مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

آل راونڈرز رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔بیٔٹنگ رینکنگ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم تیرہویں سے نویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔باولرز اور آل راونڈرز رینکنگ میں کوئی بھی قومی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں قومی بلے باز بابر اعظم نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔۔۔
بابر اعظم چار درجہ ترقی کے بعد تیرہویں سے نویں نمبر پر آ گئے،،،،بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹوینٹی میں بھی موجود نہیں ہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے،،آسٹریلیا کے اسٹیون سمتھ دوسرے اور کیوی کپتان کین ولمسن رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

باولنگ رینکنگ میں کوئی بھی قومی باولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ محمد عباس باولنگ رینکنگ میں اٹھارہویں نمبر پر کھڑے ہیں،

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی،جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کی تیسری پوزیشن ہے۔

آل راونڈرز رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں۔
یاسر شاہ کا آل راونڈرز رینکنگ میں سترواں نمبر ہے،،،،ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر آل راونڈرز رینکنگ میں ٹاپ پر ہیں۔

%d bloggers like this: