دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے

دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی

وزیراعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان کا ولی عہد سلمان بن حما دالخلیفہ نے ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بحرین کا دورہ کررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان بحرین کے فرمانرواسےون آن ون ملاقات کریں گے،

وزیراعظم وفد کے ہمراہ ولی عہد سلمان بن حمادالخلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے ، وزیراعظم بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی،

About The Author