دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز:دوسرا میچ19 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز میں پہلا میچ بارش اور کم روشنی کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم اسلام آباد سے کراچی پہنچ چکی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج کراچی میں مکمل آرام کریں گی۔قومی ٹیم دوسرے میچ کے لیے کراچی میں موجود ہے۔جب کہ مہمان ٹیم کچھ دیر میں کراچی پہنچ جائے گی۔

منگل اور بدھ کے روز دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔انیس سے تیئس دسمبر تک دوسرا میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز میں پہلا میچ بارش اور کم روشنی کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔

About The Author