دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکی باشندوں کے لیے ’ٹو ٹوک‘ نامی موبائل ایپ کیوں؟

ٹو ٹوک میں بیک وقت 20 نمبرز کانفرنس کال کرسکتے ہیں

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکی باشندوں کے لیے ’ٹو ٹوک‘ نامی موبائل ایپ متعارف کرائی گئی ہے،جس کی مدد سے وہ اندرون اور بیرونِ ممالک بالکل مفت کال کرسکتے ہیں۔ٹوٹوک‘ ایپ انٹرنیٹ کی مدد سے چلتی ہے۔

جس کے ذریعے صارف آڈیو ، ویڈیو کال اور پیغامات کا تبادلہ بھی کرسکتا ہے۔ صارف کو ایپلیکشن استعمال کرنے کے کوئی اضافی پیسے نہیں دینے پڑیں گے۔

کیونکہ یہ عام موبائل ڈیٹا سے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ ٹو ٹوک میں بیک وقت 20 نمبرز کانفرنس کال کرسکتے ہیں۔

صارفین کے لیے یہ سہولت بھی بالکل مفت ہے۔ موبائل ایپ متعارف ہونے کے بعد بہت سے غیرملکی باشندوں نے اس پلیٹ فارم کو جوائن کیا اور دیگر کمپنیوں کی سہولت ختم کروادی۔

About The Author