اور باریک 96 روپے،بیسن 120 روپے،چینی سفید 70 روپے،چاول کرنل کچی باسمتی 125 روپے اور پکی 123 روپے،چاول کچی چھوٹی 70 روپے،چاول اری سکس 50 روپے روپے،سوجی اور معدہ 51 روپے،گوشت چھوٹا 600 روپے،

گوشت بڑا 350 روپے اور مرچ پسی ہوئی 300 روپے فی کلو نرخ مقرر کئے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،

ملک محمد شاہد،ڈی او انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین،ای اے ڈی اے اطہر جلیل کے علاؤہ حبیب الرحمن لغاری،چوہدری ریاض احمد، طارق اسماعیل قریشی،حذیفہ قاسمی،محمود خان،محمد فاروق اور دیگر موجود تھے۔

%d bloggers like this: